All posts by Daily Khabrain

مودی کافیصلہ مودی پر بھاری ….

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں کرنسی بحران شدت اختیار کر گیا ۔ بھارتی بنکوں میں کرنسی نوٹ ختم ہو گئے ۔ کرنسی تبدیلی کے لئے آنے والے افراد کو 10 روپے کے سکے دیئے جانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرنسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور بھارتی بنکوں کے پاس کرنسی نوٹ ختم ہو گئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بنک نے ایکشہری کو 20 ہزار سکے تھما دیئے کرنسی تبدیلی کے لئے آنے والے شخص کو 10 ، 10 روپے کے سکوں کی تھیلیاں تھما دی گئیں گزشتہ دنوں بھارتی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے 100 ، 500 روپے ، 1000 روپے اور 5000 روپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کر دیئے تھے جس کے باعث بھارتی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

بھارتی فوج کو ایک اور د ھچکا ۔۔۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں بم دھماکے کے باعث تین فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ ریاست کے ضلع تینسیوکیا میں اس وقت ہوا جب بھارتی فوجیوں کے قافلے کی گاڑی الفا باغیوں کے نصب کئے گئے دھماکہ خیرمواد سے ٹکرا گئی دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی موقع پر ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔

سفارشی تعیناتی ،ناقص کارکردگی ،آئیسکو چیف قومی خزانے پر بوجھ

اسلام آباد(ملک نزاکت حسین سے) رانا عبدالجبار کو میرٹ سے ہٹ کر سیاسی سفارش پر آئیسکو کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے سے آئیسکو کے ملازمین اور افسران میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ رانا عبدالجبار نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعیناتی کے تین ماہ بعد سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے چیف انجینئر بننے کے لیے سینئر مینجمنٹ کورس مکمل کیا ہے اور یہ کورس انہوں نے خلاف ضابطہ اپنی تعیناتی کے بعد سٹاف کالج اسلام آباد سے کیا ہے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کے ناروا سلوک اور اقربا پروری کے خلاف آئیسکو کے افسران کی انجینئر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آئیسکو کے افسران ہڑتال کر چکے ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ رانا عبدالجبار نے آئیسکو کے افسران اور ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کو اپنا شعار بنا لیا ہے وہ اپنے تعلقات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر لیگی شخصیات کے ساتھ بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں ایک انتہائی جونیئر آفیسر کو آئیسکو کا سربراہ لگانے سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی ہے جسکی وجہ سے سینئر افسران نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ابھی تک وہ جنرل منیجر کے عہدے پر پروموٹ نہیں ہوئے ہیں اور وہ خدمات بطور چیف ایگزیکٹو کے سرانجام دے رہے ہیں

عمران نے تیسری شادی کی خبر دیدی

مانچسٹر (ویب ڈیسک) تیسری شادی کا نمبر آنے والا ہے، کپتان نے عندیہ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مانچسٹر میں دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے موجود تھے جہاں انہوں نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں سے گفتگو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق مجھ سے مشورہ نہ لیں، میرا ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو۔ عمران خان اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے شرما گئے جبکہ تقریب میں موجود لوگوں نے تیسری شادی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔ حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 2طلاقوں کے بعد ان کا شادی پر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ زندگی ناقابل یقین ہے، آپ نہیں جانتے کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ اس انٹرویو کے بعد سے عمران خان کی تیسری شادی کے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

