All posts by Daily Khabrain

پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بینک کو انکار ، قرضہ لینے سے معذرت

اسلام آباد( نیوزڈیسک) چین کی جانب سے کراچی تا پشاور ریلوے لائن (ایم ایل 1) کے لیے 8 ارب ڈالرز کی تنہا سرمایہ کاری کی یقین دہانی کے بعد پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے قرض لینے سے انکار کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا، ’چین کا اصرار تھا کہ دو ذرائع سے آنے والی سرمایہ کاری مسائل کا سبب بنے گی جبکہ اس کے نتیجے میں منصوبہ متاثر بھی ہوسکتا ہے’۔
اس منصوبے کے تحت اے ڈی بی کو 1700 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن کے لیے ساڑھے 3 ارب ڈالرز فراہم کرنے تھے جسے ملکی لاجسٹکس کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے، یہ ریلوے لائن مسافروں اور سامان کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے دو اہم بندرگاہوں کو پورے ملک سے منسلک کرے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی حکومت چاہتی تھی کہ اس منصوبے میں صرف ایک ذرائع کی سرمایہ کاری رہے اور اس حوالے سے پاکستان اور چین آئندہ ماہ باقاعدہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن اگلے سال کے ترقیاتی پروگرام کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، کیونکہ یہ موجودہ حکومت کے دور کا آخری سال ہوگا، اسی لیے حکومت ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ منصوبوں کو مکمل کرنا چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تاہم ہمیں اپنے اس کام کے لیے اپنے ذرائع کو بھی توازن میں رکھنا ہوگا، منصوبہ بندی کمیشن اگلے سال پبلک سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1 کھرب روپے کا مطالبہ کرچکی ہے جبکہ وزارت خزانہ 700 ارب روپے کی حد عائد کرچکی ہے’۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اور وزیراعظم سے درخواست کی جائے گی کہ وہ مختص فنڈز میں اضافہ کریں۔

چھپکلی کو گھر سے دور رکھنے کے کچھ طریقے

لاہور ( نیوزڈیسک)چھپکلی ایک ایسا جاندار ہے جو خواتین کو کسی صورت پسند نہیں آتا بلکہ انہیں ڈرا دیتا ہے۔تو کیا آپ کے گھر کی دیواروں پر چھپکلیاں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں؟ویسے تو یہ رینگنے والا جاندار کیڑوں کو گھر کے اندر زیادہ پھلنے پھولنے نہیں دیتا تاہم یقیناً بیشتر افراد اسے اپنے گھر میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔تو اگر آپ انہیں گھر سے دور بھگانا چاہتے ہیں تو چند آسان طریقے آزما سکتے ہیں۔
انڈے کے چھلکے
انڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں جیسے داخلی دروازے وغیرہ میں، بس ان چھلکوں کو توڑنا نہیں ہے بلکہ دو ٹکڑوں میں ڈالنا ہے اور وہی ہر جگہ کے لیے کافی ثابت ہوں گے، لیکن ہر 3 سے 4 ہفتے بعد ان چھلکوں کو بدلنا ضروری ہے۔ یہ چھپلکیوں کو ڈرا کر گھر سے بھگانے کا بہت موثر اور سستا طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاندار ان چھلکوں کو شکاری سمجھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔
کافور کی گولیاں
کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔
لہسن
لہسن کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی دور بھگاتی ہے۔ لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔
پیاز
پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن مسترد

راولپنڈی( نیوزڈیسک)ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن نامکمل ہے، نوٹیفکیشن انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ۔ پاک فوج نے ڈان لیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا نوٹیفکیشن نامکمل ہے۔ نوٹیفکیشن انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔

