نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے جاسوسی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور وہ یہ ہے کہ بھارتی خواتین کو پاکستانی مردوں کے جال میں پھنسا کر ان سے شادی کر کے اہم راز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 12 اکتوبر کو جالندھر سے ایک پاکستانی جاسوس احسان الحق کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس آسٹریا کا پاسپورٹ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس پہلے نیپال میں داخل ہوتے ہیں اور پھر اترپردیش کے راستے پنجاب میں…
Author: Daily Khabrain
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے نیب سے دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں کی پراپرٹی کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ زرداری اور فریال کو جیل بھیجے بغیر سندھ میں اصلاحات ممکن نہیں، فوج اور عدلیہ کے سوا تمام اداروں پر نواز شریف کا کنٹرول ہے، ہم نے سب کیخلاف ایک بڑی جنگ لڑی جس میں کافی توانائی خرچ ہوگئی، پاناما سے فارغ ہوگئے اب سندھ اور کراچی پر توجہ دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جب تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو انصاف…
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے…
جدہ‘ لندن (خصوصی رپورٹ) نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ پیلس پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم آج مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ نوازشریف 26 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہے اس لئے نوازشریف لندن جائیں گے۔ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے نوازشریف سعودی عرب سے پاکستان ہی جائیں گے۔ ن لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ تیسری بار تبدیل اب 7جنوری کو واپس آئینگے۔
لاہور: ایشین ویمنز چیلنج ہاکی کپ میں پاکستان نے فتح کا مزہ چکھ ہی لیا۔ایشین ویمنز چیلنج ہاکی کپ برونائی میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز صرف ایک میچ کا فیصلہ ہوا، پاکستانی ٹیم قدرے کمزور حریف برونائی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے زیر کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کی طرف سے حمرا لطیف خطرناک موڈ میں دکھائی دیں، انھوں نے3 بار گیند کو جال کی راہ دکھاکرٹیم کی فتح پرمہرثبت کردی۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم حمرا لطیف کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، دوسرے کوارٹر کے تیسرے منٹ…
لاہور: سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلیے محمد عامر بھی یواے ای روانہ ہوگئے۔آئی لینڈرز سے دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ ہونے والے پیسر ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ ان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کی گئی تھی، محمد عامر نے ایک ہفتے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی فٹنس کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے مسائل سے نجات پائی، اب وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بننے کیلیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پنڈلی میں تکلیف کا شکار ہونے والے پیسر کو فٹنس کی بحالی کیلیے سارا پلان یواے ای میں ہی ٹرینر…
نئی دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی دسمبر میں شادی کی افواہیں سرگرم ہوگئیں۔ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے دسمبر میں شادی کرنے کی افواہیں سرگرم ہوگئیں تاہم جب سے یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ کوہلی نے بی سی سی آئی سے کرکٹ سے دسمبر میں وقفہ مانگا ہے تب سے ایسی خبروں میں اضافہ ہوگیا۔یاد رہے کہ دونوں نے حال ہی میں ایک ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی کے اشتہار میں کام کیا جس میں انھیں دلہا دلہن کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ اگر کوہلی کو مجوزہ رخصت ملی تو وہ…
ممبئی: فلم ’’گجنی‘‘ سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ آسین کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، آسین اوران کے شوہر راہول شادی کے ڈیڑھ سال بعد بیٹی کے والدین بن کر خوشی سے سرشارہیں۔اداکارہ آسین بھارتی بزنس مین راہول شرما سے گزشتہ برس جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، اداکارہ کی اچانک شادی کی خبروں سے جہاں ان کے مداح حیران ہوئے تھے وہیں ان کے کئی چاہنےوالوں کے دل بھی ٹوٹ گئے تھے، تاہم آسین اپنی شادی کے فیصلے سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی بھی اختیارکرلی تھی…
اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کا فقدان راتوں رات ختم نہیں ہوگا۔خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کا فقدان راتوں رات ختم نہیں ہوگا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر برف جم گئی ہے جسے پگھلنے میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ باتیں دھمکی سے نہیں صلح کی زبان سے طے ہوں گی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے پرانی دوستی یاری کے نتائج پہلے ہی بھگت…
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لیپا سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم…