All posts by Daily Khabrain

ایف بی آر سسٹم سائبر حملے سے متاثر ،ویب سائٹس ،ڈیٹاسنٹر بند

لارج ٹیکس پیئریونٹس ، ریہيبنل ٹیکس افسز آن لائن گوشوارے ،(ريٹرنز) اور ٹیکس جمع نہیں کر رہے ٹیکس گزاروں کے اکاؤنٹس اوپن ہورہے ہیں آن لائن ادائیگی نہیں ہورہی ہے بڑی

تعداد میں ٹیکس گزار دفاتر سے رجوع کر کے شکایات کر رہے ہیں سسٹم ٹیکس ادائیگی کا ایک ہزار کا اندراج ایک لاکھ شو کر رہا ہے :ٹیکس کنسلٹنٹ ٹیکس گزار پریشان ، گوشوارے جمع کرا نیکی آخری تاریخ

بلاول بھٹو کی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں سے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹرز مولانا تنویر الحق تھانوی، طاہر مشہدی، سابق اراکین اسمبلی علی راشد، وقار شاہ، منوہر لعل، سمیتا افضال، سلیم بندھانی اور خلیل اللہ نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیو ایم کے سوشل میڈیا سیل کی سابق انچارج تحسین عابدی، ممتاز نوحہ خواں ایس ایم نقی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق نائب چیئرمین نجیب ولی نے بھی ملاقات کی۔

معروف اسکالر اور علامہ عرفان حیدر عابدی مرحوم کے صاحبزادے علامہ محمد علی عابدی اور پی ٹی آئی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری سردار عزیز نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، وزیربلدیات اور نجمی عالم بھی موجود تھے۔

امریکا میں جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا عروج پر

امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندا شروع ہوگیا ہے اور ایک جعلی ویکسینیشن کارڈ 25 سے 200 (4 ہزار سے 32 ہزار روپے) ڈالر تک میں مل رہا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سےکورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹاویرینٹ) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامعات اور کالجوں میں طلبا کو کورونا ویکسین لگوانےکا پابندکیا جا رہا ہے۔

ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہے۔

درجنوں اساتذہ اور طلبا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن کے جعلی کارڈ کتنی آسانی سے دستیاب ہیں۔

جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

ماہرین نے جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس طرح ڈیلٹا ویرینٹ کو قابو کرنا مشکل ہوجائے گا جو کہ پہلے ہی تیزی سے امریکا میں پھیل رہا ہے۔

پاک افغان کرکٹ سیریز 2022 تک ملتوی

پاکستان اور افغانستان کے مابین سری لنکا میں آئندہ ماہ شیڈول کرکٹ سیریز 2022 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

دونوں ممالک نے ستمبر کے اوائل میں تین ون ڈے میچز سری لنکا میں کھیلنے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سیریز ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پی سی بی نے اے سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کے مسائل، کابل میں فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ، نشریاتی سہولیات کے فقدان اور سری لنکا میں کووڈ 19 کے کیسز کی وجہ سے آئندہ ماہ کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’دونوں بورڈز اس بات پر متفق ہیں کہ یکم سے 8 ستمبر تک شیڈول کی گئی سیریز کو 2022 کے لیے دوبارہ شیڈول کیا جائے گا‘۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ ہم نے اے سی بی کے ساتھ اس سیریز کو انجام دینے کے لیے بہت قریب سے کام کیا ہے اور ہم دو طرفہ سیریز کھیلنے کے خواہشمند ہیں لیکن ہم ان کے چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور اس کی وجہ سے سیریز کو 2022 کے لیے دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اے سی بی کے ساتھ بہترین تعلقات کی تاریخ ہے اور 2022 میں سیریز کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست اہلیت کے لحاظ سے یہ دونوں ٹیمیوں کے لیے اہم ہے۔

کابل ایئرپورٹ سے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے باوجود میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی ٹیم بذریعہ روڈ پاکستان کا سفر کرنے اور دبئی کے راستے کولمبو جانے کے لیے کوشاں ہے۔

