Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سر زمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر بین اسٹوکس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، مہمان کھلاڑیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی، انگلش کرکٹرز آج آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ پاکستانی سرزمین پر پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پہلا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متنازعہ ٹوئٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ ایف اے سائبر کرائم ونگ کی تین رکنی ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سینٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) نے زیادہ سے زیادہ صنفی مساوات،خواتین کی خود مختاری اور تعلیم کو یقینی بنانے کی اپنی کاوشوں کیلئے پیرس میں منعقدہ تقریب میں پلیٹ فارم ”LRPO Empowering The Salon Community“میں Arborus Endowment Fund کی جانب سے معتبر GEEIS-SDG ٹرافی حاصل کی ہے۔ 2010میں برسلز میں یورپی اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں متعارف کرایا گیاGEEISلیبل صنفی مساوات کیلئے ایک فعال نقطہ نظر رکھنے والی بنیادی کمپنیوں اور ان کے ذیلی اداروں کا جائزہ لیتا ہے اور ان کی نشاندہی کرتا ہے،جنہوں نے اپنی صنفی مساوات کی پالیسی کیلئے موثر انتظامی ٹولز کے استعمال کا انتخاب کیا ہے۔ یہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیکنولوجسٹ زیرک احمد نے اپنی نوعیت کی پہلی ایپ”متنساز”, متعارف کرائی ہے،جس میں ایک نئے تصور شدہ ڈیجیٹل کی بورڈ لے آؤٹ کی خصوصیات ہیں،جو اردو/عربی رسم الخط کی تہوں کو خود استعمال کرتے ہوئے بڑے حروف تہجی کو استعمال کرنے میں آسان جدید کی بورڈ میں منتقل کرتی ہے۔ بانی،لیڈ ڈیزائنر،اور انجینئر زیرک احمد کی دماغ کی اختراع Matnsaz کی بورڈ ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈیزائن انجینئرنگ پروگرام میں یہ دیکھتے ہوئے بنایا گیا تھا کہ تکنیکی دنیا میں علاقائی زبانوں کے ساتھ دوسرے درجہ کے شہریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے،زیرک نے نئے سرے سے ایک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)نے کوکا کولا پاکستان کے تعاون سے ماحولیات،گورننس اور پائیداری سے متعلق کمیونٹی کی سرمایہ کاری سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔اثرات کے ان شعبوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے نیشنل انکیو بیشن سینٹر کے سی ای او اور ٹیم اپ کے بانی زوہیر خالق،انڈس ارتھ کی ٹرسٹی عافیہ سلام اورکوکا کولا پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ فہد اشرف کی جانب سے تین ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔نسٹ کی کارپوریٹ ایڈوائزری کونسل کی جنرل منیجر ثنا مقبول نے تقریب کی میزبانی کی اورپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ موثر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا اور 29 نومبر کو تقریب بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا اور جو بھی نام ہوا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے ہفتے آپ کے سامنے نئے آرمی چیف کا نام آجائے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ہاؤس ریپبلکنز نے ممکنہ مجرمانہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کی سرگرمیوں کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان اوور سائیٹ اینڈ ریفارم کے سینئر رکن جیمز کومر ، نمائندہ جم جارڈن اور دیگر ریپبلکنز نے واشنگٹن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جیمز کومر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کے لیے ایسی چیز لانے جا رہے ہیں جس کے آپ سب عادی نہیں ہیں واضح رہے کہ ریپبلکن قانون ساز گزشتہ کئی مہینوں…

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کا کہناہے ،امن کے خواہاں ہیں،ہر شخص کو تشدد ختم کرنے،غیر مسلح ہونے کا عزم کرناچاہیے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن یوکرین تنازع پر روس ،یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے ، ہم امن چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امن پسند ہونا چاہیے،حقیقی امن بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری سے روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) چار روزہ بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2022 ایکسپو سینٹرکراچی میں اختتام پذیر ہوگئی، نمائش میں 64 ممالک نے حصہ لیا جو کہ گزشتہ برسوں کی بہ نسبت سب سے بڑی نمائش تھی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر اسرارترین نے کہا کہ آئیڈیاز 2022 ہماری دفاعی مصنوعات کا شو کیس تھا، نمائش کا 40 ہزار سے زائد بین الاقوامی وفود نے دورہ کیا جبکہ نمائش سے دفاعی پیداوار کی صنعت کو فروغ حاصل ہوا ہے اور 30 سے زائد ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے…

مزید پڑھیں