سری لنکا نے ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے ٹی20 کرکٹ مقابلے میں بنگلہ دیش کو 63 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔ تھارندو رتنا ئیکے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 65 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا، تھارندو رتنا ئیکے، وجے کانتھ ویاسکانتھ اور وانو جا سہان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ رتنا ئیکے نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے بیٹنگ کے ساتھ گیند سے بھی اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکا کا شاندار کم بیک، ایشین گیمز کرکٹ میں برونز میڈل اپنے نام کرلیا

