کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال میں آج کی رات پورے سال کی طویل ترین رات جبکہ 22 دسمبر کا دن سارے سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔ فلکیاتی اداروں کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زمین کے شمالی نصف کرے (Northern Hemisphere) میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور جمعرات کا دن سال کا مختصر ترین دن ہوگا۔ یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔ اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔ واضح رہے کہ وہ موقع جب شمالی نصف…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین نےپاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر رونگ نونگ نے بدھ کووفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے جمہوریہ چین کے سفیر کا خیرمقدم کیا،اس موقع پر دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں مزید وسعت دینے کے دستیاب مواقعوں پر غور کیا گیا۔ انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور مزید…
لاہور: (ویب ڈیسک) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب بنا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے غلام رسول زاہد کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد بطور آئی جی پنجاب پولیس کے معاملات دیکھیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب غلام رسول زاہد کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1991 میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو پنجاب سے ریلیو کرنے…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں عیادت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی خیریت دریافت بھی کی، اس موقع پر انہوں نے ان کے بلند جذبے اور حوصلے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے اور استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔ شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی روس کے حملے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کے دورہ امریکا کے لیے خفیہ انتظامات کیےگئے تھے اور روانگی سے چندگھنٹے قبل تک اس حوالے سے آنے والی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، زیلینسکی پہلے بذریعہ ٹرین پولینڈ پہنچے جہاں سے وہ امریکا کے فوجی طیارے میں واشنگٹن روانہ ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر دورہ امریکا میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے، اس دوران امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے مزید 1.8ارب ڈالر…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ کارکن اور عوام تیاری کر لیں کل گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج کے فیصلے کی منظوری دے دی، کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجا ج ہوگا، اب معاملات ایسے نہیں چلیں گے، اب شائد ہمیں کھل کر بات کرنا پڑے گی۔ حماد اظہر نے ہدایت کی کہ کارکن اورعوام تیاری کریں، لائٹنگ کا وسیع انتظام کریں گے، ہمارے رضا کارسکیورٹی پرتعنیات ہوں گے، یہ ملک اس لیے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ ہمیں اپوزیشن کی جانب پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا بھی کہا گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان سے خواتین ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات کے موقع پر خواتین ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپوزیشن کی جانب سے ہونے والی آفرز کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے کہا کہ ہمیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم اسمبلیاں تحلیل کر رہے ہیں اور یہ جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کو مذاق بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں پرابلم نہیں ہم تو کل اعتماد کا ووٹ لے لیں گے، پنجاب حکومت کو چاہیے آصف زرداری کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کرے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ سپیکرنے رولنگ دی ہے اگر پسند نہیں توعدالت چیلنج کر دیں، گورنر نے کہا 24 گھنٹے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ زمان پارک میں وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک رول آف لا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا، امریکا کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا اور تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے…
