Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، ریاستی اداروں کےخلاف بغاوت پرمبنی ٹویٹس متعدد بارکیں، اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کے چہرے عوام کے دشمن ہیں، ادارے عوام مخالف قوتوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھنے کیلئے مافیا کا ساتھ دینا ملکی مفاد میں نہیں، قوم ایسے کرداروں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کرے گی۔ رہنما پی ٹی آٰئی نے مزید کہا کہ آئین کا احترام کریں اور عوام کو حکومت چننے کا حق…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔ سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد سے زائد ہو چکی، آئل بل اور…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن بعد مینجمنٹ کمیٹی آج کرکٹ بورڈ پہنچے گی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔گریڈ 21 کے افسر عامر ذوالفقار اس سے قبل ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اے این ایف تعینات تھے۔ محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسو یں کامن سے ہے۔ محمد عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب میں سیاسی کشیدگی کے باعث گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کر دی گئی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے گورنر ہاوس پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔وزارت داخلہ کہ حکم پر پنجاب میں رینجرز کی 3 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ گورنر ہاوس کی جانب سے وزارت داخلہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے ادارے آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پرتوجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے موقع پر مستقبل میں ایگری کلچر لینڈ محفوظ بنانے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں اربن، رورل بیلنس کےلیے پائیدار اقدامات کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ لاہور میں گرین لینڈ ایریا کا تناسب 7 سے 20 فیصد تک بڑھایاجائے گا۔ لاہور کے ماسٹر پلان میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور…

مزید پڑھیں

قلات: (ویب ڈیسک) قلات میں شدید سردی نے ڈیرے جما لیے۔ قلات میں شدید سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہےجس کے باعث گلیوں اور میدانوں میں موجود پانی جم گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع میں شدید سردی کی وجہ سے گیس کی بھی قلت ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سرد موسم میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر حسن علی نے ٹیسٹ میچ سے لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزی میں واپسی پر خوشی ہے، انشااللہ میں اپنا 100 فیصد دوں گا اور پاکستان سیریز جیت جائے گا‘۔ حسن علی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے قومی ٹیم کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا…

مزید پڑھیں