Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹس کیلئے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ گیارہویں روز میں داخل ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے صوبائی الیکشن کیلئے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز خود کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پنجاب کے حلقہ پی پی 108 تک کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے تھے، آج پنجاب کے حلقہ پی پی 109 سے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مردم شماری جس پیٹرن پر کی جارہی ہے، کسی صورت قبول نہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔ جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مردم شماری کے نتائج جو آرہے ہیں اس میں فراڈ سامنے آیا ہے ، خانہ شماری میں کراچی کے 40فیصد لوگوں کی گنتی ہی نہیں کی گئی ، یہ چاہتے ہیں کراچی کی شہری آبادی کو کم کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات نے ایک بار پھر پلوامہ حملے پر پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس اور پاکستان کے خلاف خود غرض سیاسی مفادات، جھوٹ اور فریب پر مبنی بھارت کی پروپیگنڈہ مہم کا جائزہ لے گی، بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جے یو آئی رہنما حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مولانا افطاری سے پہلے میرے گھر آئے، 8 بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے پارلیمنٹ لاجز کیلئے نکلے، رات 10 بجے میرے کک کو سرکاری ڈرائیور نے حادثے سے متعلق آگاہ کیا۔ مولانا اپنی سرکاری گاڑی کو خود چلاکر لے جا رہےتھے، ویگو ڈالے کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے مولانا کی گاڑی کو ہٹ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے روکے رکھا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی، وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کیلئے…

مزید پڑھیں

رحیم یار خان: (ویب ڈیسک) سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی کامیابی سے جاری ہے جس میں اب تک متعدد ڈاکوؤں کو ہلاک و گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں اور بکتربندگاڑیوں کے ساتھ پیش قدمی مسلسل جاری ہے ، پولیس نے ڈاکوؤں اور عسکریت پسندوں کے مزید چار ٹھکانوں کو نذر آتش کر کے قبضہ جمالیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی، خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کئےگئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو نظربند اور…

مزید پڑھیں

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لئے قانون ساز اسمبلی نے ایجنڈا جاری کر دیا۔ ایجنڈے کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے کارروائی شروع ہوگی۔ وزارت عظمیٰ کے لئے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار چودھری محمد یاسین ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے حتمی امیدوار کا باضابطہ اعلان آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں زیر تعمیر برج سائٹ کا تعمیراتی کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر لاہور برج سائٹ کا دورہ کیا، ایل ڈی اے حکام اور دیگر افسران نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پراجیکٹ کو اڑھائی کے بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے وزیرِ اعظم کو منصوبے…

مزید پڑھیں