لاہور : (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی شاہین آفریدی نے عید الفطر طورخم میں پہاڑی تودے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزاری۔ اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی ادائیگی اور قریبی عزیزوں سے ملاقات کے بعد قومی کرکٹر طورخم گئے جہاں شاہین آفریدی نے ریسکیو کاموں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شاہین آفریدی نے ریسکیو آپریشن کرنے والے اداروں کے رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی و بحالی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر…
Author: Khabrain News
موگا: (ویب ڈیسک) بھارت کی پنجاب پولیس نے ”وارث پنجاب دے“ کے سربراہ امرت پال سنگھ سندھو کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی پنجاب پولیس کی جانب سے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امرت پال سندھو کو بھارتی پنجاب کے شہر موگا سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی پولیس کاکہنا ہے کہ امرت پال کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات بعدمیں جاری کی جائیں گی، پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ امرت پال سنگھ نے خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کیا ہے۔
آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر منا رہے ہیں، اسی موقع پر ایک آسٹریلوی شہری عید کے موقع شور کی شکایت لے کر آیا لیکن اسلام قبول کرکے واپس لوٹ گیا۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس شخص کہہ رہا ہے کہ یہ یہ ہمارا بھائی سڑک کی دوسری طرف رہتاہے اس کا نام اوبرائن ہے۔ اس شخص نے مزید بتایا کہ اوبرائن آج صبح نماز عید کے دوران شور کی شکایت لے کر میرے پاس آیا، میں نے اس کے ساتھ پندرہ منٹ بات چیت کی اور انہیں کھانا کھلایا۔…
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ بتا دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے، اس وقت پاکستان کا اب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے، تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ اگلے دن میں نے تمام صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کن افراد کو جاری کیے ؟ خیال رہے کہ چند روز پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران…
لاہور:(ویب ڈیسک)اداکارہ پوجا ہیگڑے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے سیٹ پر منع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھائی نہ بلائیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی باقی سب لوگوں کی طرح انہیں بھائی کہہ کر پکارتی تھیں، پوجا ہیگڑے نے کہا کہ جب میں کسی کا بھائی کسی کی جان فلم کے سیٹ پر ابتداء میں ملی تھی تو میں نے انہیں بھائی کہہ کر پکارا کیونکہ سب ہی ان کو بھائی کہتے ہیں، انہیں بھائی کہہ کر پکارنا ایک عام سی بات ہے۔ سلمان خان پر…
لاہور:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جس بیباکی و استقامت سے علی امین نے مصائب و مشکلات کا سامنا کیا ہے اس سے ہماری نگاہوں میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہر شہر گھمانے کا رویہ روا رکھا جا رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ علی امین پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک…
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ادائیگی نہ کرنے والے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔ ٹوئٹر حکام نے کئی نامور شخصیات، کھلاڑیوں، اداروں اور عام افراد کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیے ہیں، امریکا سے لے کر پاکستان تک صارفین بلیو ٹک سے محروم ہونے والوں میں شامل ہیں، اب ماہانہ 8 ڈالر ادائیگی کے عوض ملنے والا ویری فیشکن ٹک ہی چلے گا، 20 اپریل کے بعد پرانے تصدیق شدہ ٹک ختم کر دیے گئے ہیں۔ مشہور صارفین جن کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹایا گیا ان میں…
طورخم:(ویب ڈیسک) طورخم بارڈر پر پاکستان آرمی کی طرف سے جاری امدادی کاروائیوں کے دوران پھر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تاہم امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہے۔ تین روز گزرنے کے بعد بھی لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، عید کے موقع پر بھی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کیلئے فوجی جوان شاہراہ کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھیں گے۔ پاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں، متعدد ڈمپرز اور دیگر آلات کے ذریعے متاثرہ علاقے میں مشکلات باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے…
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے 5 بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ چیف جسٹس نے 26 سے 28 اپریل تک ایک سپیشل اور 5 ریگولر بینچز تشکیل دیئے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپیشل بینچ میں جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، بینچ نمبر دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید، تین نمبر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امیر الدین خان، چار نمبر بینچ…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کی حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران کو احکامات جاری کردیے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ پابندی کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ قانونی جرم ہے جو عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے،اپنی چند لمحوں کی خوشی کیلئے کسی…
