All posts by Daily Khabrain

انجلینا جولی بھی انسٹاگرام پرآگئیں، افغان لڑکی کا خط شیئر کر دیا افغان عوام کی آوازدنیا بھر میں شیئر کروں گی،انجلینا جولی

انجلینا جولی بھی انسٹاگرام پرآگئیں، افغان لڑکی کا خط شیئر کر دیا
انجلینا جولی نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کر لی
افغان عوام کی آوازدنیا بھر میں شیئر کروں گی،انجلینا جولی

پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

پاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز ( پی آئی اے)   نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کر دیا  ہے ۔

پی آئی اے کے کابل فلائٹ آپریشن میں شریک عملے کے ایک اہم رکن نے جیو نیوز کو بتایا کہ کابل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کیلئے حالات بہت خراب ہیں ، ضروری سہولیات تک دستیاب نہیں اور ائیر پورٹ پر عملہ بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے نے فی الحال کابل کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اور ہفتے کے دن کیلئے پروازیں شیڈول نہیں کی ہیں۔

پروازیں معطل کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ائیر پورٹ کے ٹارمک اور ٹیکسی وے پر کچرا پڑا ہے  اور صفائی کا عملہ موجود نہیں ،خدشہ ہے کہ طیارے کے انجن رن وے پر پڑا کچرا اندر نہ کھنچ لیں جس سے انجن پرواز کے قابل نہ رہیں۔

 اس کے علاوہ کابل ائیرپورٹ پر امیگریشن اور سکیورٹی چیک کا بھی کوئی انتظام نہیں، اسلام آبادسے ساتھ جانے والے  ائیر پورٹ سکیورٹی  فورس (اے ایس ایف) کے ائیر گارڈز طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں کی سکیورٹی خود  چیک  کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مسافروں کا ائیر پورٹ پہنچنا مشکل ہو رہا ہے  اس لیے جمعے کوآپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی دونوں پروازوں کے مسافروں کو پہلے کابل کے پاکستانی سفارت خانے میں جمع ہونے کو کہا گیا اور  پھر بسوں میں ائیر پورٹ پہنچایا گیا ، مسافروں میں جرمنی اور فلپائن سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار، صحافی ،ورلڈ بینک اور دوسرے عالمی اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ پاکستانی اور افغان شہری بھی شامل تھے ۔

افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ بھی جمعے کو  پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پاکستان آگئے ہیں جس کی وجہ  سے کابل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی صوتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ٹیسلا کمپنی نے انسان نما اے آئی روبوٹ بنانے کا اعلان کردیا

ٹیکساس: اسٹارلنک سیٹلائٹ، دماغی چپ اور خودکار ٹیسلا کار بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی انسان نما (ہیومونائڈ) روبوٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ اس روبوٹ کو ٹیسلا نے آپٹیمس کا نام دیا ہے۔

ٹیسلا کے مطابق اسمارٹ روبوٹ ’خطرناک، بار بار انجام دیئے جانے والے اکتاہٹ بھرے‘ کاموں کو انجام دے سکے گا۔ آپٹیمس کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کےقریب ہوگا۔ اسے حرکت دینے کے لیے کل 40 ایکچوایٹرز نصب کئے جائیں گے۔ تمام ایکچوایٹرز برقی مقناطیسی انداز میں کام کرتے ہوئے روبوٹ کے مختلف حصوں کو حرکت دیں گے۔ آپٹیمس کا چہرہ نقش سے عاری ہے اور کپڑوں کی دکان پر رکھے مجسمےکی طرح دکھائی دیتا ہے۔ بعض اطلاعات کےمطابق یہ حتمی ڈیزائن نہیں کیونکہ چہرے پر ڈسپلے ظاہر کیا جائے گا۔

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگلے سال روبوٹ کا پہلا نمونہ سامنے آجائے گا اور وہ 20 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے اپنی کمپنی میں یومِ مصنوعی ذہانت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹ میں ٹیسلا گاڑیوں کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا کیونکہ اس ٹیکنالوجی کی آزمائش پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

’ٹیسلا غالباً دنیا کی سب سے بڑی روبوٹ کمپنی ہے کیونکہ ہماری گاڑیاں بھی کسی روبوٹ سے کم نہیں بس فرق یہ ہے کہ ان کے نیچے پہیے لگے ہیں،‘ ایلون نے کہا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اے آئی روبوٹ کی ٹیکنالوجی تیار ہے اور ہماری کمپنی بہترین سینسر اور ایکچوایٹرز ہیں جس کی بدولت انسان نما روبوٹ بنانا آسان ہوجاتا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے انسانی روبوٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے چلنے کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رکھی گئی ہے اور اسے کمزور بنایا گیا تاکہ انسان اس پر وقت پڑنے پر قابو پاسکیں۔ کیونکہ اس سے قبل ایلون مسک کئی بار کہہ چکے ہیں کہ بے قابو مصنوعی ذہانت انسانیت کے لیے بہت بڑا خطرہ بھی بن سکتی ہے۔

