Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں، نئی لیکس سامنے آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویو میں بڑے خطرناک انکشافات کیے ہیں،یہ دشمن ممالک کے کہنے پر پاکستان کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگست میں عمران خان کی ایوان صدر میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، وہ اگست سے پہلے جنرل(ر) باجوہ کے خلاف مہم شروع کرچکے تھے۔ شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایوان صدر کا کیا کام کہ سابق وزیر…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے ایک میچ میں سست اوور ریٹ پر رائل چیلنجرز بنگلور کے متبادل کپتان وراٹ کوہلی پر 24 لاکھ روپے انڈین جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ یہ میچ 23 اپریل کو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بنگلور نے راجستھان رائلز کو ہرا دیا۔ ویب سائٹ کرک انفو ڈاٹ کام کے مطابق کوہلی کے علاوہ پلیئنگ الیون اور متبادل کھلاڑی کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ انہیں چھ، چھ لاکھ انڈین روپے یا میچ فیس کا 25 فیصد، جو بھی کم ہو آئی پی ایل کو ادا…

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: (ویب ڈیسک) انڈیا کے سب سے بڑے ڈیری برانڈ کا نیوزی لینڈ کا تجارتی دورہ ان الزامات سے متاثر ہوا کہ ایک مقامی خاتون فارم ورکر کو وزارتی سطح کے وفد میں شامل دو ارکان نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ جنوبی جزیرے وائیماکاریری میں فارم پر کام کرنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا کہ انہیں دو مردوں نے ’پکڑ‘ کر ان کی ’بلا اجازت تصویریں‘ لیں۔ دونوں لوگ ڈیری کمپنی امول سے منسلک ایک کوآپریٹو کا حصہ ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 17 اپریل کو ایک تجارتی تقریب کے دوران پیش آیا جس میں…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور راسخ الٰہی سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، چودھری محمد الٰہی، چودھری حسن الٰہی، شجاعت نواز اجنالہ، شیخ شہکاز اسلم، ذوالفقار گھمن، مہر کاشف اور دیگر رہنما شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کے درمیان ایک مبینہ ٹیلیفونک آڈیو کال لیک ہو گئی ہے جس میں وہ سابق گورنر کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹس سے متعلق اہم مشورے دے رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو لیک میں دونوں پنجابی میں گفتگو کر رہے ہیں جس میں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ خواجہ صاحب آپ سے ایک چیز عرض کرنا چاہتاہوں، 7 رکنی بینچ کی ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا،خواجہ طارق رحیم نے پوچھا کہ وہ ججمنٹ کس کی ہے؟ ثاقب نثار نے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات کے لئے سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔ آصف علی زرداری سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارکباد دی، ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ سے غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی…

مزید پڑھیں

امریکا: (ویب ڈیسک) منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق منیا پولس مساجد میں 5 وقت اذان دینے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا جس کیلئے باقاعدہ طور پر میئرجیکب فرے نے اذان دینے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط بھی کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پرپابندی تھی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کل 12:30 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ آڈیو لیکس سے پتا چلا کہ ساس کو مدر اِن لا کیوں کہا جاتا ہے، ثابت ہوا ملک میں رول آف لا نہیں مدر ان لا کا رول ہے ۔

مزید پڑھیں

چین : (ویب ڈیسک) جاپان کے بعد چین کاریں ایکسپورٹ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ جنوری سے مارچ کے دوران چین نے دنیا بھر کو تقریباً 10 لاکھ کاریں برآمد کیں جو گزشتہ سہ ماہی سے 71 فیصد زیادہ ہے جب کہ برآمد کی گئی گاڑیوں میں بڑا حصہ نیو انرجی وہیکلز کا ہے۔

مزید پڑھیں