Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کا شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    By Khabrain Newsاگست 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈاکٹر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، آئی جی اسلام آباد، خاتون مجسٹریٹ سمیت سب پر کیس کرنے لگے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر سپریم کورٹ جائینگے۔
    ڈاکٹر شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ایف نائن پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پربڑی تعداد میں عوام باہرنکلی ہے،آج تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چنگیز خان نے اپنے دور میں تین کروڑ مسلمانوں کا قتل عام کیا،اس وقت بھی پاکستان میں ایسی ہی دہشت پھیلائی جا رہی ہے، شہباز گل کو اس لیے پکڑا اس لیے تشدد کیا، نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان،خواجہ آصف نے شہباز گل سے زیادہ سخت بیان دیا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو بیان کی وجہ سے نہیں پکڑا،شہبازگل پرتشدد کیا گیا،انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی وہ قانون سے اوپرہے، شہبازگل پرتشدد ڈرانے کی کوشش ہے، اگر پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہو سکتا ہے تو یہ کسی پر بھی کر سکتے ہیں، پاکستانیوں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو بند کرنے کے لیے نجی چینل کو بند کیا گیا، نجی چینل سچ دکھارہا تھا،نجی چینل کو بند کر کے باقی چینلزکے لیے خوف پھیلایا گیا، یہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے،24 گھنٹے کے نوٹس پر عوام باہر نکل آئی، اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمارے سامنے غلامی ہے، دنیا کی تاریخ میں فرعون، ڈکٹیٹر، بادشاہ لوگوں کو خوف کی بنا غلام بناتے تھے، ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے،26سال کی سیاست میں پہلی دفعہ ایک زندہ قوم دیکھ رہا ہوں،پہلی دفعہ ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ ہم انگریز سے آزاد ہو گئے لیکن آج بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کر دیا گیا،قوم 25 مئی کا دن نہیں بھولے گی،25مئی کو پُر امن احتجاج پر شیلنگ کی گئی، 25مئی کو دہشت پھیلا کر پولیس،رینجرز نے بے دردی سے شیلنگ کی،چوروں کا ٹولہ، بھگوڑا اور سب سن لو یہ قوم جاگ گئی ہے، سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ کو ڈرایا جارہا ہے،چیلنج کرتا ہوں جومرضی کرلوعوام کے سمندرکونہیں روک سکتے،عوام کا سمندرآزادی چاہتا ہے، شہباز گل کو ذہنی تشدد سے توڑ سکتے ہیں تو کسی کو بھی توڑ سکتے ہیں، لوگوں کو غلام بنانے کے لیے دہشت پھیلائی جارہی ہے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کو جس طرح رکھا گیا جیسے کتنا بڑا غدار پکڑ لیا، اسلام آباد کے آئی جی، ڈی آئی جی ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہو جائیں، آپ کیخلاف بھی ایکشن ہو گا، آپ سب کوشرم آنی چاہیے۔ ایک کمزور آدمی پر تشدد کیا گیا، مولانا فضل الرحمان کو پکڑنے میں ان کی جان جاتی ہے،لائف سپورٹ مشین والا خواجہ آصف کہتا ہے امریکا کے جوتے پالش کرنے چاہئیں، یہ لوگ جومرضی کہہ دیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا،فکرنہ کرو اگر شہبازگل کے خلاف کیس ہوسکتا ہے تو سابق وزیراعظم نوازشریف، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت سب پرہم کیس کرنے لگے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی رول آف لا کی ہے، شہباز گِل کے خلاف جوکچھ کیا قانون کی دھجیاں اڑا دی ہے،آئی جی، ڈی آئی، مجسٹریٹ کو پتا تھا شہباز گل پر ظلم ہوا لیکن ضمانت نہیں دی، ڈاکٹر شہباز گل کے معاملے پر سپریم کورٹ جائینگے، بڑے ادب سے کہتا ہوں قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،آئین وقانون پرعملدرآمد کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ اسلام آباد پولیس سے پوچھا توانہوں نے کہا انہیں پیچھے سے بوٹ لگا تھا، 25 مئی ظلم کے خلاف سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی پرایکشن لینا تھا توفون آگیا ان کوہاتھ نہ لگاؤ، خاتون مجسٹریٹ کو پتا تھا شہباز گل پر تشدد ہوا لیکن اس نے ضمانت نہ دی، آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹرئٹ کے خلاف ایکشن لیں گے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ کیا آپ واقعی نیوٹرل ہیں،ہمیں توکہا گیا تھا ہم تو نیوٹرل ہیں، جانتا ہوں ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،آپ کو تو سازش کا پتا چل گیا ہو گا، نیوٹرل کو کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، آپ کے لیے بڑا ضروری ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو چوروں کے ساتھ کھڑے نہ ہو، میڈیا پر اس طرح کا دباؤ پہلے کبھی نہیں ڈالا گیا، جب ہمیں نکالا گیا تو میڈیا پر بلیک آؤٹ تھا،سوشل میڈیا کے لوگوں کو خاص سلام پیش کرتا ہوں،مجھے نکالا تو سوشل میڈیا پر پہلے دکھایا گیا عوام سڑکوں پرنکل آئی، نیوٹرلز سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا واقعی آپ نیوٹرل ہیں؟ نیوٹرلز کو کہنا چاہتا ہوں آپ کے لیے ضروری ہے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، نیوٹرلز انصاف کےساتھ کھڑے ہوں ان چوروں کےساتھ کھڑے نہ ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ ایاز میر جیسے دانشور کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، کیا آپ اس طرح چوروں کومسلط کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے؟ اگر کسی کا خیال ہے میڈیا کو بند کر کے لیٹروں کے ٹولے کو قبول کرا لیں گے تو کسی اور دنیا میں رہتے ہیں،سب کہتا ہوں پاکستان کو حقیقی آزادی سے نہیں روکا جاسکتا،جو بھی حقیقی آزادی کے راستے میں آئے گا بہہ جائے گا،کل لیاقت باغ میں آئندہ کا روڈ میپ دوں گا، عوام میں جا کر سب کو تیار کروں گا،ہمیں اپنی غلامی کی زندگی کی زنجیروں کو توڑنا ہو گا، شہباز گل تشدد، آزادی کی آواز بند اور چوروں کا غلام بنانے کے لیے ایسا کیا گیا،ہلاکوخان سے کہتا ہوں اللہ قرآن میں فرماتے ہیں جو ساری زنجیریں توڑ دے تو انسان آزاد ہوجاتا ہے،ہمارا کلمہ ہمیں ایک قوم بناتا ہے، جو مرضی کرلیں، میڈیا کو ڈرائیں، خوف پھیلائیں کچھ نہیں ہو گا، اس قوم نے حقیقی آزادی لیکررہنی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں

      پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا

      قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.