Author: Daily Khabrain

گجرات: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں۔نریندر مودی کے چہرے پر بھارتی ریاست گجرات کےشہر ودودرا میں روڈ شو کے دوران چلتی گاڑی میں این جی او’’آشا‘‘سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے چوڑیاں دے ماریں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی غلط پالیسیوں اور شدت پسندی کے باعث دیگر ممالک کے علاوہ اپنے ہی ملک بھارت میں بھی سخت ناپسند کیے جاتے ہیں۔ جس کی تازہ مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرامودی چند روز قبل مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے سلسلے میں گجرات میں موجودتھے۔ وہ گجرات کے شہرودودرا کے…

Read More

حیدرآباد: حالی روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے لاش سول اسپتال اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد ایم کیو ایم کے سابق جوائنٹ انچارج بھی…

Read More

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں دہشت گرد بلوچستان کی سرحد سے آتے ہیں جب کہ ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ بارڈر پر سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے غیر ملکی سروس اکیڈمی کے 29 رکنی وفد نے ملاقات ی ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے 96 مدارس کی فہرست وفاق کو دی جو بڑی محنت اور تحقیقات کے بعد بنائی گئی تھی، ان مدارس میں مشکوک سرگرمیاں چل رہی تھیں اور دہشت گردوں کو سہولتیں دینے بھی ملوث تھے لیکن وفاق…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی خالد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے کوئی ادارہ احتساب سے مبرا نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے آرمی چیف سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وہ ”ڈومور“ اور ہم ”نومور“ کہتے ہیں۔ تاہم تاریخ گواہ ہے کہ سپر پاور کی بات ہی سپیریئر ہوتی ہے ہمیں صرف ایٹمی طاقت ہونے کی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ روس کا جو حال ہوا وہ سامنے ہے۔ بھاری قرضے کسی نے واپس کرنے ہیں۔ مہذب…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار صیا شاہد نے کہا ہے کہ سینٹ میں ترمیمی بل کے خلاف منظور ہونے والے بل اور ہائیکورٹ کی طرف سے ہونے والے نوٹس سے لگتا ہے کہ شاید نوازشریف زیادہ دیر تک پارٹی صدر نہ رہ سکیں۔ آصف زرداری مفاہمت کے شہنشاہ ہیں۔ ان کی باتوں پر لوگ زیادہ یقین نہیں رکھتے۔ بلاول بھٹو نوجوان ہیں اور جذباتی بھی۔ لیکن وہ اپنے والد کے خلاف کھڑے نہیں ہو سکتے پی پی پی عملاً آصف…

Read More

سلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نےسوشل میڈیا پر بھرپور سرگرم ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوانوں سے مدد کی خواہش کا اظہارکردیا۔تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ، نام اور پی ایم ایل این سے اپنا تعلق بتاکرکارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہہ دیا۔نواز شریف نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے شکر گزار کہ اب کارکنان سے براہ راست مخاطب ہوسکیں گے، انھوں نے جہاں نوجوانوں کی خوبیاں گنوائیں وہیں ان سے…

Read More

ڈاکٹر نوشین عمران سر چکرانے کی وقتی یا معمولی کیفیت سر کی طرف خون کے بہاﺅ یا گردش میں کمی کے باعث ہوتی ہے۔ اس کی وجہ لو بلڈپریشر ‘ لو بلڈشوگر‘ بھوک‘ پانی کی کمی‘ نیند ‘ ادویات کا اثر‘ خون کی کمی‘ پیٹ کی خرابی‘ قبض‘ نظر کی کمزوری‘ موتیا‘ پریشانی وغیرہ ہوسکتی ہے۔ سر چکرانے کی ایک کیفیت ورٹائگو (VERTIGO) کہلاتی ہے۔ ورٹائگو میں مریض کو اردگرد کی چیزیں گھومتی محسوس ہوتی ہیں یا مریض کو اپنا وجود گھومتا محسوس ہوتا ہے یا اپنے سر کے اندر اور سر گھومتا محسوس ہوتا ہے۔ ورٹائگو کے تقریباً 32…

Read More

لاہور(خبر نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امیدوار انتخابات کی تیاری کریں،پنجاب میں بھرپور مقابلہ کریں گے، مرکز ہی نہیں پنجاب میں بھی آئندہ انتخابات کے بعد جیالوں کی حکومت ہوگی۔بلاول ہاﺅس لاہور میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے صدر تسنیم قریشی،ملک خالد، قاضی غیاث الدین اور اقبال ٹکا نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی پارٹی امور اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زرداری کا رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آر او الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا نہیں دھاندلی…

Read More

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈومیسائل کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کو آئندہ سے ڈومیسائل کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ صوبائی حکومت جلد اس سلسلے میں باضابطہ اعلان کرے گی۔ اس کے بعد صوبے بھر میں ڈومیسائل ختم کر دیئے جائیں گے۔

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) سکھ برادری کی شادیاں قانونی طور پر رجسٹرڈڈ کرنے کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جو سکھ برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرے گا۔ دنیا میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں رجسٹرڈ ہوتی ہیں لیکن سکھ واحد مذہب ہے جن کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں۔ پنجاب اسمبلی واحد قانون ساز ادارہ بن گئی ہے جہاں سکھ برادری کی شادیاں رجسٹرڈ کرنے کے لئے قانون سازی کا عمل شروع کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے سکھ رکن سردار…

Read More