لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ جو ویڈیو ریلیز کی گئی ہے مجھے تو اس میں یہ سمجھ نہیں آرہا کہ یہ شہباز گل ہیں بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہباز گل کی تصاویر ریلیز کی ہیں وہ بے وقوف لوگ ہیں، مجھے یقین ہوگیا ہے کہ یہ کسی اور کی تصویر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا تو پھر عمران خان سے ملاقات کروانے میں مسئلہ کیا ہے؟دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے ایک بار…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام ہی عورتوں کے تمام حقوق اور عزت کا ضامن ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے دعوؤں کے باوجود کبھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیئے لیکن اسلامی نظام ہی عورتوں کے تمام حقوق اور عزت کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت جتنی مظلوم آج ہے پہلے نہ تھی جبکہ سرمایہ دارانہ نظام نے عورت کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں خاندانی نظام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی قیمت میں اضافہ کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ قیمت میں اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 اگست کو سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس اپنی ذمہ داریاں تندہی سے جاری رکھے گی اور دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام اور ملک کے لیے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہم ہر حال میں قوم کی خدمت کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان دو میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکا ہے. پاکستان اور نیدر لینڈز آج ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آمنےسامنے ہوں گے۔ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان آج تیسرا میچ جیت کر نیدر لینڈز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کی کوشش کرےگی۔ پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔عبداللّٰہ شفیق اور فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہو گا کہ سیسلین مافیا کیا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی رٹ اور اداروں کو چیلنج کر کےعوام کو لا قانونیت، بغاوت اور تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ مریم…
لاہور: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے المناک حادثے میں اموات پر ترکیہ سے اظہار افسوس کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ المناک ٹریفک حادثے کے بارے میں جان کر بہت…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 10 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق…
کراچی : (ویب ڈیسک) عظیم گلوکارہ نیرہ نور کراچی میں 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکارہ کینسر کےمرض میں مبتلا تھیں۔ نیرہ نور کی نماز جنازہ کچھ دیربعد کراچی میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔ نیرہ نور کی تدفین فیز 8 ڈی ایچ اے کراچی میں کی جائے گی۔ نیرہ نور نے لا تعداد مشہور غزلیں،ملی نغمے اور فلمی گیت گائے۔ نیرہ نور کو 2006 میں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ نیرہ نور کو بلبل پاکستان کے لقب سے بھی نوازا گیا تھا۔
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا۔پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ایم کیو ایم کے معید انور ،پی ٹی آئی کے محمود مولوی ، ایم کیو ایم بحالی تحریک کے ڈاکٹر فاروق ستار ، تحریک لبیک کےمحمد احمد رضا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پا ک سرزمین پارٹی کی جانب سے حفیظ الدین اور مہاجر قومی مومنٹ کے محمد شاہد بھی اس نشست پر انتخابی…
