All posts by Daily Khabrain

جنرل راحیل شریف کی مد ت ملازمت توسیع ہو گئی یا نہیں ….بڑی خبر آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ضیا شاہد نے چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کے حوالے سے دو قسم کی آرا ءچل رہی ہیں ایک رائے کو آ پ چینی لابی سے منسلک کر سکتے ہیں ،سی پیک کے حوالے سے چین چاہتا ہے کہ راحیل شریف کی نگرانی میں ہی کیا جائے ،سینئر صحافی ضیا شاہد نے چینل ۵ کے پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں یہ انکشاف کیا کہ چین کی یہ خواہش ہے کہ سی پیک منصوبے کو راحیل شریف کے دور میں آگے بڑھایا جائے ۔دوسری طرف سینئر صحافی نے یہ خبر بھی دی کہ ایک میٹنگ میں ایاز صادق نے کہ چین کی یہ شدید خواہش ہے کہ پاکستان میں بے تحاشہ انویسمنٹ کی جائے لیکن دوسری طرف چین کے دوستوں کو کچھ تحفظات بھی ہیں جس میں ایاز صادق نے بتا یا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کا ہونا اچھی بات ہے لیکن سیاسی پارٹیاں سی پیک منصوبے پر منقسم نظر آتی ہیں ،سی پیک منصوبہ پر بھی بہت سی جماعتوں کے تحفظات ہیں ۔دوسری طرف سعودی عرب کی بھی یہ شدید خواہش ہے کہ جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کر لیں تو 34ممالک کی سربراہی کریں ،ضیا شاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی عرب اس وقت دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے جو اسلحہ کی خریداری کر رہا ہے اور سعودی عرب چاہتا ہے کہ اپنی فوج کو جدید سہولتوں سے مزین کر نا چاہتا ہے جس کیلئے و ہ راحیل شریف کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔گفتگو کرتے ہوئے ضیا شاہد نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ اب تک کی میری اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری کرکے گھر واپس چلے جائینگے وہ ایکسٹینشن نہیں لے رہے ۔تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے روزنامہ خبریں 14اکتوبر 2016میں ملاحظہ فرمائیں ۔

طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والا بادشاہ انتقال کر گیا

تھائی لینڈ میں شاہی محل نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے بادشاہ پومی پون 88 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں۔وہ دنیا میں طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے فرماں روا تھے جنہوں نے اپنے ستر سال دورہ اقتدار میں بہت سے سیاسی بحرانوں سے ملک کو نکلا۔گزشتہ چند برسوں میں وہ اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے تھے۔بادشاہ کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تھائی لینڈ 2014 میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے فوج کی حکمرانی میں ہے۔شاہی محل کی طرف سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق بادشاہ پومی پون سری راج ہسپتال میں انتہائی پرسکون حالت میں انتقال کر گئے۔اس موقع پر تھائی لینڈ کی پارلیمان کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔بادشاہ پومی پون کے جانشین تریسٹھ سالہ ولی عہد شہزادہ وجیرالونگکورن کو عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہے جو ان کے والد کو تھی۔

منی لانڈرنگ کیس :بانی متحدہ کو کلین چٹ مل گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ناکافی ثبوتوں کی بنا پر ختم کردیا۔ ،کراﺅن پراسیکیوشن کیخلاف ناکافی ثبوت تھے ،ساڑھے چار لاکھ سے زائد پاﺅنڈ کی رقم الطا ف حسین کے گھر سے برآمد ہو ئے تھے ۔100سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی ،ناکافی ثبوت کی وجہ سے کیس کو کراﺅن کورٹ نہیں بھیجا جا سکتا ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہےکہ منی لانڈرنگ کیس میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ جو پیسے الطاف حسین کے گھر سے ملے وہ غلط طریقے سے آئے یا کسی غلط کام کی غرض سے لیے گئے تھے اور اس سلسلے میں ناکافی شواہد کی بنا پر کراو¿ن پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی جس پر کیس ختم کردیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے مطابق کیس سے متعلق سرفراز مرچنٹ اور محمد انور سے بھی پوچھ گچھ مکمل کرکے ان کے خلاف بھی کیس ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایجویر میں واقع الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاو¿نڈز برا?مد کیے گئے تھے، کیس میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 100 سے زائد گواہان کا بیان لیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس میں الطاف حسین کو 3 جون 2014 کو حراست میں بھی لیا تھا جب کہ کیس میں متحدہ بانی کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع بھی کی گئی تھی۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تاریخ ساز 400ویں ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر دبئی کی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے بیماری کا شکار یونس خان کی جگہ نوجوان بابر اعظم کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ افتخار احمد کی جگہ محمد نواز کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔مصباح الحق نے 400ویں ٹیسٹ میچ کا حصہ ہونے بننے کو قابل فخر لمحہ قرار دیا اور کہا کہ ہم میچ جیت کر اسے مزید یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مصباح الحق(کپتان)، سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد عامر، سہیل خان۔ویسٹ انڈیز نے گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جو ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔جیسن ہولڈر(کپتان)، کریگ بریتھ ویٹ، لیون جانسن، ڈیرن براوو، مارلن سیمیولز، جرمین بلیک و±ڈ، روسٹن چیز، شین ڈاو¿رچ، دویندرا بشو، میگوئل کمنز اور شینن گیبریئل۔