میسی ڈونیا کی پارلیمنٹ پرمشتعل افراد کا حملہ، متعدد ارکان زخمی

اسکوپ جی(ویب ڈیسک) یورپی ملک میسی ڈونیا کی پارلیمنٹ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد ارکان شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی یورپی ملک میسی ڈونیا میں اسپیکر کی تقرری کے معاملے پرمشتعل ہجوم پولیس کا حصار توڑ کر پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا جس کے بعد ہجوم نے ارکان پارلیمنٹ پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی ارکان لہو لہان ہوگئے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مشتعل ہجوم نے اپوزیشن لیڈر زورن زیو کو گھیرے میں لیتے ہوئے غدار کے نعرے لگائے اور ان پر مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہوگئے تاہم اہلکار انہیں عمارت سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹ نے اسپیکر کی تقرری کے لئے طلعت شیفری کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر سابق حکمراں جماعت ومرو ڈمنی کے ارکان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اپوزیشن کے اقدام کو غداری قرار دیا جب کہ اپوزیشن لیڈر زورن زیو نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زخمی ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اور اتحادیوں نے اسپیکر کے لئے اتفاق رائے سے طلعت شیفری کا انتخاب کیا ہے اور وہی اگلے اسپیکر ہوں گے۔عینی شاہدین کے مطابق تقریبا 200 کے قریب نقاب پہنے مظاہرین پارلیمنٹ کے اندر تخربب کاری کے ارادے سے داخل ہوئے جب کہ ایک بڑا ہجوم پارلیمنٹ کے باہر رہا، نقاب پہنے مظاہرین نے عمارت کے اندر داخل ہوتے ہی نعرے لگائے اور پھر فرنیچر توڑتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

اپوزیشن جماعت سوشل ڈیموکریٹ نے اسپیکر کی تقرری کے لئے طلعت شیفری کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر سابق حکمراں جماعت ومرو ڈمنی کے ارکان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اپوزیشن کے اقدام کو غداری قرار دیا جب کہ اپوزیشن لیڈر زورن زیو نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں زخمی ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اور اتحادیوں نے اسپیکر کے لئے اتفاق رائے سے طلعت شیفری کا انتخاب کیا ہے اور وہی اگلے اسپیکر ہوں گے۔عینی شاہدین کے مطابق تقریبا 200 کے قریب نقاب پہنے مظاہرین پارلیمنٹ کے اندر تخربب کاری کے ارادے سے داخل ہوئے جب کہ ایک بڑا ہجوم پارلیمنٹ کے باہر رہا، نقاب پہنے مظاہرین نے عمارت کے اندر داخل ہوتے ہی نعرے لگائے اور پھر فرنیچر توڑتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

 

 

نیوز لیکس کے حوالے سے کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہوا تو پھر میڈیا پر بھونچال کیوں آگیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ایک جماعت سندھ پر حکومت کررہی ہے اور ان کی کارکردگی بتانے کی ضرورت نہیں، وفاق کی جانب سے صرف سندھ رینجرز کو ان کی ذمہ داریوں کے عوض 7 ارب روپے کا بجٹ دیا جاتا رہا ہے جو اب بڑھ کر 12 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شخص نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا، اس کے حکم پر ایک منٹ میں شہر بند کردیا جاتا تھا، آگ لگا دی جاتی تھی، جس سے مرضی بھتہ لیا جاتا تھا اور جسے چاہے قتل کردیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی صورت سست نہیں ہوگا اور نہ ہی وفاق کا تعاون ختم ہوا ہے، شہر میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیرداخلہ نے ڈان لیکس پر کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہوا تو پھر میڈیا پر بھونچال کیوں آگیا جب کہ ٹویٹس کسی کی جانب سے بھی ہوں وہ جمہوریت کے لیے زہرقاتل ہیں، بدقسمتی ہے کہ ٹویٹس کے ذریعے معاملات حل کر لیے جاتے ہیں، ادروں میں ایک دوسرے کو ٹویٹس کے ذریعے مخاطب نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں کی اور آئندہ بھی کسی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو بلوچستان میں طورخم کے مقام سے روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 50 ہزار افراد بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں داخل ہوا کرتے تھے لیکن اب بغیر پاسپورٹ کے کوئی بھی شخص ملک میں نہیں آسکتا، افغانستان اورایران کے ساتھ سرحد پر گیٹ بنائے جارہے ہیں جب کہ وفاق کی جانب سے امن وامان کے قیام کے لیے اب تک بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی سول آرمڈ فورسزکو 88 ارب روپے دیئے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ قومی اداروں میں بہتری لائی جائے، ہم نے ملک بھر میں صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں 72 پاسپورٹ آفسز قائم کیے اور 31 مئی کے بعد پاکستان کا کوئی ضلع ایسا نہیں ہوگا جس میں پاسپورٹ آفس نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو کہا ہے کہ پاسپورٹ اورنادرا آفس کے لیے زمین دیں ہم آفسز بنائیں گے، کوشش ہے کہ ملک میں جہاں بھی پوسٹ آفس ہوگا وہان نادرا آفس بھی ہو۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں وہی لوگ قومی دھارے میں آرہے ہیں جو پاکستانیت پر یقین رکھتے ہیں جب کہ الطاف حسین اور ان کے حامی پہلے واضح کریں کہ وہ پاکستان اور اس ملک کے آئین مانتے ہیں تو پھر انہیں سیاست کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ پاکستان کو مانے بغیر پاکستان میں سیاست کا کوئی جواز نہیں۔

مخالفین پاکستان کو ترقی کر تا دیکھ نہیں سکتے،وزیر اعظم نواز شریف

شیرگڑھ: وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی مخالفین پر طنزو تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نصیب میں لوگوں کی خدمت کرنا لکھا ہے، جبکہ مخالفین کے نصیب میں احتجاج کرنا اور سڑکیں ناپنا لکھا ہے۔اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، ‘ان کے نصیب میں احتجاج ہے اور ہمارے نصیب میں خدمت ہے، ہم سڑکیں بناتے جائیں گے اور یہ لوگ سڑکیں ناپتے رہیں گے’۔خطاب کے دوران اوکاڑہ کے قریب 100 دیہاتوں کے لیے گیس کی فراہمی کی غرض سے 50 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا، ‘کام پکا کرنا چاہیے، میں نے صرف اعلان نہیں کیا، بلکہ اس پر مہر لگائی ہے’۔وزیراعظم نے کہا ‘میری بہت خواہش تھی کہ میں یہاں آؤں اور وقت گزاروں، ابھی تو ابتداء ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا’، انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی یہاں آئیں گے۔انھوں نے مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، ‘ہم کام کر رہے ہیں، فارغ نہیں بیٹھے، لیکن ہمارے مخالف ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ‘کام کرانا مہربانی نہیں، یہ آپ کا حق اور میرا فرض ہے’۔

اس سے قبل عبدالرزاق نیازی کو مسلم لیگ (ن) میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا، ‘ہماری دوستی جس سے ہوتی ہے، زندگی بھر کے لیے رہتی ہے، ایک دفعہ کا دوست پھر زندگی بھر کا دوست’۔

وزیراعظم نے اس موقع پر علاقے کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے بھی 50 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ کے سٹائل کے بال بنانے پر پابندی

