گوجرانوالہ : (ویب ڈیسک) پنجاب انٹر ڈویژن تائیکو انڈو چیمپئن شپ گوجرانوالہ نے جیت لی، گوجرانوالہ ٹیم نے 120 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی سمیٹی، جیتنے والی ٹیم کو کیش پرائز اور انعامات دیئے گئے۔ نوجوان نسل میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے گوجرانوالہ میں پنجاب انٹر ڈویژن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے 300کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گوجرانوالہ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے7 سال سے لے کر 24 سال…
Author: Khabrain News
میڈرڈ: (ویب ڈیسک) یورپ میں شدید خشک سالی کے باعث ڈیموں کا پانی خشک ہونے لگا، برسوں پہلے پانی میں ڈوبنے والے علاقے منظر عام پر آنے لگے ہیں۔ سپین کے ایک ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے پورا گاؤں ابھر کر سامنے آگیا جو کئی سال پہلے ڈیم کے پانی میں ڈوب چکا تھا۔ قدیم گاؤں کے کھنڈرات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، گاؤں کے مکانات کی دیواریں اپنی جگہ قائم ہیں لیکن چھتیں اڑ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سربیا میں دریائے ڈینیوب کا پانی کم ہونے سے دوسری جنگ عظم…
روم : (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہروینس میں 79 ویں فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا۔ ایونٹ 11 روز جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں 79 ویں فلم فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول کے دوران فرانسیسی اداکارہ کیتھرین ڈینیو Catherine Deneuve کو لائف ٹائم اچیومنٹ گولڈن لائن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران جنگ سے متاثرہ یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسکی کا خطاب بھی دکھایا گیا۔ 11 روزہ ایونٹ میں دنیا بھر کے فلمساز شرکت کرتے ہیں اوراس میں پروڈکشن ہاؤسز کو بھی خوب پذیرائی ملتی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سپریم کورٹ میں رینٹل پاور پراجیکٹ نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لے لی ہے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شوکت ترین کیخلاف رینٹل پاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔ وکیل شوکت ترین نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل شوکت ترین ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں، ان کے بری ہونے کے باعث درخواست اب غیر موثر ہوچکی ہے جس پر…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کے لئے 1135 ہیلپ لائن فعال ہے، شہری کسی بھی مدد کےلئے ان ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ پاک فوج کے 157 ہیلی کاپٹرز نے ایک ہزار 87 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا، آرمی ایوی ایشن کے ذریعے 72 ٹن امدادی سامان پہنچایا…
لاہور: (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہبازشریف، آصف زرداری حکومت بے حسی، ظلم اور سفاکیت میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے عوام کو زندہ درگور کرنے پر تل گئی ہے، سیلاب، مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک ہی دن میں پٹرول، ڈیزل اور بجلی کے بم گرادیے گئے ہیں۔ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنے ردعمل میں ترجمان حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بجلی 4.34 روپے فی یونٹ مزیدمہنگی، پیٹرول 2 روپے 7 پیسے مہنگا ، ڈیزل 2 روپے 99 پیسے مہنگا ،…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی شہید کی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، شہید نے اپنی زندگی آزادی کشمیر کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ بابائےحریت سید علی گیلانی شہید کے پہلے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و ستم کے سامنے حریت رہنما سید علی گیلانی چٹان کی طرح ڈٹے رہے ہیں، آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی شہید کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے طلبہ کےلیے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لیے مراعات کا پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ خصوصی پیکج کے تحت فیس معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبہ کے لیے خصوصی وظائف دیے جائیں گے۔پیکج کی تیاری ، عمل کے طریقہ کار کے لیے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کام شروع کردیا۔ تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2روپے25پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔ واضح رہے کی آئی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کی یواے ای نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ وزیر اعظم شہباز ریف نے کہا ہے کہ یواے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سےسیلاب متاثرین کےلیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔یواے ای کے صدر کی دعوت پر 3ستمبر کا طے شدہ دورہ باہمی مشاورت سے…