کراچی: (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث مرنے والی ہتھنی نور جہاں سے دوسری ہتھنی مدھو بالا کو خطرناک وائرس لگنےکا خدشہ ہے۔ چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ فور پاز ٹیم نے 5 اپریل کو نور جہاں میں ہیموٹوما تشخیص کیا تھا، نور جہاں کی پوسٹ مارٹم اور دیگر ٹیسٹ کی رپورٹس سے نور جہاں کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی، نور جہاں کا انرجی لیول تیزی سے گرنے اور موت واقع ہونے سے اسے کوئی مہلک وائرس لگنے کا شبہ ہے۔ ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ شعیب ملک کا ایک نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بلکل نہیں ہے انہوں نے اَن…
لاہور: (ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے جو بھی وزیراعلیٰ بنے گا وہ بادشاہ بن کر رہ جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری شجاعت حسین اپنا کردار ادا کریں، چوہدری شجاعت واحد سیاستدان ہیں جن کے کردار پر کوئی داغ نہیں ہے، چوہدری شجاعت کردار ادا کریں کہ ملک…
نواب شاہ: (ویب ڈیسک) سکرنڈ کے قریب کراچی سے ہالانی جانے والی کار ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق کار حادثے میں سندھی ڈراموں کی اداکارہ خیرا چنہ سمیت 3 خواتین زخمی ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےکراچی سے ہالانی جا رہی تھی، زخمی اداکارہ اور دیگر خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نئی دلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پہلوانوں نے دوبارہ دارالحکومت نئی دلی میں احتجاج شروع کر دیا ہے اور نامور پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں خواتین پہلوان بھی شامل ہیں، احتجاج کرنے والے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ شنوائی اور مطالبات پورے ہونے تک کھانا پینا سونا احتجاج میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونیش پھوگت ، بجرنگ پونیا اور سکشی ملک جیسے نامور پہلوانوں کی سربراہی میں رواں برس جنوری میں بھی احتجاج ہوا تھا، ٹاپ بھارتی ریسلرز نے ریسلنگ…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے، عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ الیکشن کے حوالے سے…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافیعہ طارق کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔ مبینہ آڈیو میں دونوں خواتین کو گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ عمرعطاء بندیال کی ساس ماہ جبین مبینہ آڈیو میں کہتی ہیں کہ ہیلو رافیعہ کیا ہوگا یار، تمھیں بتا نہیں سکتی کہ میں تو رات سے عمر کے لیے پڑھ پڑھ کر دعائیں مانگ رہی ہوں۔ وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافیعہ طارق نے کہا کہ یار لوگوں کو بھی کہا ہے اور عمر کو ایک مسیج بھیجا…
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر نے ایسے تمام افراد کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹا دیے تھے جو ماضی میں مفت حاصل ہوئے تھے۔ ایلون مسک کی زیرملکیت کمپنی کے اس اقدام کا مقصد صارفین کو ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر مجبور کرنا ہے تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ مگر چند دن بعد ہی ٹوئٹر نے لاکھوں فالوورز رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر بلیو ٹِک کو بحال کر دیا ہے۔ ان افراد نے بلیو ٹِک کو حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کی فیس بھی ادا نہیں کی یا کم…
لاہور : (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی حالات میں نئی پیشگوئی کردی۔ ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آسکتا ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہےگا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔
حافظ آباد: (ویب ڈیسک) محلہ شریف پورہ میں اسٹیج ڈانسر کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسٹیج ڈانسر منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور مقتولہ کی لاش اس کے گھر سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ نے تین سال قبل سابق پولیس کانسٹیبل سے پسند کی شادی کی تھی۔
