لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اگر انتشار بڑھتا ہے تو پنجاب میں گورنر راج لگانے کا آئینی آپشن موجود ہے۔ وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گورنر ہاؤس پر حملے کی تحریری شکایت بھی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی آئینی مدت 18اگست 2023 کو پوری ہوگی جسکے بعد دو سے تین ماہ میں انتخابات کرانے ہیں جسکی مدت 18 اکتوبر سے 18نومبر 2023 بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) کے پی حکومت نے کل اقبال ڈے پر تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام کل امتحان بھی معمول کے مطابق ہوگا۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں اقبال ڈے منایا جائے گا۔ اسکولوں میں علامہ اقبال کی زندگی کے بارے میں بچوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ تقاریر کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ بچوں کے ساتھ ساتھ اپنی حاضری…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل کے حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل کمیش بنانے کی استدعا کی ہے جس کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں استدعا یک ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمشن بنایا جائے، کمشن 5 سوالات پر خاص طور پر غور کرسکتا ہے، ارشد شریف نے اگست 2022ء میں بیرون ملک جانے کے لئے کیا طریقہ کار اپنایا، ارشد شریف کی بیرون ملک روانگی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا چرچا سپریم کورٹ کی سماعتوں کے دوران بھی ہوتا رہا چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت کے باہر میچ کے لیے سکرین لگوا دیتے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کی، اس دوران پاکستان کے سیمی فائنل کا خوب چرچا ہوا، وکلا نے بھی نیب ترامیم کیس ملتوی کرنے کی درخواست کردی، سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے سینیٹر اعظم سواتی کو کمیٹی میں مدعو کرنے کے لئے سینیٹرز کا گروپ تشکیل دے دیا۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو، حاجی ہدایت خان، دلاور خان اور مشتاق احمد کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کنوینئر کمیٹی نے کہا کہ سینیٹراعظم سواتی کے گھر جاکر کمیٹی میں آنے کی دارخوست کریں گے۔ سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کاش یہ ویڈیو صرف اعظم سواتی کے پاس ہو، میں ویڈیو کلچر کے سخت ترین مخالف ہوں، آج بھی ایک سیاستدان کی ویڈیو آئی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے ملاقات کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما کے درمیان ملاقات لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کو 17 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے، اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔ اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کر…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کے دباؤ نے انہیں مریض بنادیا ہے اور وہ ایک مہلک اعصابی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے انکشاف کیا کہ پچھلی فلم میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے انہیں ویسٹیبولر ہائپو فنکشن (Vestibular hypofunction) نامی بیماری لاحق ہوگئی، جس نے انہیں بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ ورون دھون نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد وہ اپنی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کرنے لگے ہیں…
بولڈرسٹی، امریکہ: (ویب ڈیسک) امریکا میں مہم جو حضرات ایک مینڈک کو چاٹ کر اس سے مسرت حاصل کر رہے ہیں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل سے وہ شدید بیمار ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ امریکا کے کئی پارکوں میں پائے جانے والے سونورین ریگستان میں عام پائے جانے والے ایک بڑے مینڈک کو چاٹنے بلکہ چھونے سے بھی گریز کریں کیونکہ اس صورت میں وہ شدید بیمار ہوسکتے ہیں۔ اسے کولاراڈو دریا کا مینڈک بھی کہا جاتا ہے جو سات انچ تک بڑا ہوسکتا ہے اور ہلکی سی آواز خارج کرتا ہے۔ رات کی…
نیویارک: (ویب ڈیسک) ایک تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2014 میں پھیلنے والی اِیبولا وباء امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی فیسلیٹی سے حادثاتی طور پر لیک ہوئی۔ یونیورسٹی آف وِنسکونسِن کے سابق محقق اور وائرولوجسٹ ڈاکٹر جونیتھن لیتھم اور صحافی سیم حسینی کے مطابق مغربی افریقا میں پھیلنے والی وباء کے آفیشل ٹائم لائن میں متعدد تضاد موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ وائرس سیئرا لیون کے شہر کینیما میں ایک تجربہ گاہ سے معمول کی تحقیقی سرگرمیوں کے دوران نکلا۔ اس وقت یہ تجربہ گاہ لاسا فیور پر امریکی مالی اعانت سے کام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انقلاب کی باتیں کرنے والے اپنی مرضی کی ایف آئی آر نہ کرا سکے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 15 لوگ ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دیتے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیج دیتے ہیں۔ آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر قومی شاہراہوں اور موٹرویز کو کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنی…