میرٹھ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ،تشدد اور مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات انڈیا میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے تو وہیں پر دوسری طرف اتر پردیش کے متعصب ترین ہندو انتہا پسند وزیر اعلی ادتیہ ناتھ یوگی بھی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والی پالیسیاں سامنے لا رہے ہیں ،بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور ادتیہ ناتھ یوگی کی مسلم دشمنی کو دیکھتے ہوئے اب یوپی کے ضلع میرٹھ کے ایک تعلیمی ادارے نے زیر تعلیم طالب علموں کے لئے انوکھا قانون جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احکامات دیئے ہیں کہ اب اگر کسی طالب علم نے داڑھی رکھی ،یا انکے لنچ بکس سے انڈے ،آملیٹ یا گوشت میں بنی کوئی ڈش(سالن)برآمد ہو ا تو اسے نہ صرف سکول سے نکال دیا جائے گا بلکہ اس جرم میں اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، معروف تعلیمی ادارے کی انتظامیہ نے طلبا کو پابند کیا ہے کہ ان کے بالوں کا سٹائل بھی اتر پردیش کے وزیر اعلی ادتیہ ناتھ یوگی جیسا(ٹنڈ)ہونا چاہئے،والدین کا تعلیمی ادارے کی جانب سے غیر انسانی اور بنیادی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر مبنی احکامات پر شدید احتجاج ، سکول انتظامیہ مسلمان بچوں کو داخلہ نہ دینے کے لئے اس طرح کی قانون سازی کر رہی ہے ،والدین کی دہائی ۔بھارتی نجی چینل انڈیا ٹی وی کے مطابق ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سی بی ایس ای سے ملحقہ معروف تعلیمی ادارے کی انتظامیہ نے اپنے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے طالب علموں کو پابند کیا ہے کہ سکول میں زیر تعلیم طلبا کے بالوں کا سٹائل ریاستی وزیر اعلی ادتیہ ناتھ یوگی جیسا ہونا چاہئے (یوگی کے بال ہے ہی نہیں وہ ہمیشہ ٹنڈ کرا کے رکھتے ہیں)گھروں سے لائے جانے والے لنچ باکس میں اگر کسی طالب علم سے انڈے ،آملیٹ اور گوشت سے بنی کوئی بھی ڈش (سالن یا بریانی)برآمد ہوئی تو ایسے طالب علم کا نام نہ صرف فوری طور پر سکول سے خارج کر دیا جائے گا بلکہ اسسنگین جرم کے مرتکب طلبا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔سکول انتظامیہ نے اپنے احکامات میں واضح کیا ہے کہ سکول میں زیر تعلیم کسی بھی طالب علم کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ،اگر کسی بچے نے پہلے سے داڑھی رکھی ہوئی ہے تو اسے سکول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے داڑھی منڈوانی ہو گی ،ایسا نہ کر نے والے طالب علم کو بھی سکول سے نکال دیا جائے گا۔سکول انتظامیہ کی جانب سے ان عجیب و غریب احکامات پر زیر تعلیم مسلمان بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم جیسے بنیادی حق پر بھی انتہا پسند ہندو رنگ چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،یہ سکول انتظامیہ کی آمریت پسندی ہے اور بچوں کو ان کی پسند کا کھانا لانے پر پابندی لگا کر کھانے پینے کی آزادی جیسے بنیادی حقوق سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے۔ والدین کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ خاص طبقے کے بچوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں داخلہ نہیں دینا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے پابندی کے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔اس معاملے میں جب متعلقہ سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دلیل پیش کی کہ بہتر ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے یہ قدم اٹھا یا گیا ہے جس کے تحت طالب علموں کے لمبے بال رکھنے، ٹفن میں نان ویج کھانا لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سکول مینجمنٹ کمیٹی کے سکریٹری رنجیت جین کا کہنا تھا کہ جن طالب علموں کو سکول میں رہنا ہے، انہیں ان قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، لنچ باکس میں نان ویج کھانالانے کی اجازت نہیں ملے گی جبکہ طالب علموں کو ابھی سے بال بڑھانے اور داڑھی رکھنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم لو جہاد جیسی سرگرمیوں کو قطعی نہیں بڑھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ادتیہ ناتھ یوگی سے ان کی بات ہو گئی ہے اور وہ کل 29 اپریل کو ان سے ملاقات کریں گے اور یہ کوشش کریں گے کہ تمام سکولوں کو اس طرح کی ہدایات جاری کرا دی جائیں۔

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوش خبری، آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں اضافہ

اسلام آباد( نیوزڈیسک) سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے خوش خبری،آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن دس سے پندرہ فی صد بڑھانے کا امکان ہے۔آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ اور پنشن میں 10 سے 15 فی صد اضافہ کیا جا سکتا ہے،تنخواہوں کیلئے 40 سے 45 ارب اضافے کے بعد 390 سے 395 ارب روپے،پنشن کیلئے فنڈز 25 سے 30 ارب روپے بڑھا کر 270 سے 275 ارب روپے مختص کئے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے مختلف الاو¿نسز میں بھی اضافے پر غور کیا جا رہا ہے،کم سے کم تنخواہ بھی بڑھا کر 14 سے 15 ہزار روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔

پاک فوج نے ڈان لیکس پر حکومتی سفارشات کو مسترد کر دیا

راولپنڈی: تر جمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں۔ ڈان لیکس سےمتعلق نوٹی فکیشن نامکمل ہے، نوٹی فکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

asif kk


breaking news by channel5-pakistan

رینجرز کو دہشتگردوں کے علاوہ کس کس کا سامنا ۔۔؟چوہدری نثا ر نے سب بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے مہمان خصوصی چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے، ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کو متنازع نہ بنایا جائے، اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اختیارات کو متنازع بناکر رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، رینجرز سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کراچی میں ساڑھے9 ہزارآپریشن کئے جبکہ مختلف کارروائیوں میں منوں بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کا بجٹ 7 ارب سے 12ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، رینجرز کراچی میں امن کے لیے کارروائیاں کرتی ہے،سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ’کراچی میں امن سے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے، رینجرز نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کے لیے کردار ادا کیا‘۔انہوں نے سابق ڈی جی رینجرز رضوان اختر اور بلال اکبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فورس کو مضبوط قیادت فراہم کی اور رینجرز نے جر?ت، ہمت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں۔