All posts by Daily Khabrain

3 سال کی تبدیلی نے پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنا دیا، شہباز شریف

لاہور (خبر نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے افغانستان کی صورتحال پر ان کیمر ااجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ، قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا یا جائے اوردرپیش صورتحال پرغورکیا جائے ۔

انہوں نے کہا قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور اس کے نتیجے میں پاکستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا تفصیلی اور گہرائی سے سنجیدہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ،افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں ۔دریں اثنا شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال کو عوامی استحصال کے بدترین سال قرار دیتے ہوئے کہا تبدیلی کے تین سال غریب عوام کے لئے ظلم کی تین صدیاں بن گئے ،تین سال میں معیشت چلی نہ کاروبار، تعلیم صحت بہتر ہوئی نہ روزگار، آٹا چینی سستا ہوا نہ ہی دوائی اور علاج۔ دنیا نے پاکستان کو کرپشن ، بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ترقی کا سرٹیفکیٹ دیا۔

’’تبدیلی‘‘ کے 3 سال غریب عوام کیلئے ظلم کی صدیاں بن گئے

جمہوریت نہیں چاہتے طالبان کا اعلان

حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان رہنما کابل پہنچنا شروع

ہیت اللہ اخونزادہ سپریم لیڈر, مللا عمر کے بیٹے مللا یعقوب حقانی نیٹ ورک کے سراج الدین

حقانی اور عبد الغنی برادر کو بڑی ذمےداری ملنے کا امکان1966

سے لیکر 2001 کے دوران بننے والی حکومت ہی دوبار بحال ہوگی۔
کاروباری معاملات بھی شوری کونسل کرے گی۔حکومت کی کمان طالبان کے ہاتھوں میں ہونگی۔
نیی قومی فوج میں سابق افغان فوجیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ترجمان وحید اللہ ہاشمی۔

عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کی مدد کرے چین،

طالبان کو دہشتگردی کی فہرست سے نکالنا اس کے اقدامات پر منحصر ہے: روس

طالبان سے کوئی دشمنی نہیں مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: امریکی وزیر دفاع

توقع ہے طالبان خواتین اورانسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں گے، آرمی چیف

ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، آرمی چیف پاکستان بٹالین کو بٹالین پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دِن پاکستان ملٹری اکیڈمی جیسے عظیم ادارے کی تعمیر و ترقی اور ارتقاء میں ایک اہم سنگِ میل ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دُنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، فورتھ پاکستان بٹالین نے 5 سال قبل قیام سے اب تک شاندار کارکردگی دکھائی ہے، ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔

پاکستان دُشمنوں کے دِلوں میں خوف کی علامت ہے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کا وطن کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا عہد، پاکستان دُشمنوں کے دِلوں میں خوف کی علامت ہے، تمام تر مشکلات کے باجود آج کا پاکستان اقوامِ عالم میں مضبوط اور ترقی کرتا ہوا پاکستان ہے، اگست کا مہینہ ہمیں آزادی کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

ہم ہرچیلنج کے بعد مزید مضبوط بن کر اُبھرے ہیں

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ زندگی کے تمام چیلنجز میں ایمان،  اتحاد  اور  نظم کے رہنما اُصول آپ کیلئے مشعل راہ ہیں، دُنیا کی کوئی طاقت ایک متحد قوم کو کسی قسم کی گزند نہیں پہنچا سکتی، آزادی کے بعد تما م تر معاشی اور دیگر مشکلات کے باوجود پاکستان نے نہ صرف اُن کا مقابلہ کیا بلکہ ہر چیلنج کے بعد ہم مزید مضبوط بن کر اُبھرے ہیں اور ہم نے دہشت گردی پر قابو پا کر وطن کی سرحدوں کا بھرپور دِفاع کیا۔

