Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پانچویں اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، گرین شرٹس کو 5 میچوں کی سیریز میں1-2کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے 2 میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی، تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں

نوابشاہ: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔ بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بلاول وزیر اعظم بنے، ملک بچانے کیلئے ہم نے عمران خان کو نکالا، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے، شہید بے نظیر آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا، طوفانی بارشوں میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022ء کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں، من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا…

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن میں بھی حکومت کے ساتھ بات کرنے کا روادار نہیں ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیشہ اپنی ذمے داریوں کو بھرپور انداز سے پورا کیا، فیصل آباد سے 7 بار الیکشن لڑا اور ہر مرتبہ کامیاب ہوا، اسٹیبشلمنٹ اور دیگر اداروں نے سازش کر کے عمران خان کو ملک پر مسلط کیا، وہ کہنے کو سیاستدان ہے مگر اس میں کوئی ایسی بات نہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، چودھری محمد الہٰی، چودھری حسن الٰہی، شجاعت نواز اجنالہ، شیخ شہکاز اسلم، ذوالفقار گھمن اور مہر کاشف شامل تھے، اس موقع پر چودھری وجاہت حسین اور راسخ الہٰی بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے، مسلم لیگ (ن) کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے معیشت کی بحالی کی تمام کوششوں پہ پانی پھیر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلے سیاسی بحران کو گہرا کر کے ملک میں سیاسی بے یقینی بڑھا رہے ہیں، سیاسی استحکام مضبوط معیشت کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1997ء سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں 3 روز کا وقفہ ہوتا تھا جسے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو فون کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سراج الحق نے افغان وزیر خارجہ کو افغانستان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، امیر خان متقی نے بھی پاکستان اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سراج الحق نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف جوابی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے حملے کو پسپا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے، یوکرین کی موجودہ زمینی صورتحال ایک چیلنج ہے تاہم ہمارا ملک لڑائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی فوج کو مضبوط بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں، موجودہ صورتحال کو اچھا نہیں کہہ سکتے تاہم ایک سال پہلے کے مقابلے میں ہم کہیں بہتر ہیں،…

مزید پڑھیں