کابل: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ حنا ربانی کھر نے افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی جس میں افغان وزیر معدنیات اورپیٹرولیم شہاب الدین دلاوربھی موجود تھے۔ حنا ربانی نے وفد کے ہمراہ افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کی جس میں پاکستان، افغانستان کے درمیان سامان، مسافروں کی آمدورفت اور تجارتی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پربھی بات کی گئی جبکہ پاکستانی وفد نے ویزوں کے اجرا، تجارت، ٹرانزٹ…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت یکم دسمبر کو اپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا رہا ہے۔ بھارتی مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ابتدا میں اس پروگرام میں محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 4 شہر اور 4 بینک اس پائلٹ پروگرام کا حصہ ہوں گےاور بتدریج اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امورپرمشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی تھی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات آج دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی تین بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملی ہیں۔ کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعات میں 3 بچیوں اور ان کی والدہ کو قتل کردیا گیا جب کہ ایک مرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا خاندان اس علاقے میں پہلی منزل پر کرائے پر مقیم تھا، گھر سے 3 بچیوں اور ایک خاتون کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تیز…
کابل: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دورے کے دوران ویمن چیمبر آف کامرس سے ظہرانے پر ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کی کاروباری خواتین کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان خواتین کے کاروبار کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد کو خصوصی ترجیح دے گا۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ نے مارچ میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران اسٹیج پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مار ا تھا اور بعد میں معذرت بھی کی تھی۔ مگر اب پہلی بار انہوں نے تھپڑ مارنے کی وجہ بیان کی ہے۔ آسکر ایوارڈز کے اس واقعے کے بعد پہلے ٹی وی انٹرویو میں ول اسمتھ نے بتایا کہ آخر کس چیز نے انہیں کرس راک کو تھپڑ مارنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘جیسا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ وہ ایک خوفناک رات تھی، متعدد پیچیدگیاں اور پہلو اس رات میں چھپے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔ ایک تقریب میں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نوجوان ہوتی جا رہی ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خوبصورتی کا راز ہے، اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت اور اس کی خدمت، لوگوں کی مدد کرنا۔ انہوں نے اپنی تعریفیں جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک اچھی انسان ہیں اور پاکیزہ ہیں ۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب وومن پروٹیکشن ایکٹ 2016ء کے اسلا م کے خلاف ہونے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔ قائم مقام چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 14 نومبر کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان ، سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ ، ڈاکٹراسلم خاکی و دیگر فریقین کی جانب سے دائر کی گئی پانچوں درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ عدالت نے 45 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب میں خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہیں، تیزی سے بگڑتی معاشی صورتحال قومی بقاء و سلامتی کیلئے غیرمعمولی خطرات کو ہوا دے رہی ہے۔ مجلسِ وحدت المسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد نے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں زمان پارک کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراکِ عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجلس وحدت السلمین نے راولپنڈی میں…
