Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی۔ پیمرا اعلامیہ کے مطابق پیمرا آرڈی نینس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت تقاریر دکھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کی براہ راست تقاریر سے نقص امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پیمرا اعلامیہ کے مطابق تمام ٹی وی چینلز پیمرا قوانین کے مطابق آزاد اور غیر جانبدار ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 468 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.64 فیصد رہی۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 17 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف نائن پارک میں ہونے والی تقریر کی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حکومتی اتحاد کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے ایف نائن پارک اسلام آباد میں کئے جانے والے خطاب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں ایک خاتون مجسٹریٹ کا نام لیکر اسے دھمکی دی گئی ہے جبکہ آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس اسلام…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور…

مزید پڑھیں

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے سڑک پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے جہاز میں آگ نہیں لگی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سڑک پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب نہایت نچلی پرواز کرتا ہوا ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ فلوریڈا ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش تاہم طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ طیارہ زمین پر ٹکراتے ہی پائلٹ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلائے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نےکہا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم پرکوئی اکاؤنٹ نہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام پر سوشل میڈیا میں جعلی اکاؤنٹس بنائےگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ جعلی اکاؤنٹس سے غلط بیانی کی جا رہی ہے، بعض شخصیات اور آرگنائزیشنز کی ای میلز کو ہیک کرلیا گیا ہے، ان ای میل اکاؤنٹس سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، آئی جی اسلام آباد، خاتون مجسٹریٹ سمیت سب پر کیس کرنے لگے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر سپریم کورٹ جائینگے۔ ڈاکٹر شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پربڑی تعداد…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث دو طیارے آمنے سامنے آگئے تاہم پی آئی اے کے کپتان کی حاضری دماغی سے دونوں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوسکتا تھا کیونکہ 2طیارے حادثے آمنے سامنے آگئے تھے، دونوں طیارے لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھے۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ کے لیے تیار تھی اور اس دوران ایک فلائٹ مخالف سمت سے لینڈ کر رہی تھی، ایئرٹریفک کنٹرولر نے نجی ایئرلائن…

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تین فائر فائٹرز، دو ایمرجنسی ورکرز اور دو صحافی بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ حادثے کے بعد ہونے والے ریسکیو آپریشن کےدوران پیش آیا۔ ترک صحافیوں کی یونین…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری 22 سے 26 اگست تک اپنے ہم منصبوں کی دعوت پرجرمنی، ڈنمارک، سویڈن، اورناروے کا دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اہم شراکت دارممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے علاوہ یہ دورے یورپ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر انہیں پاکستان کے موقف اورنقطہ نظرسے آگاہ کرنے کے نادر موقع فراہم کریں گے۔ اپنے متعلقہ ہم منصبوں سے ملاقاتوں کے علاوہ برلن، کوپن ہیگن، سٹاک ہوم اور اوسلو میں وزیر خارجہ دیگر معززین سے ملاقاتیں اور میڈیا…

مزید پڑھیں