اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی اور 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسکے علاوہ، 4265 ایف سی اور 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کرکے 2 روپے 35 پیسےکرنے پر اتفاق کرلیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جس میں بخار کی گولی کی قیمت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کرکے 2 روپے 35 پیسےکرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے طے ہوا ہےکہ بخار کے سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے فی بوتل ہوگی۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور وہ ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہے ہیں، وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان…
کراچی: (ویب ڈیسک) صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا فی تولہ ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 1542 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 772 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 1668 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 220 روپے 68 پیسےکا ہے، انٹربینک میں آج ڈالر 95 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 40 پیسےکا ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ کیا، شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔ شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے شکریہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔ اسکا انقلاب اسکی 4سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔ نواز شریف نے اپنے بیان…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے تحفظ کے حوالے سے حقیقی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی پیئرنگ کے نام سے ایک اہم فیچر متعارف کروایا ہے۔ یہ فیچر والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے قابل بناتا ہے اور اِس طرح اُن کا آن لائن تحفظ یقینی بناتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کے آن لائن تحفظ کے بارے میں بھی فکر مند ہوتے جا رہے ہیں اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی ڈیوائس استعمال کیے بغیر بھی، اپنی ذاتی موبائل ڈوائسز کی…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سکولوں میں امتحانات کے موقع پر اکثر نقل کرنے کے مضحکہ خیز قسم کے واقعات پیش آتے ہیں جس میں نالائق طلباء نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک طالب علم نے امتحان کے پرچے میں سوالات کے جواب لکھنے کے بجائے گانا لکھ ڈالا جس پر استاد غصے سے لال پیلے ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحان کی کاپی میں دیگر مواد کے ساتھ ایک بھوجپوری گیت بھی لکھ دیا جس پر ٹیچر سیخ پا ہوگیا اور فون پر ہی اس کی کلاس لے لی۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ون کا افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ آسٹریلیا میں میگا ایونٹ کا سپر 12 مرحلہ جاری ہے جہاں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ ہونا تھا تاہم بارش کے باعث یہ میچ نہ ہوسکا اور شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل آئرلینڈ نے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا، آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی۔