پاک فوج ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اُتری

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کووڈ اور لوکسٹ کے خلاف محدود وسائل اور انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے بحیثیت قوم جس نظم و ضبط، یگانگت اور بہترین حکمت عملی کا مظاہر ہ کیا، دُنیا اُس کی معترف ہے، روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف رسپانس،  ایمرجنسی صورتحال ہو یا قدرتی آفات،  افواجِ پاکستان ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اُتریں۔

پاکستان قومی اور علاقائی امن اور ترقی کا خواہاں ہے

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قومی اور علاقائی امن اور ترقی کا خواہاں ہے، افغانستان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششیں، ایک ایسے خطے کے قیام کیلئے ہیں، جو پُرامن، خوشحال اور معاشی شراکت دار ہو، ہم نے مسلسل عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان کے پُرامن حل کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے، اپنی معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے4دہائیوں سے30لاکھ سے زیادہ افغانیوں کو پناہ دی۔

پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے، یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں، ہم افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، افغانستان میں امن خطے اور بالخصوص افغانستان کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

کشمیر کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے

آرمی چیف نے کہا کہ آزادی کے اس مہینے میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھول سکتے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی اور استحصال کا شکار ہیں، میں یقین دلاتا ہوں پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، بین الاقوامی کمیونٹی کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ کشمیر کے پُرامن منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ برصغیر کے لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آزادی کی تحریک کے قائدین کا مقصد ایک محفوظ، آزاد، پُرامن اور خوشحال خطے کا قیام تھا، ایسا خطہ جہاں نئے آزاد ہونے والے ممالک امن سے رہ سکیں، ایک آزاد اور پُرامن خطے کا تصور ہمارے ہمسائے میں انتہا پسندی اور گروہی تقسیم کی سوچ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے، مستقبل میں آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا رہے گا۔

مضبوط افواج ہی دِفاع وطن کی ضمانت ہیں

آرمی چیف نے کہا کہ دُشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے،             مستقبل کی جنگ میں غیر روایتی اندازِ جنگ کا اہم کردار ہو گا، پاکستان آرمی ان تمام چیلنجز سے آگاہ ہے اور نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے، ٹیکنالوجی اور مخصوص صلاحیتوں پر توجہ دے کر وطن کے دِفاع کو یقینی بنائیں گے، مضبوط افواج ہی دِفاع وطن کی ضمانت ہیں۔

ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے تمام ججز کو پلاٹس کی الاٹمنٹ معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے تمام ججز کو پلاٹس کی الاٹمنٹ معطل کر دی۔

اٹارنی جنرل کو اس حوالے سے معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ حیرت انگیز طور پر کرپشن اور جرائم میں سزا پانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے، جن ججز نے ممکنہ طور پر اراضی متاثرین کے کیسز سننے ہیں ان سب کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر پلاٹس الاٹ کیے گئے، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےاسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کو قرعہ اندازی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرز  ایف چودہ اور ایف پندرہ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کر دی۔

عدلیہ نے مقامی افراد کی آبا و اجداد کی زمینوں سے بے دخلی بھی روک دی۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ حیرت انگیز طور پر کرپشن اور جرائم میں سزا پانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے، پوری ضلعی عدلیہ کو پلاٹ ملے، جن کی زمینیں لی گئیں وہ انصاف کے لیے کہاں جائیں؟

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے جج، کرپشن پر ہٹائے گئے اور جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرف کیے گئے ججز کو بھی پلاٹ ملے۔

عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے پوچھ کر بتائیں ریاست کی زمین کچھ طبقات میں تقسیم کرنے کا کیا پیمانہ اور پالیسی ہے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ کیس لارجر بنچ کے سامنے 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور اٹارنی جنرل پیش ہو کر معاونت کریں۔

پاکستان کے لیے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم سے شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور ۔ راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا، این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت ہوگی۔

خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس سے قبل پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے، اس قرض سے پاکستان کرونا ویکسین کا حصول ممکن بنائے گا۔

