Author: Khabrain News

گیمبیا : (ویب ڈیسک) افریقی ملک گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایڈاما بیرو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کی فاتح انگلش کرکٹ ٹیم کے باقی کھلاڑی اور آفیشلز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج صبح اپنے وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑی اور ایک آفیشل 21 دسمبر کو کراچی سے پرواز ای کے 607 سے دبئی کے راستے وطن واپس چلے گئے تھے جب کہ دیگر 16 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنا سابقہ طے شدہ شیڈول برقرار رکھا تھا اور وہ آج صبح ساڑھے 10 بجے خصوصی پروٹوکول اور سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچے۔ یہ کھلاڑی اور آفیشلز کراچی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترمیم قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی اسمبلی کے آج طلب کیے گئے اجلاس میں اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد بلدیاتی یونین کونسلز کی تعداد 101 سے 125 کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پریشان کن فیصلہ قرار ، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ او آئی سی نے ایک بیان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اور افغان معاملات پر ان کے خاص ایلچی کی جانب سے طالبان حکومت کو بار بار ایسے اقدامات سے خبردار کیا گیا تھا۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ…

مزید پڑھیں

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ایک ارب 85 کروڑ ڈالرکی اضافی امداد فراہم کرے گا۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم دے رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد میں ایک ارب ڈالر کی امداد پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی مد میں جبکہ 85 کروڑ ڈالر سیکورٹی امداد کی مد میں دیے جائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پیٹریاٹ امریکا کے جدید ترین دفاعی فضائی نظاموں میں سے ایک ہے۔ دوسری جانب روس نے امریکی پیٹریاٹ…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی۔ْ نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچا جہاں کیوی ٹیم اور آفیشلز دبئی سے کراچی پہنچے۔ پرواز ای کے 600 نے مقررہ وقت پر صبح 10 بجکر 28 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ مہمان ٹیم کی آمدورفت کے دوران خصوصی پروٹوکول اور سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ ںے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں، جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز اپنے خلاف مقدمات میں ضمانت کے لیے کل احتساب عدالت پیش ہوں گے، سلیمان شہباز اسپیشل سینٹرل کورٹ کے سامنے خود کو سرنڈر کریں گے۔ یاد رہے سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل سینٹرل کورٹ سے اشتہاری ہیں ، احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلیمان شہباز اور دیگر اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سکولوں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔ حکومت پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں میں پہلے ہی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے اور نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا اور اگر اس ملک میں کوئی آئین ہے تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں