لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی، خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں،…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کئےگئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو نظربند اور…
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی نے ایجنڈا جاری کر دیا۔ ایجنڈے کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے کارروائی شروع ہوگی۔ وزارت عظمیٰ کے لئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار چودھری محمد یاسین ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے حتمی امیدوار کا باضابطہ اعلان آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں زیر تعمیر برج سائٹ کا تعمیراتی کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر لاہور برج سائٹ کا دورہ کیا، ایل ڈی اے حکام اور دیگر افسران نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پراجیکٹ کو اڑھائی کے بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے وزیرِ اعظم کو منصوبے…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے مابین مذاکرات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی۔ یاد رہے کہ ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے…
لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی پاکستان کے مابین مذاکرات کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ تین رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی۔ یاد رہے کہ ملک میں جاری سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اگر ایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی گھمبیر ہو جائے گا، لاہور کے سینئر وکلا نے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور 14 اپریل کو الیکشن ہو کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی…
کامونکی: (ویب ڈیسک) کامونکی کے نواحی گاؤں صالح پور میں سوئی گیس لیکج کے باعث گھر کے کمرے میں دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت جھلس گئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق رات بھر گیس لیک ہونے کے بعد جب خاتون نے چولہا جلانے کی کوشش کی تو دھماکہ ہوگیا ، دھماکے کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت بری طرح جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ریاض اس کی بیوی زبیدہ، 6 ماہ کی فاطمہ، 5 سالہ نور اور 10 سالہ مسکان شامل ہیں ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق واقعے کی…
دبئی : (ویب ڈیسک) دبئی کی ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں 3پاکستانی بھی شامل ہیں ۔ دبئی کے شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کو ڈیرہ دبئی کی رہائشی عمارت الراس میں پیش آیا ،جہاں دبئی سول ڈیفنس آپریشنز روم کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ خلیجی میڈیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے وقت پر پہنچ کر انخلاء اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دیں ،…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے کے دوران 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ لیویز پولیس کے مطابق کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں…
