لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ ہماری سیاسی جماعتیں کشمیر میں مظالم کے حوالے سے پہلے ہی متفق تھیں۔ بلکہ وہ حکومت پر دباﺅ بڑھا رہی تھیں۔ کہ انڈیا کے خلاف سفارتی اور خارجہ سطح پر کوششیں تیز کی جائیں۔ لیکن حکومتی عمائدین اور اتحادی پارٹیوں میں اس حوالے سے تضادات نظر آتے ہیں۔ شیخ رشید نے کھل کر انڈیا کیخلاف آواز اٹھائی لیکن سیاسی پارٹیوں کے اجلاس میں ان کوشامل کرنیکی زحمت گوارہ نہیں کی گئی۔ اجیت ڈول نے ناصر جنجوعہ کو فون کیا اور کہا کہ آپ کشمیر کے مسئلہ کے اپنے روایتی مﺅقف سے پیچھے ہٹ جائیں کیونکہ ہم اُڑی حملے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ لیکن ناصر جنجوعہ کی طرف انکار کی صورت میں جب یہ پوچھا گیا کہ مسئلہ کشمیر سے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں کیا ہوسکتا ہے۔ تواس پر اجیت ڈول نے کہا کہ دہلی میں عوام کے جذبات قابو سے باہرہونے جارہے ہیں۔ بھاررتی قومی سلامتی کے مشیر کی ناصر جنجوعہ سے یہ بات چیت ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ہوئی ہے۔ آج بھی تمام سیاسی جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم کو اس بات پر آمادہ نہ کرسکیں۔ کہ ایک فل ٹائم وزیرخارجہ ہونا چاہیے۔
All posts by Daily Khabrain
نواب اکبر بگٹی کے پوتے کی گاندھی کی سمادھی پر حاضری
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے کے لیے براہمداغ بگٹی تمام حدیں پھلانگ گیا ، گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کو خون سے رنگنے والا گاندھی کے آگے جھک گیا۔ براہمداغ بگٹی نے گاندھی کی سمادھی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئی ہیں۔ براہمداغ بگٹی ان دنوں بھارت میں شہریت کے لیے ہاتھ پاں مار رہا ہے۔ بھارت نے اسے پناہ دینے کی پیشکش کی لیکن پھر لفٹ نہیں کرائی۔
سرجیکل سٹرائیک ، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کا اپنے ہی وزیراعظم کو چیلنج
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد اب نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے بھی نریندر مودی کو چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک نہ ہونے کا پاکستانی دعوی غلط ثابت کر کے دکھائیں۔دوسری طرف آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیک قرار دینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے ،اگر بھارت نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کی غلطی کی تو بہادر افواج کی جانب سے سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔حقیقت سامنے آنے کے بعد امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک بھی سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو تسلیم کرنے سے کترانے لگے اور یوں دنیا بھر میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اب ان کے اپنے ہی دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلی ارویند کیجری وال نے بھی انہیں چیلنج کر دیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی دعوی ٹھیک ہے تو وہ اس کے غلط ہونے سے متعلق پاکستانی دعوے کو جھوٹا ثابت کر کے دکھائی۔
بھارتی سورماﺅں کا اپنے ہی شہریوں پر تشدد …. پاگل پن کے دورے
لاہور(خصوصی رپورٹ)واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سورماﺅں نے اپنے ہی شہریوں کو دھکے دئیے ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالااوربندوق تان لی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستان کی طرف لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جس پر بھارت کی طرف آئے پانچ افراد نے موبائل فون پر ویڈیو اور تصاویر بنانی شروع کر دیں جو بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ناگوار گزرا اور انہوں نے ان سے موبائل فون چھین لیا،بعد ازاں بھارتی شہریوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے جوابات دینے شروع کر دئیے جس پر بی ایس ایف کے اہلکار آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے اپنے ہی شہریوں کو گالیاں دیں ، دھکے دیئے ، تشدد کا نشانہ بنا نے کے علاوہ ان پربندوق بھی تان لی جبکہ ایک شخص کو انہوں نے گرفتار بھی کر لیا ۔ تاہم بھارتی اہلکاروں نے موبائل فون سے ویڈیو اور تصاویر ڈیلیٹ کر دیں اورگرفتار شہری کو چھوڑ دیا۔دوسری طرف پریڈ کے دوران یہ امر قابل ذکر تھاکہ پاکستان کی طرف فلک شگاف نعروں اورپرجوش شہریوں اور رینجرز اہلکاروں کا جذبہ دیکھ کربھارتی فوجیوں کی ٹانگیں کانپتی رہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسونکلتے رہے ،پاکستان رینجرز کے جری جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے بھارتی سورما سہمے ،ڈرے اورکاپنتے ہوئے نظر آئے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے بارڈر کے پاس موجود دیہات کو خالی کرالیا ہے اور وہاں پر مکمل طورپر سناٹا چھایا رہا۔گزشتہ روز پاکستان کی طرف پرچم اتارنے کی تقریب میں تین ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جس میں فاٹا سے آنیوالے 5سو سے زائد افراد بھی شامل تھے ۔ بندوق تان لی
آج صبح پھر دشمن کا بڑا حملہ …. گولیوں کی تڑتڑاہٹ
میرپور آزادکشمیر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ آج صبح 4 بجے میرپور آزادکشمیر‘ بھمبر اور سماہنی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی۔ کنٹرول لائن پر یہ چوتھا حملہ تھا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا اور بھارتی گنیں خاموش کردیں۔ گولہ باری اور فائرنگ صبح چار بجے شروع ہوئی۔ دریں اثنا مختلف سیکٹرز میں کنٹرول لائن کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ دشمن کی سرگرمیوں کا فوری داندان شکن جواب دیا جاسکے۔
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا نیا ہیئر سٹائل مداحوں کو بھا گیا
نیویارک (شوبزڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا انو کھا اسٹائل آج کل مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ امریکی میگزین کے مطابق حال ہی میں سوئفٹ کا نیا ہیئر اسٹائل انٹر نیٹ پر زیرِ بحث ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی نئے ہیئر کٹ کوبیحد پسند کیا ہے۔ ساتھی گلوکارہ کی برتھ ڈے پارٹی کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئیں تصاویر میں سوئفٹ کا شولڈر شارٹ گولڈن بلونڈ ہیئر کٹ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوئفٹ کے مداحوں کو ان کا یہ نیا روپ خوب بھایا ہے۔
برائیوں کی بڑی وجہ جہالت
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عائشہ ثنا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی جز ہے‘ جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے ، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا ۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے ۔
عینی جعفری،عثمان خالد اور فلم ” بالو ماہی“ کی شوٹنگ میں مصروف
لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ عینی جعفری اور عثمان خالدبٹ کی پہلی فلم”بالوماہی“آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گا جس کا اعلان پروڈکشن کمپنی نے گزشتہ روز سرکاری طور پر کیا۔فلم کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری ہے اور اس کا اخری سپیل جلد شروع کیا جائے گا جس کے بعد پوسٹ پروڈکشن شروع کردی جائے گی۔اس فلم کے ڈائریکٹر ہائسم حسین ہیں جو قبل ازیں بہت سے ٹی وی ڈرامے بناچکے ہیں۔ اس فلم میں معروف ماڈل صدف کنول بھی پہلی بار کام کررہی ہیں یوں فلم کے تین مرکزی کرداروں کی یہ پہلی فلم ہے جس کے بارے میں نہ صرف پروڈکشن بلکہ کاسٹ بھی پرجوش ہے۔فلم کے پروڈویوسر سعدیہ جبار اور اشرف چوہدری ہیں جبکہ ”بالوماہی“کو حماد چوہدری ریلیز کریں گے جس کا معاہدہ پہلے ہی طے پاگیا ہے ۔