معروف قومی خاتون فٹبالر کی کار کو حادثہ، جانبر نہ ہوسکیں

کراچی( ویب ڈیسک)پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لائلابلوچ کار حادثے میں شدید زخمی ہو کر انتقال کر گئیں۔کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8میں گزشتہ رات اپنی گاڑی میں گھر کو جا رہی تھیں کہ راستے میں اچانک کارحادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔شاہ لائلہ بلوچ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے کر جا یا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔ان کی تدفین بلوچستان کے علاقے قلات میں ہو گی۔شاہ لائلہ کی عمر 20سال تھی جو کہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم اور بلوچستان کی صوبائی ویمن فٹبال ٹیم کی اسٹرائیکر تھیں۔انہوں نے ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن وویمن چیمپئن شپ 2014میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی۔شہلائلا بلوچ کی والدہ روبینہ عرفان سابق سینیٹر بھی رہ چکی ہیں اور انہیں بھی فٹبال کے کھیل سے بہت لگاﺅ تھا۔روبینہ عرفان نے نہ صرف پاکستان میں خواتین کی فٹبال ٹیم کو آگے لے کر جانے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ اپنی بیٹی کو بھی بہترین فٹبالر بنا یا۔فٹ بال پاکستان ڈاٹ کام (ایف پی ڈی سی) نے اپنے فیس بک پیج پر شاہ لائلہ کی کار حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ بہت سی لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔

معروف انڈین اداکارہ کے والد کا انتقال، آخری رسومات میں بڑی شخصیات کی آمد

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے والد سریندر شیٹھی کو دل میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ، سریندر شیٹھی کے پسماندگان میں بیوی اور2 بیٹیاں شلپا اورشمیتا شامل ہیں۔شلپا شیٹھی کے والد کی موت کی خبر سن کر فلمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیاجارہا ہے ، سریندر شیٹھی کی آخری رسومات ممبئی میں اداکی جائیں گی جس میں کئی فلمی ستاروں کی شرکت متوقع ہے۔

نامور کرکٹر کرس گیل کِس انڈین اداکارہ کے دیوانے نکلے؟دیکھئے خبر

ممبئی (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل بھی بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے پرستار نکلے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس گیل اداکارہ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرمیوں کو فالو کرتے ہیں۔بالی وڈ لائف کے مطابق شردھا کپور نے داﺅد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم حسینہ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔فلم کی منصوبہ بندی کافی عرصے سے کی جارہی تھی اور سوناکشی سنہا کو مرکزی کردار میں لینے پر غور کیا جارہا تھا تاہم تاریخیں نہ ہونے کے باعث وہ اس کا حصہ نہیں بن سکیں۔تو فلمسازوں نے شردھا کپور کو کاسٹ کرلیا اور گزشتہ روز ٹوئٹر پر اس کی شوٹنگ کے آغاز پر انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔تاہم اس وقت سب حیران رہ گئے جب کرس گیل نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شردھا کپور کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انوشکا نے رنبیر کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار رنبیر کپور کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا جس پر رنبیر آپے سے باہر ہوگئے۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے سیٹ پر رنبیر کپور کو زور دار تھپڑ رسید کردیا جس پر چاکلیٹی ہیرو اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور سب کے سامنے انوشکا پر برس پڑے جس پر اداکارہ کو رنبیر سے معافی مانگنی پڑی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے شوٹنگ سین کے دوران اداکارہ انوشکا شرما نے رنبیر کو تھپڑ مارنا تھا جس پر اداکارہ نے مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے چاکلیٹی ہیرو کو زور دار تھپڑ رسید کیا جس نے رنبیر کے چودہ طبق روشن کردیئے اور دن میں تارے دکھا دیئے جس کے بعد رنبیر کپور نے فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر اداکارہ پر سب کے سامنے ہی چلانا شروع کردیا تاہم اداکارہ نے چاکلیٹی ہیرو سے معافی مانگنی پڑی جس پر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔واضح رہے کہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں اداکار رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

