اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے انکشاف پر کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے قد کے مطابق بات کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی طرف سے انکشاف ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے، مولانا فضل الرحمان نے نام لیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کن کن لوگوں سے ان کی بات ہوئی تھی، ان کی بات پر کمیشن بنا کر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈرائیور کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ مولانا عبدالشکور کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات سامنے آنے پر ان کی سکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے سکیورٹی سکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔ زمان پارک میں آج سکیورٹی کے فرائض کیلئے انٹرویوز کیے گئے، انٹرویوز سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ نے کیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے اوپر قاتلانہ حملوں کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے عید الفطر کے بعد ون پوائنٹ ایجنڈے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہو گی، کانفرنس میں عمران خان اور شہباز شریف کو بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے، آل پارٹیز کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا "عام انتخابات کے ایک ہی دن انعقاد پر اتفاق رائے” ہوگا۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ مختلف تاریخوں میں انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں نہیں لہٰذا حکومت اور اپوزیشن الیکشن بارے ایک…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری نہ ہو سکا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے نوٹ میں آرٹیکل 199 کے تحت انٹرا کورٹ اپیل کا حق دینے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آرٹیکل 199 کے تحت آئینی اختیار میں صدارتی آرڈیننس کے تحت اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے، اس نوعیت کا معاملہ آٹھ رکنی لارجر بینچ کے سامنے زیر التواء ہے، عوامی اہمیت، بنیادی حقوق کے معاملات میں آرڈیننس یا پارلیمانی قانون سازی سے اپیل کا حق دیا جا سکتا…
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نگران مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سنتھیٹک ٹرف بچھانے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے پہلا قدم اٹھایا ہے، نئی سنتھیٹک ٹرف بچھانے کے منصوبے پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا ہاکی کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق سہولت فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کے بعد بھرپور طریقے سے جشن منانے کی وجہ بتا دی۔ میچ کے اختتام پر انٹرویو میں بابر اعظم سے سوال پوچھا گیا کہ کیا جشن منانے کا مقصد ان ناقدین کو جواب دینا تھا جو ٹی ٹوئنٹی میں آپ کے سٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھاتے ہیں؟، سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بالکل، یہ کہہ سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ…
لاہور: (ویب ڈیسک) بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور میں ہونے والی سنچری بابر اعظم کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی تیسری سنچری تھی، انہوں نے یہ تینوں سنچریاں بطور کپتان سکور کیں ہیں یوں وہ سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کپتان بن گئے۔ بھارت کے روہت شرما اور سوئٹزرلینڈ کے فہیم نذیر نے بطور کپتان دو، دو سنچریاں سکور کیں اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں میں روہت شرما چار سنچریوں کے ساتھ…
خرطوم : (ویب ڈیسک) سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور بغاوت کی کوشش کرنیوالی پیرا ملٹری فورس میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، سوڈان کی پیرا ملٹری فورس کے سربراہ محمد حمدان دگالو نے دعویٰ کیا ہے کہ خرطوم کے بیشتر سرکاری مقامات پر ان کے گروپ نے قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب ملک کے فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے دگالو کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ فوج نے سرکاری مقامات…
میکسکیوسٹی: (ویب ڈیسک) شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے سوئمنگ پول میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ مقامی وقت شام ساڑھے چار بجے کے قریب پیش آیا جہاں ریزورٹ میں چھٹیاں منانے کیلئے آنیوالے افراد پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مرنے والوں میں ایک سات سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ حملہ آور نے قریب موجود دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ بھی…
