Author: Khabrain News

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ آج کا کھیل بہت اچھا تھا، ہم بہت لطف اندوز ہوئے، یہ ٹیسٹ میچ ہے اور اس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی اچھا کھیل پیش کیا تھا اور ہمارے مختلف پلانز تھے جس کیلئے مختلف فیلڈز رکھی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی وکٹ آپ کے لیے معاون ہوتی ہے اور کبھی نہیں ہوتی، ہمیں اس میچ میں بہت اچھے مواقع ملے اور ہم نے کوشش کی کہ ان…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے لیبر منسٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں ایڈمنسٹریٹر صرف چند دنوں کیلئے آئے گا، پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی ہی شہر کا نظام چلائے گا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ مرتضیٰ وہاب نے بہت کام کیا لیکن اگلا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے مشاورت کے بعد ہی تعینات کیا جائے گا، ایم کیو ایم سے معاہدہ کوئی مک مکا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر بااختیار ہوگا۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا ایک اور رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہر فیصلے کے بعد کہا کہ غلطی ہوگئی، ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، کوئی شک نہیں پاکستان کو اس وقت بڑے بحرانوں کا سامنا ہے، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی مشکلات آئیں گی، آئی ایم ایف پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے، معیشت کو گزشتہ 4 سالوں میں زمین بوس کیا گیا، معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) معاشی خسارے کا شکار پاکستان ریلوے کے پاس چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگی کےلئے رقم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نئی بوگیوں کےلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، 46مسافر کوچز پاکستان پہنچ گئیں مگر ان کے پیسے ادا نہیں ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے حکومت کو فنڈز دینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ادائیگی ہوسکے، ریلوے کے پاس کچھ پیسے تھے وہاں سے کچھ پیسے ادا کردیئے ہیں۔ ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ڈی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطا بق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آرکے مطا بق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا، شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں، ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز سے متعلق تحقیقات مکمل کر کے صوبائی محکمہ انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے وصول کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں تقریباً 2 ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سابق و موجودہ صوبائی و وفاقی وزرا ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کےعہدیداروں نے سفر کیا۔ سابق و موجودہ چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز اوردیگرسرکاری ملازمین نے بھی ہیلی کاپٹرز استعمال کیا۔ دوسری جانب ہیلی…

مزید پڑھیں

مانسہرہ: (ویب ڈیسک) مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پرپہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا مرگیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لیے مانسہرہ کے قریبی وائلڈ لائف اسٹیشن پہنچایا گیا تھا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ زخمی تیندوے کو زخم زیادہ آئے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی، مرنے والا تیندوہ نر تھا جو نایاب نسل کا تھا۔

مزید پڑھیں

کولالمپور: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف سیاست دان اور سابق وزیراعلیٰ بہار 74 سالہ لالو پرساد یادیو کا تبدیلیٔ گردہ کا آپریشن سنگاپور میں ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے اور سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا۔ ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے اپنا گردہ دیا۔ دنوں باپ اور بیٹی آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔ تبدیلیٔ گردے کا آپریشن سنگاپور کے ایک اسپتال میں ہوا۔ اُن کی منجھلی بیٹی روہنی آچاریہ سنگاپور میں ہی قیام پذیر ہیں نے اکتوبر میں اپنے والد کو گردہ دینے کا اعلان کیا تھا اور آپریشن…

مزید پڑھیں