قرض کی اس رقم کو صحت سے متعلق سہولیات بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کر دیا گیا، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے ملک کا ون ڈے اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا کیمپ کل سے 28 اگست تک کے لیے لاہور میں شروع ہونا تھا۔

پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بورڈ کی جانب سے شیڈول اور ٹریول پلان کا انتظار ہے جس کے بعد کیمپ کا آغاز کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی کی جانب سے تمام معاملات افغانستان بورڈ کے اعلان کے ساتھ مشروط ہیں’۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ افغانستان بورڈ کے اعلان سے قبل کیمپ اور ٹریول پلان بنا کر اضافی اخراجات نہیں کرنا چاہتے۔

دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا اعلان بھی التوا کا شکار ہوگیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سیریز کے شیڈول اور ٹریول پلان تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ موخر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول کرکٹ سیریز کے بارے میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

کوئی بھی عہدیدار سیریز کی ضمانت دینے سے قاصر ہے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم ستمبر سے شیڈول ہیں۔

افغان ٹیم اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی لیکن اب اس حوالے سے بھی شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں 1996 سے 2001 تک حکمرانی کرنے والے طالبان نے اس وقت کھیلوں کے مقابلوں کی زیادہ حوصلہ افزائی نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شیڈول سیریز ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی تھی لیکن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلوں کے باعث سری لنکا منتقل کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں آئی پی ایل کا انعقاد ہوگا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ ‘ہم انہیں بتا چکے ہیں کہ ہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں، تمام تیاریاں جاری ہیں’۔

افغان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ قومی اسکواڈ 7 اگست کو اعلیٰ عہدیداروں سے ملا تھا اور انہیں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی پر بہترین انعامات دیے جائیں گے۔

ویکسین نہ لگوانے پر سم بند، آخری تاریخ کا اعلان

پشاور میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ‏ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنرپشاور ‏نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانےوالوں کی موبائل سم بند کی جائیں گی،31 اگست تک ہر کوئی ‏ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع ‏کریں گے۔

کمشنر پشاور نے کہا کہ 31اگست کے بعدویکسی نیشن نہ کرانےوالوں کی سم بند کردی جائیں ‏گی، کورونا ویکسی نیشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہےہیں ہفتہ سے گھرگھرموبائل ویکسی ‏نیشن سروس شروع کر رہےہیں عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں۔

دوسری جانب لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن ‏پالیسی کامیاب رہی جس کودنیانےسراہا، کورونا پھیلاؤ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ‏رکھیں گے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو بڑی حدتک روکنےمیں کامیاب ہوگئےہیں اب ملک میں ‏مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

فالورز بڑھانے کیلئے ڈرامہ ، گریٹر اقبال پارک واقعہ سازش کے تحت ہاٹ ایشو بنانے کا انکشاف

پاکستانی معاشرے میں خواتین کو جو عزت اور مقام حاصل ہے وہ کہیں اور نہیں، بد تمیزی اور ہراسگی کے زمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

بیہودہ ویڈہوز اور گندے  کپڑے پہن کر دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے پر ایسے واقعات جنم لیں گے جنہیں روکنا ریاست اور معاشرے کی زمہ داری ہے۔

یوم آزادی پر واقعہ، 15 اور 16 کو رنگین پوسٹیں وائرل، 17 اگست کو ایک اینکر نے بتانے  پر ٹک ٹاکر کو ظلم کا پتہ چلا ، سوالیہ نشان

14 اگست سے ایک دن پہلے باقاعدہ فیس بک پر مینار پاکستان آکر چاہنے والوں کو ہلا گلا کرنے کی دعوت دی گئی۔

سندھ میں اسکول مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اسکولوں کو مزید ایک ہفتے نہیں کھولا جائے گا،اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ  سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے پانی کی کٹوتی کی تلافی کی جائے۔

واضح رہے کہ پہلے سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا  تاہم اب وزیراعلیٰ سندھ کے نئے اعلان کے بعد اسکول 30 اگست سے کھولے جائیں گے۔