کوئی معجزہ نہ ہوا تو ان میں سے ایک نیا آرمی چیف ہو گا …. نامور صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چین کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف کو ایک سال کی توسیع دی جائے کیونکہ سی پیک منصوبے پر ان کی بہت خدمات ہیں۔ آرمی چیف کو توسیع ملنے سے چین خوش ہو گا لیکن توسیع ملنے کے امکانات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ حامد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے پانامہ کیس کی مزید پیروی کرنے سے معذرت کر لی ہے اور عمران خان نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے آپ عدالت نہ جائیں لیکن قانونی ٹیم کی سربراہی کریں۔ چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بہت پہلے توسیع لینے سے معذرت کر لی تھی۔ شاہد ان کو توسیع لینے پر راضی کرنے کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور چودھری نثار نے چند ماہ میں 3 ملاقاتیں کیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ کا بار بار آرمی چیف سے ملنے جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک بار تو وہ بغیر پروٹوکول کے بھی گئے۔ شاید جنرل راحیل شریف کو یہ بھی پیشکش کی گئی ہو کر اگر آپ توسیع نہیں لینا چاہتے تو پارلیمنٹ میں آرمی چیف کے عہدے کی مدت 3 سے بڑھا کر 4 سال کر دیتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ آرمی چیف نے آمادگی کا اظہار نہیں کیا۔ سعودی حکمرانوں نے بھی جنرل راحیل شریف کو ایک فائل دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ آپ 35 اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ بن جائیں۔ کیونکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف زبردست خدمات انجام دی ہیں جس پر دنیا انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ابھی تک الوداعی ملاقاتیں بھی شروع نہیں کیں۔ 9 کور کمانڈروں سے اب ملنے کا وقت بھی نہیں رہا۔ اگر جنرل راحیل شریف کیلئے کوئی معجزہ نہیں ہوتا تو پھر ملتان کے کور کمانڈر اشفاق ندیم بطور آرمی چیف تعیناتی کیلئے پہلے نمبر پر ہیں۔ شاید یہی وجہ تھی کہ بہاولپور میں ہونے والی فوجی مشقوں میں وزیراعظم کو مدعو کیا گیا تھا تا کہ کور کمانڈر سے ان کا تعارف کروا دیا جائے۔ حالانکہ وزیراعظم کو فوجی مشقیں دکھانے کی کوئی روایت نہیں ہے۔ آرمی چیف کیلئے دوسرا نام قمر باجوہ کا ہے۔ اسلام آباد دھرنے کے وقت لیفٹیننٹ جنرل قمر باجوہ راولپنڈی کے کور کمانڈر تھے اور انہوں نے کور کمانڈر کانفرنس میں کہا تھا کہ فوج سیاسی تماشے کا حصہ نہیں بنے گی۔ جنرل زبیر حیات سنیارٹی میں نمبر ون ہیں لیکن وہ اس لئے آرمی چیف نہیں بن سکتے کیونکہ ان کے 2 سگے بھائی لیفٹیننٹ جنرل ہیں۔ ایسے شخص کو آرمی چیف بنانے کی روایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ سرکاری ملازم پر یہ پابندی ہوتی ہے۔ البتہ اگر جنرل راحیل بارے ریفرنڈم کروا لیں تو اس وقت ان کی مقبولیت سب سے زیادہ ہے۔ جنرل راحیل شریف اگر گھر چلے جاتے ہیں تو وہ اپنا کام ادھورا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ سے پہلے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ کر دیں گے جو ابھی نہیں ہوا۔ دوسرا نیشنل ایکشن پلان پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ جنرل راحیل شریف دنیا کے سب سے زبردست جرنیل مانے گئے ہیں۔ آصف زرداری نے جنرل راحیل کو دھمکیاں دی تھیں کہ آپ چلے جاﺅ گے ہم نے یہیں رہنا ہے پھر وہ خود بھاگ گئے اب جیسے ہی راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد گھر چلے جائیں گے زرداری صاحب چھم چھم کرتے واپس پاکستان آ جائیں گے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک بھارت ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ طلال چودھری اور دانیال عزیز دوبارہ پیدا ہو کر بھی آ جائیں تووہ کام نہیں کر سکتے جو نون لیگ کے میڈیا سیل اور چہیتوں نے عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا چلا کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد خان کا یہ کہنا مناسب نہیں کہ وہ میڈیا کی وجہ سے پانامہ کیس کی پیروی نہیں کر سکتے۔ وکیل کو اپنا فوکس صرف عدالت پر رکھنا چاہئے نہ کہ ادھر ادھر دھیان دینے پر حامد خان کو ہٹائے جانے کی بات درست نہیں ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان سے معذرت کر چکے ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ ٹھیک ہے آپ عدالت نہ جائیں لیکن قانونی ٹیم کی سربراہی آپ ہی کریں گے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ عدالت میں پکوڑے والی بات سن کر میرا دل چاہتا ہے کہ روزنامہ پکوڑا نکالوں۔ اخباری تراشوں پر پہلے بھی سپریم کورٹ نے سو موٹو ایکشن لئے ہیں۔ روزنامہ خبریں میں ایک عرصہ قبل سندھ میں کاروکاری کی ایک خبر لگی تھی جس پر اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے سوموٹو نوٹس لیا تھا اور مجھے شکریہ کا خط بھی لکھا تھا کہ آپ کی خبر بالکل درست ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی مزید پیروی کرنے سے خود معذرت کر لی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آپ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں تو کیس لڑ سکتا ہوں لیکن میڈیا کے سامنے نہیں۔ میڈیا نے عدالت کی کارروائی کو اپنے انداز میں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ بحث مکمل ہونے تک دلائل کے کمزور یا مضبوط ہونے کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج نے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دیئے کہ اخباری تراشے قابل قبول نہیں، اس سے پہلے اخباری تراشوں کو ثبوت کے طور پر قبول کیا گیا۔ یہ ٹھیک ہے کہ اخباری خبر شہادت کا درجہ نہیں رکھتی لیکن جب اس سے متعلقہ مزید معلومات ملیں تو اسے قابل قبول سمجھا جاتا ہے۔ ہم نے جو اخباری تراشے دیئے وہ ایک میٹریل ہے جس سے شواہد تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جمہوری حکومتوں میں جب ملک کے سربراہان پر الزام لگتا ہے تووہ استعفیٰ دے دیتے ہیں، کمیشن نہیں بناتے۔ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت میں یہ بات آج تک نہیں پہنچی جس کی وجہ سے انکوائری کمیٹیاں اور کمیشن تشکیل دیئے جا رہے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ سیاستدان آرمی چیف کے علاوہ فوج میں بہت کم لوگوں کو جانتے ہیں وہ جس کو ڈیل کر رہے ہوتے ہیں، چاہتے ہیں کہ یہیں چلتا رہے۔ دوسرا آ کر نہ جانے کیا کر دے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے اندر ہر فیصلہ بہت مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ سپہ سالار ہوں یا کوئی اور افسر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اس کو انتہائی عزت و احترام دیا جاتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ کروڑوں کی مالکن …. بنک بیلنس بارے حیرتناک انکشافات سے ہلچل مچ گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار میرا ہسپتال کا فلاحی منصوبہ اور پروڈکشن ہاﺅس پس پشت ڈالتے ہوئے دولت کے انبار جمع کرنے میں مصروف ہیں لیکن کئی گھروں اور فلیٹ کی مالک ہونے کے باوجود ان کے پاس اپنی والدہ کورکھنے کی جگہ تک نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا کے پاس لاہور کے مختلف علاقوں میں پانچ گھر ہیںجن میں ان کا سب سے پرانا گھر بھی شامل ہے جو گارڈن ٹاﺅن میں واقع ہے اور کئی سال سے یہ گھرکرائے پر ہے ۔اسی طرح میرا کا ایک گھر جوہرٹاﺅن میں بھی جو کئی سال سے کرائے پر ہے۔ میرا طویل عرصے سے ڈیفنس کے یو بلاک میں واقع ایک بڑے گھرمیں رہائش پزیر ہے جہاں ان کے ساتھ والدین اور بہن بھائی بھی مقیم ہیں۔کئی کمروں پر مشتمل اس گھر سے میرا اکثر اپنی والدہ اور والد کو لڑ جھگڑکر نکال چکی ہیں جو کچھ عرصے بعد واپس آجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیفنس کے ڈبل جی بلاک میں بھی میرا کا ایک بڑا گھر موجود ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گھر میرانے عتیق الرحمن سے لیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گلبرگ کے دو بڑے پلازوں میں میرا کے فلیٹ بھی ہیں جبکہ کئی ہاﺅسنگ سکیموں میں انہوں نے پلاٹ بھی خریدے ہوئے ہیں۔میرا نے دوسال تک ہسپتال کے نام پر فنڈز اکٹھے کئے لیکن پھر غیرعلانیہ طور پر اس پر کام روک دیا ۔اسی طرح انہوں نے ڈیفنس کے ڈبل جی بلاک میں واقع اپنے گھر میں پروڈکشن ہاﺅس بنایا جہاں انہوں نے فلم اور ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ وہ دنیا کا سب سے جدید اور مہنگا کیمرہ پاکستان لائیں گی لیکن یہ سب کچھ بھی باتوں کی حد تک محدود رہا۔ ذرائع کا دعویٰ کے مختلف بنکوں میں ان کے کروڑوں روپے کے اکاﺅنٹ موجود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خودکو ہمیشہ ”غریب“ہی ظاہر کرتی ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ماضی میں ان کے کئی ملازمین اور ڈرائیور انہیں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ دریں اثنا یہ بھی معلوم ہوا ہے میرا کی والدہ گزشتہ روز خاموشی سے اپنے گھر واپس چلی گئی ہیں۔ تاہم اس بارے میں کوشش کے باوجود دونوں کا مو¿قف معلوم نہیں ہوسکا۔

