Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) کمسن بچے کی عقلمندی سے ماں کو اونچائی سے گرنے سے بچانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماں اور بیٹے کی دلچسپ ویڈیو کو بھارتی پولیس سروس کے افسر دیپانشو کابرا نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بلند سیڑھی پر کھڑے ہوکر گیراج کا دروازہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اچانک سیڑھی گرجاتی ہے۔ بچہ خاتون کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے جو ماں کو ہوا میں لکٹا دیکھ رہا تھا پھر اچانک دوڑا اور آہستہ آہستہ سیڑھی کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ 3 دن سے جو کہہ رہا تھا وہ سچ ثابت ہوا، گورنر اپنی اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، بتائیں کہ میرا مؤقف درست نکلا یا گورنر صاحب کا۔ میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کو سزا نہیں ملنی چاہیے تھی، میرا اور گورنر کا جھگڑا چل رہا ہے، جب میرا گورنر سے مسئلہ ختم ہوگا تو چودھری پرویز الہٰی کا اجلاس سپیکر نے بلانا ہے یا وزیراعلٰی نے بلانا ہے، پرویز…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کو عدالت نے عبوری ریلیف دیا ہے، یقین ہے عدالتی فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت نے پرویزالہیٰ کوعبوری ریلیف دیا ہے، گیارہ جنوری کوعدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، یقین ہے عدالت کے فیصلے پرانہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بے شک اسمبلیاں تحلیل کر دیں، ہمیں اعتراض نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچیف سیکرٹری…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکاری پرپرفارمنس آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی میگزین اسکرین ڈیلی نے عالیہ بھٹ کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں شاندار کارکردگی دِکھانے کے لیے پرفارمنس آف دی ایئر کا اعزاز دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر برطانوی میگزیک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بڑی خبر کا اسکرین شاٹ اور خبر کا لنک شیئر کیا۔ برطانوی میگزین کے مصنف نگار نے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ فلم میں اداکارہ کا ڈانس اور فلم کا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا عہدے پر بحالی کے بعد ردعمل سامنے آگیا ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو ، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی، سلیکٹڈ حکومت نے 58 ٹو بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کاراستہ روک دیا گیا۔ پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، گورنر کے خلاف صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اشتر اوصاف کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا اور انہوں نے منصور عثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نےاٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا جبکہ آرمی چیف نے میرانشا میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے جانوں کا نذرانہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی، قرآن ایکٹ کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیینؐ، یونیورسٹی اور قرآن ایکٹ کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، متفقہ طور پر بل کی منظوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کی جانب سے بل کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، عمران نیازی نے جو گند بچوں کے ذہنوں میں ڈالا ہے اسے نکالنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال میں کون سی جدوجہد، کون سی قربانی ہے سوائے جھوٹ بولنے کے، عمران خان اب کہتا ہے آڈیوز اس لئے آ رہی ہیں کہ مجھے بلیک میل کیا جا سکے اور ان چوروں کو مان لوں، عمران خان نے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ درست ہے، انڈرٹیکنگ سے اتفاق نہیں کرتے۔ لاہور میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سابق وزیر خزانہ حماد اظہر، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ میں عدالت کی انڈرٹیکنگ سے اتفاق نہیں کرتا، عدالت نے کہا انڈرٹیکنگ دیں تاکہ آپ اسمبلی تحلیل نہ کر دیں، آپ…

مزید پڑھیں