Author: Khabrain News

پیرس: (ویب ڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر حضرت عیسیٰ کی پیدائش کو یاد کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دولت اور طاقت کے زور پر کمزوروں کو دبانے کی سرزنش کی۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ کے روایتی کرسمس ڈے کے خطاب کو سننے کیلئے تقریباً 7,000 افراد نے شرکت کی، جن میں سیاح اور زائرین بھی شامل تھے، پوپ نے شرکاء کو حضرت عیسیٰ کی عاجزانہ زندگی سے سبق حاصل…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی سے گھریلو صارفین شدید پریشان ہوگئے، ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال بڑھ گیا، ہوٹلوں اور تندور والے بھی گیس پریشر میں کمی سے پریشان ہیں۔ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ، انار کلی، رنگ محل، نسبت روڈ، گوالمنڈی، فیروز پور روڈ، سبزہ زار، گڑھی شاہو، گرین ٹاؤن، ہربنس پورہ، سمن آباد، اچھرہ، گلشن راوی، چوبرجی اور مزنگ سمیت دوسرے علاقے گیس پریشر میں کمی سے زیادہ متاثر ہیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ تمام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے اپنا تہوار بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کیلئے کرسمس ٹری سجا لئے، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں مسیحی برادری نے گلی کوچوں کی سجاوٹ کے ساتھ گھروں میں کرسمس ٹری بھی سجا لیے، کراچی میں گرجا گھروں پر چراغاں کر کے عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ لاہور میں سانتا کلاز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، پشاور میں مسیحی برادری نے گھروں کو خوب صورتی سے سجا لیا، راولپنڈی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے متعدد علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آگئے، بہاولپور کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حد نگاہ شدید متاثرہونے سے مختلف موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 پشاور تا اسلام آباد جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے ایم 4 بھی دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث فیصل آباد تاعبدالحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 بھی شیرشاہ سے روہڑی تک ٹریفک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 16…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 147 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ 25دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں محمد علی جناح نے آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کر برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرسۃ الاسلام سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان جامعہ بمبئی سے پاس کیا بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔…

مزید پڑھیں

کراچی : (ویب ڈیسک) بابائے قوم ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جو ش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے قائد اعظم کے یوم پیدائش پرکراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض پاک آرمی کے کیڈٹس کے حوالے کیے۔ میجر جنرل عمر عزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اعزازی گارڈز نے میجر جنرل عمر عزیز کو جنرل سلام…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) دھند کے باعث لاہور سے تمام موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا، ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ، لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم فور فیصل آباد سے عبدالحکیم…

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں شدید برفباری اور سردہواؤں کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں برفانی طوفان کے باعث 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست مونٹانا ، جنوبی ڈکوٹا اور وائیومنگ میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، نیو یارک، جارجیا، کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے، ملک بھر میں 8 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 25 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی تصفیہ کرواسکتی ہے لیکن ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ اعتماد کے ووٹ کیلیے تیار ہیں ، بات چیت چل رہی تھی، اس لیے اسمبلیاں توڑنے میں چھ دن کا وقت دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ، اس بار سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں ،کوئی ایم پی اے پاگل ہی ہو…

مزید پڑھیں