Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، دستاویز کے مطابق معافی واپس جانے والے غیر ملکیوں کیلئے ہوگی۔ معافی دینے کا فیصلہ وزارتی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چار لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے، معافی کی صورت میں غیر ملکیوں کو31 دسمبر 2022 تک واپس جانا ہوگا وزارت داخلہ نے سمری کی منظوری دیدی ہے، جبکہ حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔ وزارت داخلہ کے دستاویز…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدجہد میں گزری۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اگست کے مہینے میں ٹیکس ریونیو 9 فیصد بڑھ کر 4 کھرب 89 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگست میں 4 کھرب 89 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کر لیا۔ جو اس ماہ کے لیے مقرر کردہ 4 کھرب 83 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجموعی وصولی گزشتہ سال اگست کے دوران 4 کھرب 62 ارب روپے سے بڑھ کر 14 فیصد اضافے کے ساتھ 5کھرب26 ارب روپے ہوگئی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی، کیس کی سماعت عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں عمران خان کی ضمانت کے لیے تحریری درخواست جمع کرائی اور جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل کو…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب کے بہانے بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کرے گی۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن حکومت نے یہاں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی ساڑھے 4 روپے مہنگی کر رہی ہے جبکہ عوام کو بے زبان اور بے آواز سمجھنے والے پچھتائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر امام الحق نے سمر سیٹ کاؤنٹی کو جوائن کرلیا۔ قومی کرکٹر امام الحق سمر سیٹ کاؤنٹی میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔اوپننگ بیٹر امام الحق پیر کو گلوسٹر شائرکاؤنٹی کیخلاف ڈبیو کرینگے۔ امام الحق نے سمر سیٹ کاؤنٹی کو جوائن کرنے کے بعد پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیا ۔ امام الحق کا کہنا ہے کہ سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ اپنا وقت انجوئے کررہا ہوں۔ گلوسٹر شائر کے ساتھ میچ اچھا ہوگا۔تمام فینز میچ دیکھنے آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔ واضح رہے کہ سمر سیٹ کاؤنٹی نے میٹ رنشا کے متبادل کے طور پر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایرون فنچ کو آسٹریلوی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے میچل سویپسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ،…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور راشن فراہمی کےلیے157 پروازیں بھریں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ہزار87 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن کے ذریعے 72 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مختلف میڈیکل کیمپوں میں 51 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آسٹریلیا طرز کی وکٹیں بنانے کا کام التوا کا شکار، ملک میں بارشیں اور سیلابی صورتحال کے باعث منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ آسٹریلیا سے درآمد کی گئی مٹی کراچی پورٹ پر تو پہنچ گئی لیکن تاحال کسٹم کلئیرنس نہ ہوسکی، ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب صورتحال بھی التوا کا باعث بنی، سمتبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آمد سمیت مصروف ڈومیسٹک شیڈول کے باعث رواں سال منصوبہ ناممکن نظر آرہا ہے۔ ستمبر میں ٹی 20 سیریز کے بعد ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ : (ویب ڈیسک) پنجاب انٹر ڈویژن تائیکو انڈو چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی، گوجرانوالہ ٹیم نے 120 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی سمیٹی، جیتنے والی ٹیم کو کیش پرائز اور انعامات دیئے گئے۔ نوجوان نسل میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے گوجرانوالہ میں پنجاب انٹر ڈویژن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے 300کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گوجرانوالہ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے7 سال سے لے کر 24 سال…

مزید پڑھیں