وردی برائے فروخت ۔۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایس پی کے رویے سے تنگ تھانہ مزنگ کے محرر نے پریس کلب کے باہر انوکھا احتجاج کیا۔ پولیس اہلکار ارشد نے پریس کلب کے باہر رسی پر وردیاں لٹکا دیں۔ انصاف دو ورنہ وردی لو، وردی برائے فروخت ہے۔ ارشد نے الزام لگایا ایس پی نے میٹنگ میں گالی گلوچ کی اور میرے وجہ پوچھنے پر معطل کر دیا گیا۔

عارف نظامی کی طرف سے پرویز رشید کی خدمات کا اعتراف…. نامور صحافی ضیا شاہد کا دبنگ جواب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سی پی این ای کو دیئے گئے عشائیہ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی موجودگی میں سینئر صحافی عارف نظامی نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے میڈیا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ بہت دوستانہ رہے اور نرم مزاجی اور ملنساری قابل تعریف ہے۔ اس پر سی پی این ای کے صدر ضیا شاہد نے بھی عارف نظامی صاحب کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا پرویز رشید صاحب کی خدمات قابل قدر اور وہ ایک نہایت معاملہ فہم اور ہر بات تحمل وبردباری سے سنتے رہے۔

صحافیوں کیلئے خوشخبری …. وزیر مملکت کا اہم اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین دلایا ہے کہ اخباری صنعت کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے گی اور اخبارات کے مالکان اور ایڈیٹران کے مشوروں کے مطابق وزارت اطلاعات ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی۔ وہ جمہ کی شب مقامی ہوٹل میں سی پی این ای سے تعلق رکھنے والے اخباری ایڈیٹران سے گفتگو کر رہی تھیں۔ جن کے اعزاز میں وزیرمملکت برائے اطلاعات نے عشائیہ دیا جس میں سی پی این ای کے صدر ضیاشاہد، سینئر نائب صدر شاہین قریشی اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق کے علاوہ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی بھی شریک تھے۔ ان کے علاوہ معروف اخباری ایڈیٹران عارف نظامی، مجیب الرحمن شامی، جمیل اطہر، مہتاب خان، عطاءالرحمن اور دیگر متعدد مدیران اخبارات نے شرکت کی۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات کو بتایا گیا کہ پرنٹ میڈیا کا حصہ سرکاری اشتہارات میں 20,15 فیصد سے زائد نہیں جسے فوری طور پر بڑھانا لازم ہے مختلف اخباری ایڈیٹروں نے یہ شکایت بھی کی کہ وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں سی پی این ای ہاﺅس بنانے کے لیے خصوصی پلاٹ کی منظوری دے چکے ہیں لیکن فائل مختلف اداروں کے درمیان گردش کر رہی ہے۔ ان کی توجہ میٹروپولیٹن اخبارات کے علاوہ بڑے شہروں سے شائع ہونے والے چھوٹے اور میڈیم سائز اخبارات کے اشتہارات کی طرف دلائی گئی۔ جس پر وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے غور کرنے کا یقین دلایا۔ ان کی توجہ گوادر پر ہونے والی تاریخ ساز تقریب کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے کسی خصوصی سپلیمنٹ تو کیا تعارفی اشتہارات کی عدم موجودگی کی طرف بھی دلائی گئی۔ حالانکہ اس موقع پر خصوصی سپلیمنٹ جاری ہونے چاہئیں تھے کیونکہ چینی سامان لیکر گوادر کی بندرگاہ سے پہلے جہاز کی رخصتی سے جنوب مشرقی ایشیا کا معاشی نقشہ یکسر تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیرمملکت نے اس امر کا یقین بھی دلایا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے قیام کی منظوری کی نوید بھی سنائی اور بعض ایڈیٹروں کی طرف سے میڈیا کے اداروں اور کارکن صحافیوں کےلئے حکومت کی طرف سے خصوصی سکیورٹی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پیشہ ورانہ صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جس کو عملی جامہ پہنانے، ان کے تحفظ اور سکیورٹی بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ صحافی کے تحفظ اور سکیورٹی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس کے ثمرات صحافی برادری کو ملیں گے۔