ریچل خان پر قسمت کی دیوی مہربان
لاہور(شوبزرپورٹر) اداکارہ و ماڈل رےچل خان کوکراچی کے متعدد پروڈےوسروں نے اپنی فلموں مےں کام کرنے کی پےشکش کردی جبکہ اداکارہ ریچل خان کا کہنا ہے کہ سکرپٹ پڑھنے کے بعد کسی فلم مےں کام کا فےصلہ کروں گی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ وماڈل رےچل خان کو کراچی سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈےوسروں نے اپنی نئی شروع ہونے والی فلموں مےں کاسٹ کرنے کی آفر زکی ہیں تاہم رےچل خان کاکہنا ہے کہ مےں پہلے فلم مےں اپنا کردار اور سکرپٹ دےکھنے کے بعد کوئی حتمی فےصلہ کروں گی ،مجھے فلموں مےں اداکاری کرنے کی پہلے بھی پےشکش ہوچکی ہےں مگر مےں صر ف مضبوط اورجاندار کردار کرنے کی خواہشمند ہوں ۔بلاوجہ فلموں مےں کام کر کے اپنی صلاحےتوں کا ضائع نہےں کرنا چاہتی ۔
پاکستانی رفیع کا اعزاز حاصل کرنے والے لیجنڈگلو کار مسعود رانا کی 20 ویںبرسی آ ج منائی جائے گی
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار مسعود رانا کی21ویں برسی آج منائی جائے گی۔ مسعود رانا 9جون 1938ءکو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے ۔ انہوںنے اپنی فنی زندگی کا آغازپچاس کی دہائی میںریڈیو پاکستان سے کیا۔مسعودرانا نے اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور دوفلموں دو مٹیاراں او رشاہی فقیر میں ہیرو کے کردار نبھائے لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی۔ اس ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی توجہ گائیکی کی طرف مرکوزکرلی۔ فلم” انقلاب “کےلئے ان کا پہلا گانا 1962ءمیں ریکارڈ کیا گیا ۔انہیں پاکستانی رفیع ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا ۔ مسعود رانا 4اکتوبر 1995ءکو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ مسعود رانا مرحوم نے ےوں تو سینکڑوں انتہائی خوبصورت اور دل کے تار چھیڑ دینے والے سدا بہار نغمے گائے لیکن ان کے ٹاپ ٹین اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں ، فلم ہمراہی کا گانا کرم کی اک نظر ہم پر خدارا ےا رسول اللہ ، فلم بدنام کا گانا کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے ےہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے، فلم چاند اور چاندنی کا گانا تیری ےاد آ گئی غم خوشی میں ڈھل گئے ، فلم دل میرادھڑکن تیری کا گانا جھوم اے دل وہ میرا جان بہار آئے گا، فلم نازنین کا گانا میرا خیال ہو تم میری آرزو تم ہو،فلم نیند ہماری خواب تمہارے کا گانا میرامحبوب آگیا من میرا لہرا گیا ، فلم آنسو کا گانا تیرے بنا ےوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں، فلم بہارو پھول برساﺅ کا گانا” میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا ےار ملے گا“اور فلم دل لگی کا گانا” آ گ لگا کر چھپنے والے سن میرا افسانہ“ شامل ہیں ۔ اسی طرح انہوںنے پنجابی میں”تانگے والا خیر منگدا ، سجناں نے بوہے اگے چک تان لئی ، ےاراں نال بہاراں سجناں ، سوچ کے ےار بناویں بندیا ، تیرے ہتھ کی بے درد ے آیا پھلاں جیا دل توڑ کے، دل دیاں لگیاں جانے نہ، ےا اپنا کسے نوں کر لے ےا آپ کسے دا ہوبیلیا، تیرے مد بھرے نین مل پین تے چندرا شراب چھڈ دے، سجنوں اے نگری داتا دی ایتھے آند اکل زمانہ اور ےار منگیا سی ربا تیتھوں رو کے کیہڑی میں خدائی منگ لئی “گا کر خود کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے امر کر لیا ۔ مسعود رانا کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشرکرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا بھی ان کی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے خصوصی مضامین کی اشاعت کا اہتمام کرے گا۔