Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لئے اہل قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دوبارہ مخصوص نشست کے لئے اہل قرار دے دیا۔ شاندانہ گلزار کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کا نوٹیفائی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان ’’14 مئی کو انتخابات نہیں ہوں گے‘‘ عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، چوردروازے سے آنے والی پی ڈی ایم کی حکومت الیکشن سے گھبرا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سٹیٹ بینک پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا آج پتہ لگ جائے گا، اگر سٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو پیسے نہ بھیج کر حکم عدولی کرتا ہے تو ابتدا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔ بعد ازاں اے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے فارورڈ بلاک قائم کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا، اگر وزیراعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے…

مزید پڑھیں

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون؟ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن تاحال نئے قائد ایوان کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پاس 31 جبکہ مسلم کانفرنس کے اتحاد کے ساتھ کل 32 ووٹ ہیں، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سادہ اکثریت 27 ووٹ درکار ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس تین مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نوجوان پاکستانی کو پیماؤں نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورناIکو کامیابی سے سر کرلیاہے۔اس مہم کیلئے BARD فاؤنڈیشن نے تعاون کیا تھا اور دونوں نے 8ہزار میٹر بلند اس چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا۔ نائلہ اور شہروز نے فون پر اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”یہ ہماری اب تک کی مشکلات مہمات میں سے ایک تھی،تاہم اناپورنا چوٹی پر اپنے ملک کا پرچم سر بلند کرنا ایک اعزاز اور انتہائی مسرت کی بات ہے،یہاں ہم اس بات کو بھی واضح کرنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بیکن ہاؤس گروپ کی نادار بچوں کیلئے بنائی گئی غیر منافع بخش تنظیم لائٹ ہاؤس کے بچوں اور اسٹاف کیلئے افطار کا اہتما م کیا۔ لائٹ ہاؤس یتیم بچوں کیلئے بورڈنگ اور تعلیمی سیٹ اپ ہے،جو بلا امتیاز معیاری تعلیم،زندگی کیلئے ضروری مہارتیں،اچھی صحت اور دیگر معاونت یقینی بناتا ہے۔تنظیم کا مقصد یتیم بچوں کیلئے ایک محفوظ اور پیار بھرے گھر کی فراہمی اورانہیں خود مختار اور با اعتمادشخصیت بنانے کے حوالے سے پروان چڑھانا ہے۔ لائٹ ہاؤس کی بانی و…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر سٹیٹ بینک کو براہ راست الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔ سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے دو اے ٹی آر طیاروں کے حادثات کو ایئرلائن انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت ایئرپورٹ پر ان حادثات سے ایئرلائن کو دو ہزار ملین سے زائد کا نقصان ہوا، انتظامیہ کی نااہلی سے حادثات کا انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2021-22 میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر کے حادثات سے مجموعی طور پر ایئرلائن کو 2 ہزار 796 ملین سے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر 24 نومبر 2018 کو اے ٹی آر طیارہ حادثے…

مزید پڑھیں

کراچی:(ویب ڈیسک) دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ائیر لائن کی پرواز کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا جس کے سبب طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرایا، طیارہ پہلی لینڈنگ کے دوران لینڈ نہ کرسکا جب پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ سی اے اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارے کو تحقیقات تک اسلام ایئرپورٹ پر روکنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان سی اے اے…

مزید پڑھیں