اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے کیلئے ایک تین رکنی جبکہ 2 دو رکنی بینچ تشکیل دیےگئے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ دوسرا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر جبکہ تیسرا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا۔
Author: Khabrain News
میڈرڈ: (ویب ڈیسک) اسپین میں 2 برس کے وقفے کے بعد ٹماٹروں کی جنگ دوبارہ چھڑ گئی۔ اسپین میں 3 برس بعد ٹوماٹینا تہوار کی واپسی ہوگئی، شہریوں نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کردی، لال ٹماٹروں کی بہتات سے سڑکیں سرخ ہوگئیں۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے 15 ہزار افراد نے حصہ لیا، ٹماٹروں سے بھرے ٹرک دن بھر لال ٹماٹر پہنچاتے رہے اور شرکاء لال ٹماٹروں سے نشانہ بازی کرتے رہے، فیسٹیول میں 130 ٹن ٹماٹر استعمال ہوئے۔ ٹماٹروں کی یہ لڑائی اسپین کے قصبے بنول میں 1945 سے تواتر کے ساتھ لڑی جاتی ہیں جس میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیلاب سے 24 گھنٹوں میں مزيد 27 افراد زندگى کى بازى ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1191 ہو گئی، ملک بھر میں 3 لاکھ 72 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 5 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 15، خیبر پختونخوا میں 7 ، بلوچستان میں 4 اور پنجاب میں 1 شخص جاں بحق ہوا، بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 422 اموات ريکارڈ ہوئیں، بلوچستان میں…
کولمبو: (ویب ڈیسک) شدید ترین معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا کے ساتھ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا تاہم ابھی اس کی منظوری مالیاتی ادارے کے ایگزیکیٹو بورڈ سے لینا ہوگی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی بحران کے شکار سری لنکا کو عالمی منڈی سے تیل، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے ڈالرز کی شدید قلت کا سامنا ہے جس پر آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر رکھی ہے۔ قرض کی فراہمی کے لیے سری لنکا کے حکام اور آئی ایم ایف کے اسٹاف…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب میں جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا تھا، پاکستانی عوام اپنے جذبہ ایمانی سے اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پالیں گے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی عوام معمولات زندگی اور سماجی سرگرمیاں بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹراور پیاز کی درآمد کی اجازت دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ نے موجودہ ہنگامی صورتحال میں ان اشیا کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ دیا ہے۔ کابینہ نے منظوری سیلاب کی صورتحال میں مقامی منڈی میں ان اشیا کی قلت پر قابو پانے کیلئے دی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کی ریڑھ کی ہڈی کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔ اس حوالے سے شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف نیپال میں ہوئی، تکلیف کے باوجود 6 چوٹیاں سر کیں، ڈاکٹرز نے ایک ماہ آرام کا کہا ہے۔ شہروز کاشف نے کہا کہ 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا مشن ایک ماہ بعد دوبارہ شروع کروں گا۔
دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔ بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 152رنز بناسکی۔بابر حیات 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں2 وکٹوں پر 192رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 26 گیندوں پر 68…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے رقبے پر تباہی مچائی ہے،مون سون کی بارشوں کا آغاز جون سے ہوا اور اختتام اگست میں ہوا،سیلاب سے سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو سیلاب سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔سڑکیں پانی میں بہہ جانے سے لوگوں تک پہنچنے میں کچھ مشکلات…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امدادی اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضروری اشیا کی درآمد پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ہو گی اور تمام اشیا این ڈ ی ایم اے کی تصدیق پر ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک سے موصول سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوں گے۔ ایف بی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے بنیادی اشیائے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدام…