Author: Khabrain News

غزہ: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے دو بھائیوں 21 سالہ ظافر عبدالرحمان اور 22 سالہ جواد عبدالرحمان کو گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا۔ ایک اور واقعے میں سفاک اسرائیلی فوج نے بیت امر میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ بیت امر میں…

مزید پڑھیں

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں 1983 کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی دو خواتین کے قاتل کو ڈی این اے کی مدد سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو پولیس نے 1983 میں ہونے والے دو خواتین کے اندھے قتل کا معمہ ڈرامائی انداز میں ڈی این اے کے ذریعے حل کرلیا۔ 61 سالہ شخص کو دہرے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ معروف تاجر کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر 26 سالہ ایرن گلمور کو 1983 میں ان کے گھر میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جہاں وہ اکیلی…

مزید پڑھیں

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سخت محنت اور تربیت کی وجہ سے سارا سال مسلسل کرکٹ کھیل سکتا ہوں کیونکہ یہ میرا پروفیشن ہے اور مجھے کسی قسم کے فٹنس مسائل کا سامنا نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے بنائی جانے…

مزید پڑھیں

برلن: (ویب ڈیسک) مچھر کے کاٹنے کے ایک غیر معمولی واقعے میں جرمن شخص کوما میں چلا گیا اور اس کی 30 سرجریاں کی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھر کا کاٹا پریشان کن ہوسکتا ہے اور بعض اوقات سنگین انفیکشن کا سبب بھی بن سکتا ہے لیکن جرمنی کے روڈرمارک کے رہائشی 27 سالہ سیباسٹین روٹسکے کو ایک نایاب اور جان لیوا تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی طور پر وہ 2021 میں اس وقت فلو اور ہلکے بخار کا شکار ہوئے جب انہیں ایک ایشین ٹائیگر مچھر نے کاٹا لیکن کچھ عرصے بعد انفیکشن مزید بڑھ…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک مشتعل اونٹ نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ریاض کے رنگ روڈ کے ہجوم میں ایک مشتعل اونٹ کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو کاروں کی مخالف سمت دوڑ رہا ہے۔ اونٹ مخالف سمت میں دوڑ رہا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا اور اونٹ سے ٹکرانے سے بچنے کیلئے ایک کار کی اچانک بریک لگتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے دوڑتا ہوا یہ اونٹ گاڑی چلانے والوں کو الجھا رہا ہے اور مخالف…

مزید پڑھیں

البرٹا: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ایک شخص کے فارم سے ایک دو نہیں بلکہ 20 کے قریب شترمرغ فرار ہوگئے اور اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ تاہم پانچ گھنٹوں کی مشقت کے بعد پولیس نے تمام پرندوں کو قابو میں کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی گاڑی ایک شترمرغ کے پیچھے بھاگ رہی ہیں اور پولیس والا اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے توپرندہ نیچے گرجاتا ہے اور پھر دوبارہ اٹھ کر بھاگنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ واقعہ البرٹا کے چھوٹے سے شہر ٹیبر میں رونما ہوا جس میں ایک فارم سے پرندوں کا ریوڑ…

مزید پڑھیں

بوسٹن: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برقی سگریٹ، جس کو ویپ بھی کہا جاتا ہے، دیگر مضر صحت اثرات کے ساتھ دانتوں کو بھی خراب کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ دانتوں میں سوراخ کا سبب بنتی جس کا فوری طور پر علاج نہ کرایا جائے تو نتیجتاً دانت ضائع بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن میں قائم ٹفٹس یونیورسٹی اسکول آف ڈینٹل میڈیسن کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر کرِینا اِروسا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ویپنگ کرتے ہیں تو خبردار ہوجائیں اس کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت کے قائمقام چیف جسٹس محمد انور نے استفسار کیا کہ کیا اللہ نے کہیں قرآن میں کہا ہے کہ جیسا آپ کو محسوس ہو رہا ہو آپ اپنی جنس تصور کر لیں ؟ جس پر سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے جواب دیا کہ ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں ہے۔ ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف دائر کردہ درخواست میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور خواجہ سرا الماس بوبی نے استدعا کی تھی کہ درخواستوں پر سماعت…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز نے آرمی چیف کی کمان کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ دلچسپ مکالمہ کے دوران کہا کہ رانا صاحب ’’اسمبلیاں ٹُٹن دا معاملہ اللہ تے سُٹ دیو‘‘۔ تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سپہ سالار کی حیثیت سے کمان سنبھال لی، سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان ان کے سپرد کی۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پر وقار تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل سید عاصم منیر نے…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں وزیر آباد کے مقام پر سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کا مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم نوید کو سخت سکیورٹی حصار میں پیش کیا گیا، ملزم کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سلطان صلاح الدین ریاست کی جانب سے پیش ہوئے، اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سماعت کے دوران انسداد خصوصی عدالت سے تحریک انصاف…

مزید پڑھیں