لیکن گزشتہ ہفتے سری لنکا نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 10 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جس کے بعد لاجسٹک چیلنجز میں اضافہ ہوا۔

اس ضمن میں طالبان نے کہا کہ وہ ملک میں مردوں کی کرکٹ میں مداخلت نہیں کریں گے، حالیہ برسوں میں افغانستان کی سب سے بڑی کھیلوں کی کامیابی ہے تاہم خواتین کے پروگرام سے متعلق طالبان کا مؤقف غیر واضح ہے۔

کراچی:پاکستان مسلم لیگ ن کارسازہائوس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ مفتاح اسماعیل قیادت سے ناراض ہوکر مستعفی ہوگئے، ذرائع

کراچی:پاکستان مسلم لیگ ن کارسازہائوس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ
مفتاح اسماعیل قیادت سے ناراض ہوکر مستعفی ہوگئے، ذرائع

مفتاح اسماعیل نے ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرپارٹی سے استعفیٰ دیا، ذرائع

میڈیکل رپورٹ میں رکشا ڈرائیور اور ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق

لاہور میں ماں بیٹی سے رکشا ڈرائیور اور ساتھی کی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کا طبی معائنہ جناح اسپتال لاہور سےکرایا گیا، رپورٹ میں دونوں سے زیادتی اور زبردستی کے دوران ان کے جسموں پر متعدد زخموں اور خراشوں کے نشانات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس کاکہناہےکہ ڈی این اے کے نمونے بھی فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، ملزموں میں رکشا ڈرائیور عمر اور منصب شامل ہیں۔

ملزمان نے زیادتی کے بعد خواتین سے 5 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے، پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین نے رکشےکا نمبر نوٹ کیا جس کی مدد سے دونوں ملزمان گرفتار ہوئے، پولیس نے ان کا رکشا بھی قبضے میں لے رکھا ہے۔

دوسری جانب لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماں بیٹی سے زیادتی کے ملزموں کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا ۔

 ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا، پولیس نےشناخت پریڈ کرانے کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نےاستدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

 پولیس نےمتاثرہ خواتین کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کیں، تفتیشی افسرنےعدالت کو بتایاکہ میڈیکل رپورٹ میں ماں بیٹی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

جھولتے پینڈولم سے مصوری کرنے والی انوکھی مشین

نیویارک: ایک سادہ سی اختراع کے بعد روایتی پینڈولم سے مصوری کے نمونے بنائے گئے ہیں اور اب یہ مشین ’پینڈولوز‘ کے نام سے فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔

پینڈولوز بنانے والوں نے اسے اکیسویں صدی کی مصوری قرار دیتے ہوئے آرٹ، جیومیٹری اور سائنس کا ملاپ قرار دیا ہے۔ اس میں مخصوص انداز سے حرکت کرنے والے پیںڈولم کے سروں پر قلم لگا کر ان سے ڈرائینگ اور ڈجیٹل آرٹ کے نمونے بنائے جاسکتے ہیں جس کی کئی حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی گئی ہیں۔

اس میں اسٹیم، یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے تمام پہلو شامل ہیں جسے ڈجیٹل عہد میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں دو اقسام کی بیضوی حرکات ہوتی ہیں۔ یہ بیضوی حرکات کسی موٹر یا مشین کی وجہ سے نہیں بلکہ حرکی توانائی، ثقل اور رگڑ (فرکشن) کے اصولوں کے تحت حرکت کرتے ہیں اور خوبصورت ڈیزائن تشکیل پاتے ہیں۔

اس میں مختلف وزن والا لمبا پینڈولم ہے جس میں ڈسک کی طرح مختلف وزن لٹکا کر اس کے حرکت کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا پینڈولم چھوٹا ہے جسے ڈیفلیکٹر کا نام دیا گیا ہے جو پہلے پینڈولم کے نیچے لگتا ہے۔ جب اس کےسرے پر قلم لگا کر اس کے نیچے کاغذ کے نیچے رکھا جاتا ہے تو ہلکی سی جنبش سے یہ خوبصورت اور مختلف اقسام کی اشکال بنانے لگتا ہے۔