ٹیسلا کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ روبوٹ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ تاہم اس روبوٹ کےلباس میں ایک انسان کو داخل کرکے دکھایا گیا ہے کہ آپٹیمس دیکھنے میں کیسا لگے گا۔ اس دوران ایلون مسک نے یہ اعلان بھی کیا ہے ان کی کمپنی اے آئی مائیکروچپ بناچکی ہے جسے ڈی ون کا نام دیا گیا ہے۔ یہ چپ ڈوجو نامی کمپیوٹرمیں نصب کی جائے گی۔ سپرکمپیوٹر سے ٹیسلا کاروں کے سینسر اور کیمروں سے حاصل شدہ ڈیٹا پروسیس کیا جائے گا۔ اس کی بدولت نیورل نیٹ ورکس کو ترقی دی جائے گی تاکہ ازخود چلنے والی کار ٹیکنالوجی کو زیادہ محفوظ اور مؤثر بنایا جاسکے۔

وزیراعظم کا چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کریں گے۔

موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہو رہی ہے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور 92 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں عمران خان کے ساتھ شامل رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل 2023 میں دستیاب ہو گی

ویب ڈیسک : دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل 2023 میں عام شہریوں کو فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔بغیر پائلٹ لائسنس اڑایا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق جیٹ پیک ایوی ایشن نامی امریکی کمپنی اپنی تیار کردہ فلائنگ بائیک ”دی سپائیڈر،، 2023 تک عام شہریوں کو فروخت کیلئے پیش کردے گی۔کیلے فورنیا میں قائم کمپنی کا کہنا ہے کہ عام صارفین کے لیے اس کے دو ورژن تیار کیے جائیں گے جو باقاعدہ صارفین خرید سکتے ہیں اور چلا سکتے ہیں۔

فلائنگ بائیک فلائٹ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگی، جسے تیار کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا۔ موٹرسائیکل کو فضا میں ایک مخصوص مقام پر کچھ وقت کیلئے روکا بھی جا سکےگا۔کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا پہلا ورژن دو سال کے اندر لانچ کیا جائے گا جبکہ دوسرا ورژن چھ ماہ بعد لانچ کیا جائے گا۔

چین کا گوادر خودکش حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘چین دہشت گردی کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمیوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان میں بے گناہ متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔

بیان کہا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج کرے، حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزائیں دے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ہی دوران پاکستان میں تمام سطح پر متعلقہ محکموں کو لازمی طور پر مضبوط حفاظتی اقدامات اور اپ گریڈ شدہ سیکورٹی تعاون میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

چینی سفارت خانے نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ہے، پے درپے کئی دہشت گردی کے حملے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘سفارت خانہ، پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چوکس رہنے، حفاظتی احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانے، غیر ضروری باہر جانے کو کم کرنے اور مؤثر حفاظتی اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے گوادر میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پروجیکٹ پر چینی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور ہر گوادر کے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے سے قریب ہی کھیلنے والے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چین کا ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔

خودکش دھماکا بلوچ وارڈ گوادر ایکسپریس وے کے قریب ہوا جبکہ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری تسلیم نہیں کی۔

نیب نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا۔

ذرائع کےمطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پرطلب کیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جب کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔

ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

کراچی : شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ
زلزلہ 15کلومیٹر گہرائی میں آیا اور مرکزکراچی سے72کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت3.6ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکےملیر، لانڈھی اور کورنگی میں محسوس کیے گئے، زلزلے کےجھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تھے۔

گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر خاتون پر حملہ کرنیوالے 100 ملزم گرفتار

لاہور: خصوصی رپورٹمینار پاکستان خاتون سے بد تمیزی کا معاملی پولیس کی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری۔ پولیس نے مرکزی لامان شاہ ، زیب عکاس اور حزیفہ سمیت 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لے لیا۔

تاہم عائشہ کی میڈیکل رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی۔

پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ، واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا کر 15 حملہ آورں پر مقدمہ درج

4 ملزم بنوں اور کوہاٹ فرار  ، مرکزی ملزم حزیفہ مدرسہ کے کیتمم قاری یوسف کا بیٹا ، نادرا کی مدد سے مزید ملزموں کی تلاش جاری۔

گوادر: چینی قافلے کے قریب خودکش دھماکہ 2 بچے جاں بحق ، چینی شہری سمیت 3 زخمی

اسلام آباد : (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ دھماکے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو بچے اور ایک چینی شہری زخمی ہوگیا۔

وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر پاکستان آرمی اور پولیس کے دستوں کی مربوط سکیورٹی کے ہمراہ چار گاڑیوں پر مشتمل چینی شہریوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ فشر مین کالونی کے قریب کوسٹل روڈ پر پیش آیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی گاڑیوں کا قافلہ جب فشر مین کالونی کے قریب پہنچا تو ایک نوجوان کالونی سے باہر بھاگا ہوا آیا، خوش قسمتی سے سادہ لباس میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے اسے روکنے کی کوشش کی جس نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے سے ایک چینی شہری زخمی ہوا جبکہ جائے وقوع پر کھیلنے والے دو بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، فواد چوہدری

اس حوالے سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک اور کھیل ہے، دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، ہم مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