Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات تو جاری ہیں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکل رہا، سیکرٹری خزانہ کے حالیہ دورہ امریکا میں سٹاف لیول معاہدے کیلئے اہم پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے تاحال تاریخ نہیں دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق واشنگٹن میں سائیڈ لائن میٹنگز حتمی نتیجہ پر نہ پہنچ سکیں اور سعودی عرب، یواے ای کی یقین دہانیاں ناکافی ثابت ہوئیں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) آسمانوں کو چھوتی مہنگائی عید کی خوشیاں بھی کھا گئی، کراچی کے دکاندار تڑپ کر رہ گئے، عید کے موجودہ سیزن کو ملکی تاریخ کا بدترین سیزن قرار دے دیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس عید پر شہر میں صرف 20 ارب روپے کی خریداری ہوئی، یہ خریداری گزشتہ برسوں میں کورونا کی بندش کے دوران کی گئی شاپنگ سے بھی کم ہے، گزشتہ سال بھی 25 سے 30 ارب روپے کی خریداری کی گئی تھی۔ تاجروں نے کہا کہ دکانداروں نے عید کیلئے جو سٹاک اکٹھا کیا تھا اس کا آدھا بھی بمشکل فروخت کر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم کو جب پہلی بار سٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا وہ عالمی نمبر ون بیٹر بنیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینے کی سوچ کے پیچھے میرا یقین تھا کہ وہ پاکستان کیلئے اہم ترین کرکٹر کے طور پر کردار ادا کرسکتے ہیں، وہ مجھے نمبر ون بیٹر کے طور پہچان بنانے کے اہل نظر آئے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بابر ہمیشہ بہتری لانے کی جستجو میں رہتے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاری چیلنج رہا ہے ۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ روزوں اور گرم موسم کی وجہ سے ٹف کنڈیشنز کا چیلنج رہا ہے لیکن ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں چیلنج کو قبول کیا اور اچھی تیاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں وقفہ آجاتا ہے اور اسی لیے ہمیں ہر وقت خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے، ون ڈے کرکٹ میں وقفہ آنا یا کم ہونا ہمارے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) عید سے پہلے عیدی کا مطالبہ، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے افتخار احمد سے عیدی مانگ لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش نے جہاں میچ کا مزہ کرکرا کیا وہیں کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوب انجوائے کیا اور ایک دوسرے سے چھیڑ خانی کی۔ پی سی بی کی جانب سے ڈریسنگ روم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بابر اعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے، اس موقع پر رضوان نے بھی…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر ایشین گیمز 2023 کے لیے کرکٹ ٹیمیں بھیجنے سے انکار کر دیا۔ خیال رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے ٹی 20 میچز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگ زو میں شیڈول ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کرکٹ کے علاوہ ایشین گیمز کے تمام مقابلوں میں حصہ لے گا، مرد و خواتین کی کرکٹ ٹیمیں ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گی، بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیموں کی پیشگی مصروفیات کے باعث ایونٹ میں حصہ لینا ممکن نہیں۔ بھارت کے ایشین گیمز کے لیے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر میں آج عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں، اللہ کریم ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے! واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں

ترکمانستان: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے وسطی ایشیائی مسلم ملک ترکمانستان میں مستقل سفارت خانہ قائم کردیا ہے اس سے پہلے اشک آباد میں صرف ایک عارضی اسرائیلی مشن تھا۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر سردار بروی محمدوف سے اشک آباد میں ملاقات کی جہاں دونوں ممالک نے 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ خیال رہے کہ ترکمانستان کا اب بھی اسرائیل میں کوئی سفارت خانہ نہیں ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ایران کے قریب ترین سفارتی موجودگی کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر پی کے 225 کے ذریعے مسقط جانے والے مسافر سے 1450 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں اور مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کارروائی میں اسلام آباد جی پی او سے بحرین جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی، جسے دودھ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا، دریں اثنا گجرات جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب ٹرک…

مزید پڑھیں

تہران: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ سے ایران کے ہم منصب نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوستانہ معاہدے کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات پر گفتگو کی۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیفرلے نے بھی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں متحارب گروہوں سے جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کے لئے راہداری فراہم کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں