ینگون: (ویب ڈیسک) میانمار کے قابض فوجی حکمراں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح جنوبی ایشیائی ممالک میں میانمار بھارت کے بعد روس سے تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار میں گزشتہ برس جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمراں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجی حکمراں کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے بڑے ڈیموں سے ایک تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کے ذخیرہ 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موجود پاکستان کے بڑے ڈیموں سے ایک تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا ہے۔ ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں اس وقت 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی ملک کے زرعی شعبے اور سستی پن بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔ 1974ء…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کافیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے سامان پر تخمینہ شدہ قیمت کا 100 فیصد تک جرمانہ ہوگا اور وہاں پھنسے سامان کو جرمانے کے سرچارج کی ادائیگی پر نکالاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ جلد ہی نئے ریگولیٹری ڈیوٹی نرخوں کے ساتھ آئے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ محدود زرمبادلہ ضروری اشیاء پر خرچ کیا جائے۔ ان کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت کی گئی۔ انہوں نے تبایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکا کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست راولپنڈی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ میں گرفتار ہوا تو کوئی بات نہیں میں نے ایک اور کتاب لکھنی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے داؤ پر لگا دیئے ہیں جبکہ عمران خان سے لوگوں کی ایسی محبت ہے کہ دنیا کل دیکھ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتیں عمران خان کے خلاف نکلیں اور عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ22 ہزار 256 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1747 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ ملک کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آنے والے وقت میں حکومت نام کی چیز غیر مؤثر ہو جائے گی، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو آگے لے کر جائے گا، ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ہمیں سرمایہ کاری درکار ہے جس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے مدد لینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم گئے تھے تب ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، ملک کو جتنا نقصان عمران…
لاہور: (ویب ڈیسک) انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، ایشیا کپ کے لیے میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مداحوں سے کہوں گا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں جلد واپس آؤں گا۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم…
کولمبو: (ویب ڈیسک) ایشیاکپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سےباہر ہوگئے۔ سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر بینورا فرنینڈو اور اور کاسن راجیٹھا کا نام ایشیا کپ کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں شامل تھا تاہم اب دونوں پلئیرز انجریز کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ڈیشمنتھا چیمیرا کی بھی ایونٹ میں شرکت مشوک ہے۔ دوسری جانب انجریز کے شکار کھلاڑیوں کی جگہ ایشیٹھا فرننینڈو اور پرامود مڈسنیھا کی ٹیم میں شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ سوشل میڈیا پر سازش نہیں ان کو کراس کریکشن کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران صحافیوں کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ملکی مفاد میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے بیٹھنے کو تیار ہیں؟ اور کیا کوئی بیک ڈور ڈیل ہور ہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں پی ٹی…
