لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ سرفرازالیون ٹی 20میں بھی بہترحکمت عملی کیساتھ میدان میں اترے۔شارٹ فارمیٹ میں ریلکس ہونے کاوقت نہیں ہوتا، ون ڈے میچ میں اگر کوئی ٹیم 50اوورز کھیلے اور ہر اوور میں 5سکور بنائے تو 250سکور ہوتا ہے ، پاکستانی ٹیم نے یہ حکمت عملی اپنا کر بھرپور فائدہ اٹھایا، چینل 5کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کی الگ الگ رینکنگ ہے، لہٰذا یہ نہ کہا جائے کہ ہم نے بدلہ لے لیا، ٹی 20 لوگ اسلئے دیکھ لیتے ہیں کہ اسکا دورانیہ کم ہوتا ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا کہ ٹی 20ایک تفریح ہے اور ہم یہ بہت اچھا کھیلتے ہیں، ماضی میں بھی ہم نے اس سے خاصی شہرت حاصل کی لیکن اب پاکستان کی ٹیم ون ڈے میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ، ایک کرکٹر کی حیثیت سے میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ بہت سے کھلاڑیوں نے ایسے شاٹس کھیلے جو بے سود تھے ، میرے خیال میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، ہمیں اپنی پرفارمنس کو برقرار رکھنا چاہئے ، پاکستان کا ٹی 20فارمیٹ بہت اچھا ہے۔
کسینو جانیوالے بنگالی کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
