Author: Khabrain News

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی کمپنی نے جرمنی کو گیس سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی۔ روسی کمپنی کے مطابق نارڈ اسٹریم ون گیس سپلائی مرمتی کام کے لیے روکی گئی ہے، نارڈ اسٹریم ون پائپ لائن سے جرمنی کو تمام گیس سپلائی معطل کی ہے، گیس کمپریسر یونٹ پر آج سے کام شروع کیا جائے گا جو تین روز تک جاری رہے گا۔ روسی گیس معطلی پر جرمن نیٹ ورک ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ جرمنی نارڈ اسٹریم ون گیس بندش کے لیے پوری طرح تیار ہے، جرمنی کے پاس گیس کا 85 فیصد ذخیرہ موجود ہے جو سردیوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ستمبرکیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلوکمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلو ہوگی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء خزانہ کے ساتھ آڈیو لیک کی فرانزک تحقیقات کروائی جائینگی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک تکلیف دہ بات ہمارے سامنے آئی، وہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ محسن لغاری اور…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ملک میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ ترجمان…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کو موقع فراہم کیا گیا، تاثر پایا جاتا ہے وہ کچھ حلقوں کے لاڈلے ہیں۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے سنگین نوعیت کے کیس میں بطور وکیل مجھے تھوڑا عجیب لگا کہ لارجر بینچ نے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ایک اور موقع دیا۔ وفاقی وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب توہین عدالت کے مقدمات چلے تو کئی فیصلوں میں کہا گیا کہ عمومی طور پر توہین عدالت کے حوالے سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ قوم کو اب حقیقی آزادی دلائی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ میں کسی کے ساتھ نہیں دیں گے،امن میں سب کا ساتھ دیں گے، ہم اس ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بڑے ڈاکو پہلےچوری کرتے ہیں پھر بلیک میل کر کے این آر او لیتے ہیں، ملک میں غریب اورامیر کیلئے یکساں قانون چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کےبغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب سے 10ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، ترقیاتی ممالک میں بھی اتنی بڑی تباہی سے تنہا نہیں نمٹ سکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا سروے ہو رہا ہے جس کے بعد دوست ممالک ہماری مزید مدد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سال بھر کی کمائی تباہ ہوئی ہے، وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں کی مدد کر رہی ہے،ہم نے ماضی میں بھی بڑی بڑی قدرتی آفات دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر معمولی بارشوں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد عالمی برادری کی طرف سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی 3 ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بتایاگیا کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (APDRF) سے مالی اعانت فراہم کی جانے والی یہ گرانٹ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے خوراک کے سامان، خیموں اور دیگر امدادی سامان کی خریداری کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ ایک خصوصی فنڈ ہے جو قدرتی خطرات سے پیدا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے ٹماٹر، پیاز ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی، فیصلہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ایف بی آر سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی جس میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے، یہ ٹیکس چھوٹ 31 دسمبر 2022 تک برقرار رہے گی۔ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے بھی وفاقی کابینہ کے فیصلے کی تصدیق کر…

مزید پڑھیں

کراچی:(ویب ڈیسک) ملک میں آج سونےکی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔ سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے،گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 5100 روپے سستا ہوا تھا۔ دس گرام سونا 1286 روپے سستا ہوکر 1لاکھ19ہزار 170 روپےکا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 18 ڈالرکم ہوکر 1715 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں