Author: Daily Khabrain

ایبٹ آباد(خصوصی رپورٹ)ریحام خان ایبٹ آباد اور ہری پورسے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد عملی طور پر سیاست میں آچکی ہیں۔ اور ریحام خان ایبٹ آباد کے حلقہ این اے سترہ سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سے رابطے استوار کئے ہوئے ہیں۔ ضلع مانسہرہ کے قصبے بفہ سے تعلق رکھنے والی ریحام خان نے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مانسہرہ کے متعدد دورے کئے۔ جہاں سردار یوسف گروپ…

Read More

لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سوائے ایک پل کے کوئی تبدیلی نہیں آئی اور عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ جس کی اپنی داستانیں مشہور ہوں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیازی خان اپنے والد کے نام کی سیاست کیوں نہیں کرتے، کوئی دھبہ لگا ہوا ہے کیا؟انہوں نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ پیش کرنے پر کہا کہ کپتان ایک بار…

Read More

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ثبوت دیے نہیں جارہے بلکہ ثبوت بنائے جارہے ہیں، پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر ہے اور لندن میں زیر علاج ہیں، نواز شریف کی نااہلی اقامہ کی بنیاد پر ہوئی، کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔ جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے ہی کیوں،…

Read More

پشاور(ویب ڈسک)این اے 4 پشاور ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کی یقینی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 4 پشاور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 269 پولنگ اسٹیشنز میں سے 206 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کی فتح یقینی ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر اب تک 37 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار اب تک 30 ہزار ووٹ حاصل…

Read More

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی غیر مشروط معافی کو قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک مقدمہ ختم کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کررہا ہے اور عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوگئے، ان کے ہمراہ جہانگیرترین، فواد چوہدری اور شفقت محمود بھی ہیں۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے موکل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کا…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف کیسوں کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں، ان کے پاس ان کیسوں کے حوالے سے صفائی موجود نہیں۔ اس موقع پر پروگرام کے شریک میزبان سعید قاضی نے کہا کہ یہ اپنے کیسوں کی صفائی عدالت میں دینے کے بجائے عدالت سے باہر طلال چوہدری کے ذریعے دلواتے ہیں جس پر چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ سب بھی جیلوں میں جائیں گے یا ملک سے…

Read More

ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید قریشی نے ایک مرید پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ملتان میں حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے مزار میں عرس کی تقریب جاری تھی جہاں مزار کے گدی نشین اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی جب غسل دینے کی تقریب کے بعد کانفرنس کے مقام پر جانے لگے تو اس دوران شاہ محمود قریشی کے پیچھے ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے لیکن اچانک ایک زائر بھی پچھے آگیا جو مرید حسین کے آگے تھا۔مرید حسین کو زائر کا اپنے آگے چلنا ایک آنکھ بھی نہ بھایا جس پر…

Read More

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بلکہ پوری مسلم لیگ ن ہی فارورڈ بلاک ہے ، نوازشریف طویل عرصے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے ، پارٹی کے بیشتر لوگ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے عہدے سے دستبردار ہو جانا چاہئے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کئے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، میر ظفر اللہ جمالی ، ریاض پیر…

Read More

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور میجر(ر) سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری کے معاملے پر چئیرمین نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ میں نیب میں  غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے ڈی جی نیب کی تعیناتی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ سلیم شہزاد کی ڈگری کیلبری فونٹ میں لکھی گئی ہے جب کہ کیلبری 2007 میں آیا اور ڈگری 2002 کی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے تعیناتی سے متعلق قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بیان دیا کہ گریڈ 18 تک 52 افسران کی تعیناتیوں کا جائزہ…

Read More

 اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو کہہ دیا ہے کہ ہم قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی کے اعلان پر 4 ممالک سے مشاورت کی، چاروں کو اس پر تحفظات تھے اور سب نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، تمام دوست ممالک نے امریکا سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا، پاکستان نے کہہ دیا ہے کہ ہم قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم نے اس پالیسی…

Read More