پاکستان سے جنگی مشقیں کیوں کیں، بھارت کی روس کو گیڈر بھبکی

ماسکو(ویب ڈیسک)پاکستان کے ساتھ روس کی جنگی مشقوں نے بھارتی حکام کی راتوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور تمام تر کوششوں کے باوجود ناکامی کے بعد اب نئی دلی نے ماسکو کو تعلقات متاثر ہونے کی دھمکیاں بھی دینا شروع کر دی ہیں۔ 14 اکتوبر کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھارت آرہے ہیں جہاں وزیراعظم مودی اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق ماسکو میں تعینات بھارتی سفیر پنکج سرن کا روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ روسی فوجی تعاون اور مشترکہ مشقوں سے بھارت اور روس کے تعلقات میں سرد مہری پیدا ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 اکتوبر کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھارت آرہے ہیں جہاں وزیراعظم مودی اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔دوسری طرف روسی حکام نے بھارت کی اس فکر کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ روس اس طرح کی جنگی مشقیں خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی کرتا رہتا ہے اس لئے کسی بھی ملک کو تعلقات کے حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ پاک روس مشترکہ جنگی مشقیں بھارت کی آنکھ میں پہلے روز سے ہی کھٹک رہی ہیں، پہلے تو بھارتی میڈیا نے افواہیں ا±ڑائیں کہ ا±ڑی حملے کے بعد روسی فوج پاکستان نہیں آ رہی لیکن جب روسی فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے تو بھارت کسی ناراض ضدی بچے کی طرح شکایتیں لگاتا پھر رہا ہے۔

”ایسے بیانات نہ دیں جس سے پاک سول عسکری حلقوں میں دوری کا تاثر ملے“ نامور صحافی ضیاشاہد کی گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سول و عسکری تعلقات کے حوالے سے خبروں کی جڑیں ایوب خان کے دور سے ملتی ہیں۔ فوج کے اندر ہر دور میں یہ خیال موجود رہا ہے کہ سویلین ٹھیک کام نہیں کرتے۔ چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیا شاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ملکی دفاع میں ان کی بہت قربانیاں ہیں۔ سول و عسکری تعلقات انتہائی مصبوط ہونے چاہئیں ان میں کوئی دراڑ نہیں آنی چاہئے۔ سول و عسکری تعلقات کے حوالے سے ڈان اخبار کی خبر پر بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ ہر اخبار کو کوئی بھی خبر شائع کرنے کا حق حاصل ہے۔ حکومت یا فوج کو کوئی اعتراض ہو تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ لیکن چودھری نثار نے کس بنیاد پر ڈان اخبار کے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا۔ حکومت کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ خود سے سزا دے۔ صفائی کا موقع دیئے بغیر حکومت یا فوج کسی کو سزا نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈان اخبار کے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر آل پاکستان نیوز پیپرز اڈیٹرز اور کونسل آف نیوز پیپرز اڈیٹرز دونوں تنظیموں نے اس کی مذمت کی ہے اور حکومت کو عدالت سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت موجودہ حالات کے پیش نظر اخبارات کا اخلاقی طور پر فرض بنتا ہے کہ کوئی ایسی خبر شائع نہ کریں جس بیرونی پروپیگنڈے میں اضافہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرونی پروپیگنڈوں پر حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ارکان اسمبلی کے علاج کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے دماغ میں ایک چیز بیٹھی ہوتی ہے کہ وہ خود قانون بنانے والے ہیں۔ تمام ارکان اسمبلی کو کھلی چھٹی ہے ان کے سامنے قانون لونڈھی کی طرح ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں 90 روز سے تباہی مچا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی ریسپانس نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا افضل نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے یہ الزامات بے بنیاد ہیں کہ پاکستان میں غیر ریاستی عناصر موجود ہیں۔ اس معاملے کو عالمی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور ان سے الزامات کے ثبوت مانگنے چاہئیں۔ وہ ہم سے پابندی لگانے کا کہتے ہیں یہ تو تب ہو گا کہ اگر غیر ریاستی عناصر موجود ہوں۔ فوج کو کسی نان سٹیٹ ایکٹرز کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کامیاب نہیں ہوں گی۔ امریکہ کو ہر چیز کا علم ہے۔ الزامات کا دفاع کریں گے۔ تجزیہ کار کرنل ریٹائرڈ مکرم خان نے کہا ہے کہ ڈان اخبار کے صحافی نے اپنی خبر میں کہا کہ سول اور عسکری ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل کرنے کا کہا گیا۔ کیونکہ انہوں نے سرجیکل سٹرائیک کی بروقت اطلاع نہیں دی۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس خبر کی تردید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر سول اور عسکری قیادت کی ملاقات ہوئی بھی ہے تو آخر یہ خبر باہر کس نے نکالی۔ ایسے مخبر کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ ملٹری اور عسکری قیادت کے بارے میں ایسی خبریں شائع کرنا انتہائی غلط ہے۔