لاہور(اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلئے لاہور سے دبئی پہنچ گئے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا ۔ محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے تاہم فاسٹ بولر اب مکمل طور پر فٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے…
Author: Daily Khabrain
پونے(نیوزایجنسیاں) بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں6وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ،تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی،سیریز کا آخری میچ کانیپور میں 29اکتوبرکو کھیلاجائے گا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے 231رنز کے ہدف میں روہت شرمااور شیکھر دھون نے اننگ کاآغاز کیا تو 22کے مجموعے پر روہت شرما7رنز بناکر پویلن لوٹ گئے ۔ بھارت نے ہدف 6وکٹوں کے نقصان کے عوض46اورز میں پورا کرلیا۔دھون 68رنز،دینش کارتک 64رنزکے ساتھ نمایاں رہنیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساﺅتھی،ایڈیم ملینے،مچل سینٹر اور کولن ڈیگراہوم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت…
لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستانی سکیورٹی حکام کوئی خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں اس لئے لاہور میں سری لنکا کے کھلاڑی ایک دن میں میچ کھیل کر وطن واپسی کے لئے اڑان بھریں گے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ سے چند گھنٹے پہلے اتوار کی صبح لاہور پہنچے گی، مہمان ٹیم لاہور آمد کے چند گھنٹے بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی اور میچ کھیلنے کے چند گھنٹے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔لاہور میں مہمان ٹیم کی میچ سے قبل نہ پریس کانفرنس رکھی گئی ہے اور نہ مہمان کھلاڑی پریکٹس کریں گے…
لاہور(آئی این پی)سری لنکا کےخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بنانےوالے نوجوان اوپنر امام الحق نے مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔بدھ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچنے پراوپنر امام الحق کا شاندار استقبال کیا گیا، ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے پر ان کے چہرے سے خوشی عیاں تھی۔امام الحق نے کہا کہ چیف سلیکٹرانضمام الحق کی جانب سےٹیم میں منتخب کئے جانے پرہونےوالی تنقید کی وجہ سےدباضرورتھا لیکن وہ اس پریشرسے آزاد ہو کر کھیلے اور ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔قومی کرکٹر نے مستقبل میں ون ڈے…
لاہو ر(ویب ڈسک)سہیل تنویر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ”الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں آج ایک اور بیٹے سے نوازا ہے“۔ کامران اکمل، بلاول بھٹی، افغان سپنر راشد خان اور دیگر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ننھے مہمان کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ سہیل تنویر اس وقت ہانگ کانگ سپر سکس میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔28 اکتوبر کو ابتدائی میچز کھیلے جائیں…
ابو ظہبی (نیوزایجنسیاں)پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعرات کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا ۔قومی کپتان سرفراز احمد ون ڈے کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کو کلین سوئپ شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں،سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ زندہ دلان کے شہر لاہور میں سجے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے میچز میں پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے اور پاکستان نے15میں سے10ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح حاصل کی ہے۔تفصیلات کے…
کراچی(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح نوازشریفپنجاب میں مافیا کے سردار ہیں، اس طرح آصف زرداری سندھ میں ہیں اس لیے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر یہاں کوئی اصلاحات نہیں ہوسکتیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما سے فارغ ہوگئے ہیں اب پوری توجہ اندرون سندھ، کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں پر ہوگی، کراچی میں ہر سطح پر میٹنگ ہوئی ہے، سیاستدانوں اور اقلیتوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، اب سندھ کے تواتر کے ساتھ دورے کریں گے جب کہ 5 نومبر…
لاہور(خبر نگار)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں،منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے، گذشتہ انتخابات میں مجھے ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیا گیا تھا، دھاندلی کا سوچنے والے یہ ذہن نکال دیں کہ مینڈیٹ چوری کر سکیں گے، میں اور بلاول بھٹو زرداری ہر حلقے میں خود جائیں گے، اب بلاولبھٹو انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور میں خود انتخابی عمل کی نگرانی کروں گا۔ یہ باتیں سابق صدر آصف علی زرداری نے فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں گفتگو…
نئی دہلی(اے این این)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے بھارتمیں مودی سرکارکی خوشنودی کےلئے پاکستان میںدہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کاالزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستانی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہیں،پاکستانی رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات میں دوٹوک موقف اپنایا اور انہیں امریکہ کی توقعات سے آگاہ کیا ،دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کریں گے،بھارت اور امریکہ فطری اتحادی ہیں ، بھارت کو خطے کا لیڈر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہےں گے ۔امریکی وزیرریکس ٹیلرسن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کی…
اسلام آباد: چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری تنقید کا مقصد الیکشن کمیشن کو نیچا دکھانا نہیں تھا بلکہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کمیشن ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ میری تنقید کا مقصد صرف یہ تھا کہ ہمارے ملک میں الیکشن کمیشن معتبر ہو اور صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، پڑوسی ملک میں جو الیکشن ہارتا ہے وہ دوسرے کو مبارکباد دیتا ہے لیکن ہمارے ملک میں 1970کے بعد سے سارے الیکشن متنازع تھے،2013 کے الیکشن میں جو جیتا اور جو ہارا سب…