Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کر دی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کا کوئی نیا ویریئنٹ نہیں پایا گیا۔ این آئی ایچ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے خطرے سے متعلق زیر گردش خبر غیر تصدیق شدہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” این سی اوسی یقین دلاتا ہے کہ فی الوقت کورونا کے نئے ویریئنٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ صورتحال کو سنجیدگی سے مانیٹر کر رہے…

مزید پڑھیں

افغانستان : (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔ افغانستان میں وزارت اقتصادی امور کی جانب سے خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پابندی کا اطلاق افغانستان میں کام کرنے کرنےو الی 180 بین الاقوامی تنظیموں پر ہو گا تاہم اقوام متحدہ کے زیر نگانی کام کرنے والی این جی اوز کو استثنیٰ حاصل ہے۔ وزارت اقصادی امور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں ابتدائی طور پر…

مزید پڑھیں

دادو : (ویب ڈیسک) دادو کے گوٹھ بکھر جمالی اور اطراف میں ملیریا وبا کی صورت اختیار کرگیا۔ گوٹھ بکھر جمالی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ملیریا کے وار جاری ہیں، گوٹھ بکھر جمالی میں ملیریا سے ایک ہی گھر کے 2 بچےجاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ تین ماہ میں 40 سے زائد افراد ملیریا سے انتقال کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن غلام محمد پٹھان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بندرگاہ پر سویا بین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی جس کے باعث پولٹری کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ساؤتھ ریجن غلام محمد پٹھان کا کہنا تھا کہ درآمدی سویابین کےجہاز 12 اکتوبرسے بندرگاہ پرکھڑے ہیں جن میں 100 ارب روپے مالیت کا سویا بین ہے تاہم حکومت کی جانب سے بندرگاہ پرسویابین کے جہازوں کو کلیئرنس نہیں مل رہی۔انھوں نے کہا کہ پولٹری انڈسٹری کے پاس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024 میں ہونے کی پیشگوئی کی ہے؟ خان صاحب، الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں وہ زخم کافی ہیں، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ…

مزید پڑھیں

روس : (ویب ڈیسک) روس کی نان نیو کلیئر سب میرینز بنانے والے بڑے شپ یارڈ کا سربراہ اچانک فوت ہو گیا، موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹرزبرگ کی مغربی بندرگاہ پر واقع ’ایڈمائریٹلی شپ یارڈ‘ کی جانب سے اپنے سربراہ الیگزینڈر بزاکوف کی موت کا اعلان کیا گیا ہے، وہ گزشتہ 11 برس سےادارے میں سربراہ کے عہدے پر فائز تھے۔ الیگزینڈر بزاکوف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ماڈرن نان نیوکلیئر سب میرینز، سرفیس شپز اور ڈیپ واٹر وہیکلز کیلئے آرڈرز بُکس کی پریزرویشن اوراسٹرینتھنگ میں مہارت رکھتے تھے۔…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کا کشمیر سے متعلق اہم بیان بھی شیئر کیا۔ صدر عارف علوی نے اپنے قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنےکا عہد کریں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکےعزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور PDM کو رسوائی، بلاول FATF کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نےنکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔ تمام نااہل ایک…

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر حضرت عیسیٰ کی پیدائش کو یاد کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دولت اور طاقت کے زور پر کمزوروں کو دبانے کی سرزنش کی۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ کے روایتی کرسمس ڈے کے خطاب کو سننے کیلئے تقریباً 7,000 افراد نے شرکت کی، جن میں سیاح اور زائرین بھی شامل تھے، پوپ نے شرکاء کو حضرت عیسیٰ کی عاجزانہ زندگی سے سبق حاصل…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی سے گھریلو صارفین شدید پریشان ہوگئے، ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال بڑھ گیا، ہوٹلوں اور تندور والے بھی گیس پریشر میں کمی سے پریشان ہیں۔ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ، انار کلی، رنگ محل، نسبت روڈ، گوالمنڈی، فیروز پور روڈ، سبزہ زار، گڑھی شاہو، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ، سمن آباد، اچھرہ، گلشن راوی، چوبرجی اور مزنگ سمیت دوسرے علاقے گیس پریشر میں کمی سے زیادہ متاثر ہیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ تمام…

مزید پڑھیں