Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے اور ہم نےکئی مرتبہ کہا ہےکہ عمران خان بیٹھ کر ہم سے بات کریں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بدقسمتی سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، سال 2013 میں بھی ہمیں پاکستان ایسے ہی حالات میں ملا تھا ، ملک لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور اس وقت دنیا ہمیں دہشتگردی کی نظر سے دیکھتی تھی، اس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی سینٹرل ایشیا ریجن نے اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل بھی ہیں۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف کا نکاح ہو گیا، نکاح کی تقریب میں حارث رؤف کے عزیز و اقارب سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے۔ حارث رؤف کا نکاح مَظِنَّہ مسعود کے ساتھ ہوا، فیملی ذرائع کے مطابق مَظِنَّہ مسعود اسلام آباد کی رہائشی ہیں۔ قومی کرکٹر فخر زمان نے حارث روف کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت برے طریقے سے پھنس گئے ہو، جیسے ہو ویسے رہنا، بھابی کے سامنے زیادہ بڑی بڑی نہ مارنا، اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ شادی کے بعد کی مشکلات سہہ سکو، میں شادی شدہ ہونے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں کسی کی انا اور ضد میں توڑنے کی بات کی جا رہی ہے جبکہ اسمبلیاں آئینی ادارے ہیں اور ان کے ساتھ مذاق نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اپنا آئینی حق استعمال کیا اور پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا۔…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان صرف اعلان ہی رہا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی میں تو ان کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ہیں اور 21 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی۔اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ بابر اعوان کےتوسط سے دائر درخواست میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی میں قیام کے دوران حسب سابق صدر پاکستان کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، انہیں کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی انتظامات کے تحت ان کی قیام گاہ پہنچایا گیا۔سید مفضل سیف الدین کی کراچی میں آمد و رفت کے دوران خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے فیچر میں ایک اور تبدیلی کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے ایلون مسک کے حکم پر خودکشی سے بچانے والا فیچر دیئر از ہیلپ (ThereIsHelp) ہٹا دیا ہے۔ دیئر از ہیلپ کا فیچر ان ممالک کے سرچ بار میں سب سے اوپر دکھائی دیتا تھا جہاں دماغی صحت، ایچ آئی وی، ویکسینی، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات، کووڈ 19، نسلی تعصب، قدرتی آفات اور آزادی اظہار رائے جیسے مسائل ہوں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی پر دونوں بورڈز نے مشاورت مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ کرائے جانے پر کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں موسم کی صورتحال اور پروازوں میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ…

مزید پڑھیں