Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنک ریکارڈ سے ثابت ہو گیا جہانگیر ترین نے منی لانڈرنگ نہیں کی، سپریم کورٹ

    By Daily Khabrainاکتوبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Supreme-Court-of-pakistan 2222222222
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا کہ والد کے امیر یا غریب ہونے سے فرق نہیں پڑتا‘ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد رقم تحفہ کرنے میں کوئی حرج نہیں‘ ابھی تک ہمیں ٹرسٹ ڈیڈ نہیں دی گئی‘ بینک ریکارسے ثابت ہوگیا کہ منی لانڈرنگ نہیں ہوئی‘ درخواست گزار کا کیس بیرون ملک گھر ظاہر نہ کرنے کا تھا‘ جہانگیر ترین کیس میں صرف ایمانداری کا جائزہ لے رہے ہیں‘ جہانگیر ترین کے جواب میں بے ایمانی نظر نہیں آئی‘ پانامہ کیس میں بھی بینی فیشل مالک کا معاملہ سامنے آیا تھا‘ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ویلتھ گوشواروں میں ٹرسٹ کو ظاہر نہیں کیا بچوں کے گوشوارے اثاثوں میں ظاہر کرنے ہوتے ہیں‘ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ شائننگ ویو کی تمام دستاویزات بھی دکھائیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے سوال کیا کہ قرض کی ادائیگی کس نے اور کیسے کی؟ وکیل سکندر بشیر نے ہا کہ جہانگیر ترین نے ادائیگی کیلئے رقم پاکستان سے بھجوائی تھی جہانگیر ترین رقم آف شور کمپنی کو منتقل کرتے تھے۔ بیرون ملک جائیداد سے کوئی آمدن نہیں ہورہی۔ جسٹس فیصل عرب نے سوال کیا کہ کیا ہائیڈ ہاﺅس اثاثہ نہیں ہے؟ وکیل نے کہا کہ قانونی طور پر ہائیڈ ہاﺅس جہانگیر ترین کا اثاثہ نہیں تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ عدالت کو دے چکے ہیں۔ دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے پینے کے لئے پانی منگوایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سکندر بشیر صاحب کبھی نارمل موڈ میں بھی رہا کریں ہر وقت ٹینشن میں کیوں رہتے ہیں۔ مجھے دیکھیں اس منصب پر آنے کے بعد کتنی تبدیلی لانی پڑی۔ وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں مگر آپ کی عدالت میں ہر چیز کو آسان نہیں لے سکتا۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ شائننگ ویو تو تمام رقم ملنے کی تمام دستاویزات بھی دکھائیں وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ شائننگ ویو کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات فی الحال موجود نہیں ہیں عدالت حکم دے تو ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے سوال کیا کہ کیا ادائیگیوں کو ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیا گیا۔ وکیل سکندر بشیر نے کہا کہ ٹیکس گوشواروں میں تمام ادائیگیاں ظاہر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل اکرم شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو جہانگیر ترین کے بینک ریکارڈ پر اعتراض ہے۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ رقم کس کو منتقل ہوئی یہ نہیں بتایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بینک ریکارڈ سے ثابت ہوگیا کہ منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔ جہانگیر ترین کے اکاﺅنٹ سے رقم شائننگ ویو کو منتقل ہوئی ہوگی۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ رقم ٹرسٹ کے بغیر آف شور کمپنی کو بھجوائی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کا کیس بیرون ملک گھر ظاہر نہ کرنا تھا۔ جہانگیر ترین کے مطابق گھر ان کا نہیں آف شور کمپنی کا ہے۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ لندن میں جہانگیر ترین کا گھر بے نامی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ اگر بے نامی ہو بھی تو فرق نہیں پڑتا۔ سوال یہ ہے کہ جائیداد کی خریداری میں بے ایمانی تو نہیں ہوئی۔ بے نامی جائیداد کا مالک بے نامی دار ہی ہوتا ہے رقم دینے والا نہیں بے نامی ٹرانزیکشنز کو پاکستان میں قانونی تحفظ حاصل ہے۔ باپ بیٹے کو زمین فروخت کرے تو یہ ٹرانزیکشن فراڈ ہوتی ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.