Author: Khabrain News

آگرہ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے متھرا کی عدالت نے بھگوان کرشنا کی جنم بھومی کا جائزہ لینے کے لیے شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کا حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ہندو تنظیم نے تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کو شری کرشنا کی جنم بھومی قرار دیکر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے مسجد کے سروے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو 2 جنوری کے بعد شاہی عید گاہ مسجد کا سروے کرنے کا حکم دیا جیسا کہ وارانسی کی تاریخی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کر لیا۔ اسپیکر نے اجلاس طلب کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا تھا۔ 11 جنوری کو ہی لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس کی سماعت ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الثانی کل اتوار کو ہوگی۔ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، رویت کی شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، یکم جمادی الثانی 1444ء ہجری کل 25 دسمبر 2022ء کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے، ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔ سلمانخان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم…

مزید پڑھیں

لبنان: (ویب ڈیسک) عدالت نے لبنان کی سٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں شامل تفتیش اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے…

مزید پڑھیں

تھائی لینڈ: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں اسکول کے بچے ان ہاتھیوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے جب ان پر بیٹھے سانتا کلاز ان کے لیے دلچسپ تحفے لے کر آئے تھے۔ اس سال تھائی لینڈ کے صوبے آیوتھایا میں پانچ ہاتھیوں کو نہ صرف سانتا کلاز کے لباس پہنائے گئے تھے بلکہ ان پر انسانی سانتاکلاز بھی بیٹھے تھے جنہوں نے بچوں کو تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر بچے بہت محظوظ ہوئے اور اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ اگرچہ سانتاکلاز دنیا بھر میں بچوں میں تحائف اور چاکلیٹ تقسیم کرتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ہاتھیوں کی سواری…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح امریکی شہری نے اپنی چھٹی حِس کا استعمال کرتے ہوئے ایک ساتھ کروڑوں روپے کی 6 لاٹریاں جیت لیں۔ رپورٹس ایک عمر دراز امریکی شہری ریمنڈ رابرٹس ریاست میساچوسٹس میں ایک شراب خانے میں گئے جہاں انہوں نے معمول کے مطابق لاٹری ٹکٹ خریدا، ریمنڈ رابرٹس گزشتہ 20 سالوں سے لاٹری کا ٹکٹ خریدتے آ رہے ہیں تاہم اس مرتبہ ان کی چھٹی حس نے کہا کہ ایک ہی ہندسوں والے 6 لاٹری ٹکٹ خریدنے چاہئیں اور پھر رابرٹس نے ایسا ہی کیا۔ رپورٹس…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں 10 سال قبل کھوجانے والی بلی دوبارہ اپنے مالکان سے ملنے جا رہی ہے۔ نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ سے گم ہونے والی اس بلی کے متعلق اس کے مالک رچرڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ان کی پالتو بلی ’مِیمی‘ 2012 میں ان کے رشتے دار کے گھر سے کہیں چلی گئی تھی۔ گھر والوں نے علاقے میں بلی کو خوب ڈھونڈا لیکن میمی کہیں نہیں ملی۔ لانگ آئی لینڈ کے علاقے بروک ہیوون میں قائم اینیمل شیلٹر کے مطابق اس بلی کو گزشتہ دنوں انتہائی زبوں حالی میں لایا گیا۔ ادارے کی سپروائزر…

مزید پڑھیں

برمنگھم: (ویب ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل ڈیٹا دنیا کو ڈیٹا اسٹوریج کے بحران میں دھکیل سکتا ہے، 2025ء تک صارفین کے ڈیٹا میں 300 فی صد تک اضافہ متوقع ہے اور اس مقدار کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاؤڈ میں مطلوبہ گنجائش موجود نہیں۔ یہ انتباہ برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو اس کوشش لگے ہوئے ہیں کہ ڈیٹا کے لیے ایک ایسا طریقہ کار وضع ہو جس میں مزید سرور شامل نہ ہوں کیوں کہ یہ سرور دنیا کی سالانہ بجلی کی پیداوار کا…

مزید پڑھیں

میری لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکا میں سائنس دانوں نے مریض کے اسٹیم خلیے (خلیاتِ ساق) اور تھری ڈی بائیو پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آنکھ کا ایک بافت (ٹشو) بنایا جو بینائی ختم ہونے کے امراض کے متعلق جدید فہم فراہم کرے گا۔ نیشنل آئی اِنسٹی ٹیوٹ(این ای آئی) سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے خلیوں کا ایک مرکب پرنٹ کیا جو پردہ بصارت کی بیرونی پرت (آؤٹر بلڈ ریٹینا بیریئر) بناتا ہے۔ یہ آنکھ کا وہ بافت ہوتا ہے جو پردہ بصارت کے روشنی کا احساس کرنے والے فوٹو ریسیپٹرز کو سہارا دیتا ہے۔ یہ تکنیک ایج…

مزید پڑھیں