کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر…
Author: Khabrain News
ایران : (ویب ڈیسک) ایران اور سعودی عرب کے درمیان 2016 کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ اُردن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی، شہزادہ فیصل نے اُنہیں یقین دلایا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
لاہور : (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے خواتین کو خاوند کے ظلم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کرنے کی اجازت کی توثیق کر دی۔ سپریم کورٹ نے شوہر کےظلم کی وجہ سے نکاح کے تحلیل کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے۔ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنا پر نکاح کے تحلیل کا دعویٰ دائر کرنے کی…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما مسلم لیگ ق اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد ٹیکس کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں ۔ لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہٰی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے درخواستوں پر سماعت کی، مونس الہٰی سمیت 30 افراد نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا، بیرون…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ زمان پارک میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لاء نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے ایک بار پھر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کیا جانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی آج جاری ہونا چاہیے۔۔گورنر کی طرف سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا ۔گورنرکسی بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔گورنر نے جو وقت لیا اس میں کوئی مضحکہ نہیں ۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے، گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے جن میں وزیرخارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، سوئٹرزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، امریکا، جرمنی، مصر، انڈونیشیا، سنگاپور اور کمبوڈیا کا بھی دورہ کیا۔ افغانستان سے متعلق سوال…
لاہور : (ویب ڈیسک) پہلی پاکستانی فلم” جوائے لینڈ ” کو فلموں کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ اکیڈمی نے فلم “جوائے لینڈ” کو انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشل فیچر فلم کی کٹیگری میں فلم “جوائے لینڈ” کا مقابلہ 14 مزید فلموں سے ہے جن میں بھارت ، کورین، سوئیڈن اور فرانس کی فلمیں شامل ہیں۔ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے 10 کٹیگریز میں 100 سے زائد ایسی فلموں کا اعلان کیا گیا جنہیں آسکر ایوارڈ کی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عرفی جاوید متحدہ عرب امارات میں شوٹنگ کے لیے گئی ہوئی ہیں لیکن دبئی کی پولیس نے انہیں فحش لباس میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ عرفی کا پاسپورٹ ضبط کرکے انہیں بھارت لوٹنے سے بھی روکا جاسکتا ہے تاہم اب ان تمام خبروں پر اداکارہ نے…
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر شہر میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ…
