باکو: (ویب ڈیسک) مسلم ملک آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آذربائیجان نے ایک ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا تاہم سفارت خانہ اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم کے بجائے ملک کے دوسرے بڑے شہر تل ابیب میں کھولا جائے گا۔ اسرائیلی شہر تل ابیب میں پہلے ہی آذربائیجان کا سیاحتی دفتر اور تجارتی نمائندہ دفتر بھی قائم ہے اور ممکنہ طور پر اسی دفتر میں ابتدائی طور پر سفارت خانہ کھولا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسرائیل کا سفارت خانہ…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خفیہ معلومات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے مقام پر آپریشن کیا، آپریشن ان دہشتگردوں کیخلاف شروع کیا گیا جو سکیورٹی فورسز، شہریوں پر فائرنگ اور ایم 8 موٹروے پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے تھے۔ بیان کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اورجاسوسی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے مقام کی…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے مینز کرکٹ ٹیم کی سینیئر سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔ بھارتی میڈیا مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا ہے۔سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی۔ بی سی سی آئی نے سینیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ چیتن شرما کے دور میں، بھارت ٹی 20 ورلڈ…
کراچی: (ویب ڈیسک) مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔ مفتی رفیع عثمانی ،مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مرحوم رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے، مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اور آذربائیجان سے حکومتی سطح پر 35 ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمدکی اجازت دیدی، ای سی سی نے ملکی ضروریات کیلئے مزید یوریا درآمد کرنے کے ضمن میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو قابل عمل آپشنزدیکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر پاور خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں آتشزدگی کے باعث 8 بچوں سمیت 21 قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ غزہ میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سانحے میں آٹھ بچوں سمیت 21 قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم سوگوار خاندان اور فلسطینی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی پر اتفاق رائے ہو چکا ہے تاہم فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تجربہ ہے حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے اور اہم تعیناتی پر اختیار وزیر اعظم کا ہے جبکہ اس معاملے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے جو ان کا آئینی اختیار ہے اور تعیناتی پر یقینی طور پر وزیر اعظم نے…
گلاسگو: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں گرنے والا شہابی پتھر زمین پر سمندر اور زندگی کے وجود میں آںے کے متعلق اہم معلومات رکھتا ہے۔ برطانیہ کے شہر گلوسیسٹرشائر کے علاقے وِنچ کومب میں گرنے والی خلائی چٹان کا تجزیہ کرنے سے یہ معلوم ہوا کہ اس میں 11 فی صد پانی اور 2 فی صد کاربن موجود ہے۔ سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ زمین پر سمندر اور زندگی کی ابتداء کے لیے جو اجزاء ضروری ہوتے…
کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرا لیں، ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے ہیں، درست حلقہ بندیاں چاہتے ہیں۔ انہوں نے خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے والے شہریوں کے مسائل کا حل نکالا جائے۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کئی بار وفاقی حکومت کو بھی یاد دہانی کرائی ہے مگر کچھ نہ ہوا، بلدیاتی نظام کو مضبوط ہونا چاہیے، بلدیاتی نظام کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ…
کیسپر: (ویب ڈیسک) امریکا میں مردوں کے ایک گروپ نے 150 فٹ لمبی داڑھی کی زنجیر بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وائیومنگ کے شہر کیسپر میں منعقد ہونے والی داڑھی اور موچھوں کی چیمپئن شپ میں ریکارڈ کے لیے امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ مقابلے میں لوگوں نے ایک دوسرے کی داڑھیوں کو جوڑ کر زنجیر بنائی۔ ریکارڈ بنانے کے لیے شریک ایک امید وار کا کہنا تھا کہ آپ کو اس کوشش میں آدھے گھنٹے تک ساکت کھڑا رہنا ہوتا ہے کیوں کہ اگر آپ بہت زیادہ ہلیں گے تو آپ کی زنجیر…