اسے ڈاکٹر ڈیل رورابوغ نے بنایا ہے جو آر ڈی ون اسٹوڈیو نامی ادارے کے بانی بھی ہیں۔ ان کی ایجاد فطرت میں موجود قدرتی ڈیزائن کی نقل کرتی ہے۔ جن میں کہکشاؤں کے ڈیزائن، مکڑی کے جالے، سمندری جانوروں کے خول اور ذیلی ایٹمی ذرات کی حرکات شامل ہیں۔

اس طرح پینڈولوز اسکول، دفتر اور دیگر کئی مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آئی پیڈ کے پین سے بھی یہ خوبصورت تصاویر بناسکتا ہے۔ اس کا اولین سادہ ماڈل اس سال نومبر سے برائے فروخت ہوگا جس کی قیمت 299 ڈالر رکھی گئی ہے۔ تاہم 25 ڈالر سے پینڈولوز کی بنائی ہوئی پانچ ڈرائنگ خریدی جاسکتی ہیں۔

اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ میں موجود لڑکا گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ میں موجود لڑکے کو گرفتارکرلیا گیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصاویر وائرل ہو ئیں تھی جس میں لڑکی اور لڑکے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا جبکہ یہ تصاویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا اور اب پولیس نے تصاویر میں موجود لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا نام ذوالفقار اور لاہور کا رہائشی ہے اور ٹیم نے ملزم کو لاہور سےگرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج رات تک پولیس ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔

فیس بک نے ایپ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

ایک وقت تھا جب فیس بک کی ایپ کے اندر ہی صارفین دوستوں کے ساتھ چیٹ کر سکتے تھے لیکن کمپنی نے بعد میں اس فیچر کو الگ کر دیا اور صارفین کو میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور کیا۔

اس پالیسی کے بعد بہت سے لوگ فیس بک ایپ اور میسنجر کو الگ الگ استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنا فیصلہ واپس لینے اور آڈیو، ویڈیو کالز کو اس کی مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی مرکزی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔

تاہم اگر وہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو بظاہر انہیں اب بھی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

عائزہ خان و دانش تیمور پر’پدماوت‘ کی کاپی کا الزام

پاکستان کے معروف فیشن ہاؤس کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے برانڈ کی تشہیر کے دوران بلاک بسٹر بولی وڈ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

فیشن برانڈ ّلجوانتیٗ کی جانب سے حال ہی میں ’خوش‘ نامی برائیڈل کوچیور متعارف کرایا گیا تھا، جس کی تشہیری مہم میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کو دکھایا گیا تھا۔

تشہیری مہم کے سلسلے میں فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی، جس میں 1554 کے دور کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے فیشن کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔

تشہیری مہم کے دوران عائزہ خان کو شہزادی جب کہ ان کے شوہر دانش تیمور کو شہزادے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

برائیڈل کوچیور کی تشہیری میں جہاں دونوں اداکاروں کے انداز کو سراہا گیا، وہیں ان پر دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی معروف فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

فیشن ہاؤس کے برانڈ ’خوش‘ ویڈنگ میگزین کے انسٹاگرام پر جب عائزہ خان اور دانش تیمور کے مذکورہ انداز کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے ان پر کاپی کرنے کا الزام لگایا۔

مذکورہ تصویر کے علاوہ دونوں اداکاروں کو بولی وڈ فلم کے سین میں تشہیری دستاویزی فلم میں بھی دکھایا گیا۔

دونوں اداکاروں نے ’پدماوت‘ فلم کے شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے رومانوی سین کو کاپی کیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں کے شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز اور ’پدماوت‘ کی مناظر میں کافی مشابہت ہے۔

’پدماوت‘ میں بھی شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون نے مغل بادشاہ کے دور کا فیشن ایبل لباس پہن رکھا ہے جب کہ عائزہ خان اور دانش تیمور بھی 15 ویں صدی کے فیشن سے مشابہہ لباس کی تشہیر کرتے دکھائی دیے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کی جانب سے ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کیے جانے پر بعض لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں، تاہم زیادہ تر لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