All posts by Khabrain News

یومِ تکبیر پر پاک فضائیہ کا فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) یومِ تکبیر کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں دھماکے کر کے ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا، پاک فضائیہ نے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔
پاک فضائیہ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ٹیسٹ کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے، طیاروں نے ایٹمی ٹیسٹ سے قبل اور اس دوران فضائی سکیورٹی فراہم کی۔
ترجمان نے کہا کہ شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہمہ تن تیار تھے، پاک فضائیہ کو اس تاریخ ساز واقعے میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاک فوج سے یکجہتی کیلئے مسیحی برادری کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔
چرچ آف پاکستان لاہور کے وفد نے تباہ حال جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، گلدستے بھی رکھے۔
مسیحی برادری کے ارکان نے کہا کہ جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
اس موقع پر ایک مسیحی غازی نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کی خاطر جنگ لڑی اب یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا، پاکستان کی تاریخ میں 9 مئی ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر جانا جائے گا، یہ فوج پر حملہ نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم پر حملہ ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
وفد کے اراکین نے پاک آرمی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے مظاہروں کے دوران شرپسندوں نے جناح ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کی تھی اور اسے آگ بھی لگا دی تھی۔

آئی ایس پی آر کا یوم تکبیر کی سلور جوبلی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا،پاکستان زندہ باد۔
یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ہم آزاد ہیں اور رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی طاقت ہماری آزادی نہیں چھین سکتی۔
یوم تکبیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، ہماری آزادی، خود مختاری، قومی وقار اور دفاع ہمیں ہر چیز سے پیارا ہے، نواز شریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مادر وطن کیلئے بے نظیر بھٹو نے سیاسی اختلاف بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا، جب بات پاکستان کی آ جائے تو ہمارے سیاسی اختلاف، مفاد اور تقسیم سب ختم ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر پر پولیس کاچھاپہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرایوب نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے گاڑی چوری کی ہے ، اپنی پوسٹ میں انہوں نے پو چھا کہ گاڑی کیلئے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا ۔
دوسری جانب سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ میں ملک میں موجود نہیں ہوں پھر بھی 25 سے 30 اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان کے چھوٹے بھائی کو لے گئے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کیجانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا ، اس دوران حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

سکیورٹی ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی ملک کو بدنام کرنیکی سازش بے نقاب کر دی: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک ٹیلی فون کال پکڑی ہے جس میں کسی پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے اور ریپ کا ڈرامہ رچانے کے منصوبے پر بات کی جا رہی تھی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے، مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے 9 مئی کو قوم اور ملک کے ساتھ ظلم کیا، شہدا کی فیملی کو انہوں نے دکھ اور رنج سے دوچار کیا، انہوں نے اداروں کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کی، جب یہ ٹولہ ناکام ہوا تو کوشش کی کہ اس معاملے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا رنگ دیا جائے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت اس ڈرامے کو پکڑا ہے، اندیشہ تھا کہ یہ آج رات ہی کسی جگہ ڈرامہ کرنے والے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گمراہ ٹولہ اور اس کا سرغنہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، لوگوں کو گمراہ، گھروں کو جلانے والوں کو قرار واقعی سزا ملےگی، کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

چلڈرن ہسپتال میں اوور ہیٹ سے جھلسنے والی بچی دم توڑ گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال لاہور میں اوور ہیٹ سے جھلسنے والی بچی دم توڑ گئی۔
ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی سنگین غفلت کے باعث چلڈرن ہسپتال کی نرسری کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹ سے دو بچے جھلس گئے، جس میں سے ایک بچی دم توڑ گئی۔
ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کے مطابق ہیٹ دینے کے لیے بچوں کو وارمر میں رکھا گیا تھا، دوسرے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹر سلیم نے کہا کہ میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی میں بائیو میڈیکل انجینئر بھی شامل ہے۔

یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 25 برس مکمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی جوہری طاقت بننے کے 25 سال مکمل ہو گئے، پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
25 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7 ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا، بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ۔
چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا، وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں مل کر رہ گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کیلئے دنیا بھر کے دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر اس وقت کی حکومت نے ملک کو ایٹمی قوت سے ہمکنار کرنے کیلئے دباؤ اور دھمکیوں کی پرواہ نہ کی۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام آج لبرٹی چوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی، تقریب شام سات بجے ہوگی، آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں بھی یوم تکبیر آج منایا جا رہا ہے۔
ہر سال یوم تکبیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر میں بھی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، اس دن خاص طور پر وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے قربانیاں دینے والے عظیم شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے سرشار پاک فوج آج ہی کے دن ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہوگئی تھی، جو اب دشمن کی ہر جارحیت اور خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

محمد نواز شریف نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، خواجہ سعد رفیق

گجرات:(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جدید پاکستان کی بنیاد مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے رکھی۔
کوٹلہ ارب علی خاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہمیں مدت مکمل نہیں کرنے دی گئی ، مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کیلئے ہمیشہ ایسے اقدامات کئے جس سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع میسر ہوا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف وہ پہلے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے وزراء کے کوٹے ختم کئے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سرکاری محکموں کے اندر میرٹ پر ملازمتوں کا نظام رائج کیا ، موبائل فون کی پاکستان میں ٹیکنالوجی لانا نوازشریف کا کارنامہ ہے، موبائل ٹیکنالوجی کی انفارمیشن کی بدولت پاکستان کا امیج دنیا بھر میں پھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے یونیورسٹی، کالجز، سکولز، پارک قائم کر کے نوجوان نسل کی ترقی کے راستے بنائے، جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا، ہم بھی سیاسی کارکن ہیں، عمران خان کو اس کے تکبر،غلط فہمی اور دماغی خناس نے آج اس مقام پر لا کھڑا کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج عمران خان کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں ہے، اس نے حرکتیں ہی ایسی کی ہیں، عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کیا، تاریخ گواہ ہے، نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کیں، مخالفین کی غلطی ہے تو آپ کو حق ہے آپ تنقید کریں، آپ جھوٹے الزامات نہیں لگا سکتے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی خاتون خانہ عدالتوں میں جا رہی ہے، پہلے مخالفین کی خواتین کو عدالتوں میں بلواتے تھے وہ اچھا تھا کیا؟ آپ کو زیب دیتا تھا؟

عمران خان سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی: مریم نواز

وہاڑی:(ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔
وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کےبیٹوں نےقربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کےنہیں پاکستان کےہوتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔
مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنےوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہےوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کےخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑےگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی، حملے کا مقصد فوج کوجھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے، جب کوئٹہ سےجتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلےعام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نےکرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نےنئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا، یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کےکمرےکا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نےعدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لےرہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنےنہیں دیا، الحمداللہ اپنےباپ کا سرفخرسےبلند کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹےآئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نےتکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائےگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