973 عرس شروع …. بد ترین ٹریفک جام …. شہری گھنٹوں پھنسے رہے

لاہور (نامہ نگار) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 973 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات آج (ہفتہ )بمطابق 18 صفر المظفر سے شروع ہوں گی ۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے عرس مبارک کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔عرس مبارک کا آغاز 19نومبر کو رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل کے افتتاح سے ہوگا ۔پیر کے روز رتک جاری رہنے والی تقریبات کے سلسلہ میں قومی محفل حسن قراة،قوی محفل نعت اور محافل سماع کے انعقاد کے علاوہ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ تین روزہ عرس کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد حاضری دیتے ہوئے مزار پر موم بتیاں اور اگربتیاں جلا کر دعائیں مانگیں گے ۔عرس کے دوران مزار کو نہایت خوبصورت انداز میںبرقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں سمیت گردونواح میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔زائرین کو دربار میں داخلے سے قبل متعدد بار تلاشی کے مراحل سے گزرنا پڑے گا جبکہ مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں ۔ عرس کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا جس کے لئے جنریٹرز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ دریں اثناءچیف ٹریفک آفیسر لاہور طےب حفےظ چےمہ نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؑاور حضرت داتاگنج بخش ؒ کے973 ویں عرس کے موقع پرسٹی ٹرےفک پولےس کے ٹرےفک کو متبادل راستوں سے گزارنے اور شہر بھر کی ٹرےفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل ہےں۔ اس دوران 2اےس پےز،9ڈی ایس پیز ،18انسپکٹرز، 33پٹرولنگ آفےسر اور 443وارڈنز ڈےوٹی پر مامور ہےں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کےلئے6 فوک لفٹر اور شرکاءکی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد کےلئے 2 بریک ڈاﺅنز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ شرکاءکی گاڑیوں کےلئے 4 پارکنگ اسٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سی ٹی او آفس مےں اےس پےز اور ڈی اےس پےز سے مےٹنگ کی اور کہا کہ شہرےوں کی مدد اورسہولت کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائےں۔ سی ٹی او نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین اورعقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے کربلاگا مے شاہ اور دربارشریف سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاﺅمیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ چہلم حضرت امام حسین اور عرس حضرت داتاگنج بخش کے موقع پر ٹریفک کے بہاﺅ کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پلان مرتب کےا گیا ہے۔ عرس اورچہلم کے حوالے سے ہر قسم کی ٹریفک جو کہ شاہدرہ کی طرف سے لاہور شہر میں داخل ہوگی چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائیگی یا چوک نیازی شہید سے بندروڈ چوک سگیاں سے اپنی منزل کیطرف روانہ ہوگی۔چوک چوبرجی کی جانب سے آنیوالی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ،بندروڈاورسےکرےٹرےٹ کے ساتھ سولسٹر آفس اور LDAآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ ،کارنرایس ایس پی آفس ، آﺅٹ فال روڈکی جانب بھجواےا جائےگا نیز کاہنہ، قصور کیطرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چوبرجی،موڑ سمن آباد،گلشن راوی بندروڈ کیطرف بجھوایا جائےگا،بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائےگی۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاءکالج کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بجھوایا جائےگا۔ لاءکالج کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائیگا۔ مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی جانب سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائےگی۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔اندرون سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔تمام سست رفتارٹریفک کوچوک ٹیکسالی سے براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردوبازارچلایاجائیگاانہوں نے ٹرےفک انتظامات کا جائزہ لےتے ہوئے افسران کو ہداےت کی کہ وہ پٹرولنگ کے عمل کو ےقےنی بنائےں جبکہ وارڈنز کو ہداےت کی کہ وہ ٹرےفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لاوارث اشےاءاور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھےں۔