Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طاقتور قوتیں سمجھتی ہیں نظام ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ مرکزی مجلس عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973سے لے کر آج تک ایک بھی اسلامی قانون سازی نہیں ہوئی۔ ایسی جماعتوں کو مسلط کردیا جاتا ہے جنہیں قرآن وسنت سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی، ایک وقت تھا جب پاکستان نے چین کو قرضہ دیا آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ طاقتور قوتیں سمجھتی…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے دستے امدادی سامان کے ہمراہ کراچی اور اندرون سندھ کے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے سندھ کے ضلع دادو، ٹھٹھہ، بدین اورجامشورو کے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا۔ بیان کے مطابق پاک فوج راشن بھی تقسیم کر رہی ہے۔ کراچی اور اندرون سندھ میں مسلسل بارشوں اور شہری سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت کے حوالے سے پمز ہسپتال نے چار رکنی نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیسن، جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں، ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن شفاعت رسول میڈیکل بورڈ کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، جنرل سرجن عاطف انعام شامی، پلمانولوجسٹ ڈاکٹر ضیا، میڈیکل آئی سی یو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان بورڈ میں شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق چار رکنی بورڈ شہباز گل کے معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ تیار کرے گا۔

مزید پڑھیں

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے رکشہ ڈرائیور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، کم عمر بیٹا خود رکشہ چلا کر باپ کو ہسپتال لایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں مبینہ طور پر رکشے میں ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو پٹرول چھڑک کر بیٹے کے سامنے آگ لگادی۔ جلتے ہوئے شخص کو بچانے اور مدد کیلئے کوئی نہ آیا تو کم عمر بیٹے نے خود رکشہ چلایا اور جھلسنے والے باپ کو الائیڈ ہسپتال…

مزید پڑھیں

ٹنڈو محمد خان: (ویب ڈیسک) ٹنڈو محمد خان میں بارش متاثرین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا اور ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ بارش متاثرین کی جانب سے گھیراؤ کرنے کے فوری بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔ متاثرین کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ پروٹوکول افسر نے ہاتھا پائی کی۔ متاثرین نے مراد علی شاہ کو گاڑی سے اترنے ہی نہیں دیا۔ واقعہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے گھر کے باہر پیش آیا۔ نوید قمر کے حمایتوں کے رویے پر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کوریج سے بائیکاٹ…

مزید پڑھیں

لیہ: (ویب ڈیسک) اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقاتی اداروں کی کارروائی جاری ہے۔ اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کی مہم سے متاثرایک اور طالبعلم نے ندامت کا اظہار کیا ہے۔ لیہ سے تعلق رکھنے والے قانون کے طالبعلم مبین حیدر کا بیان حلفی اور ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا اور معذرت بھی کی۔ طالب علم مبین حیدر کا کہنا تھاکہ میں نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئر کیں اور پی ٹی آئی کے ٹرینڈز اور لوگوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہبازگل صحت مند ہے تو پھر ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏شہباز گل کی یہ ویڈیو ٹھیک ہے تو یہ خوشی کی بات ہے، پولیس کو چاہئےعمران خان ، وکلا اور میڈیا کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت دیں۔ خیال رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نجی شعبہ کو دی جانے والے تیز گام ایکسپریس کے ڈائننگ کار میں گزشتہ دنوں رقص و سرور کی محفل سجانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے پر وزیر ریلوے سعد رفیق نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا اور کمپنی کو وضاحت دینے کی ہدایت کی تھی جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ریگستان میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کے مناظر تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ویڈیوز میں ربع الخالی صحرا کے کئی مقامات پر پانی کے ریلوں کو بہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے صحرائے ربع الخالی کو دنیا کے خشک ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے عرب میڈیا کو بتایا کہ دنیا اس وقت ایک ایسے دور میں جی رہی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیر اور ناقابل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ ہے اور شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر سب کچھ کہا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے سےتوجہ ہٹانے کے لیے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر…

مزید پڑھیں