Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شہبازگل صحت مند ہے تو پھر ملاقات پر کیوں پابندی ہے؟ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏شہباز گل کی یہ ویڈیو ٹھیک ہے تو یہ خوشی کی بات ہے، پولیس کو چاہئےعمران خان ، وکلا اور میڈیا کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت دیں۔ خیال رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نجی شعبہ کو دی جانے والے تیز گام ایکسپریس کے ڈائننگ کار میں گزشتہ دنوں رقص و سرور کی محفل سجانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے پر وزیر ریلوے سعد رفیق نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا اور کمپنی کو وضاحت دینے کی ہدایت کی تھی جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ریگستان میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کے مناظر تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ویڈیوز میں ربع الخالی صحرا کے کئی مقامات پر پانی کے ریلوں کو بہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے صحرائے ربع الخالی کو دنیا کے خشک ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے عرب میڈیا کو بتایا کہ دنیا اس وقت ایک ایسے دور میں جی رہی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیر اور ناقابل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ ہے اور شہباز گل نے عمران خان کے کہنے پر سب کچھ کہا۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے سےتوجہ ہٹانے کے لیے ایک پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر غلط ویڈیوز چلا کر…

مزید پڑھیں

ینگون: (ویب ڈیسک) میانمار کے قابض فوجی حکمراں نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح جنوبی ایشیائی ممالک میں میانمار بھارت کے بعد روس سے تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میانمار میں گزشتہ برس جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمراں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوجی حکمراں کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے بڑے ڈیموں سے ایک تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، پانی کے ذخیرہ 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موجود پاکستان کے بڑے ڈیموں سے ایک تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا ہے۔ ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں اس وقت 58 لاکھ 27 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی ملک کے زرعی شعبے اور سستی پن بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔ 1974ء…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کافیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے سامان پر تخمینہ شدہ قیمت کا 100 فیصد تک جرمانہ ہوگا اور وہاں پھنسے سامان کو جرمانے کے سرچارج کی ادائیگی پر نکالاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ جلد ہی نئے ریگولیٹری ڈیوٹی نرخوں کے ساتھ آئے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ محدود زرمبادلہ ضروری اشیاء پر خرچ کیا جائے۔ ان کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت کی گئی۔ انہوں نے تبایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکا کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست راولپنڈی کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ میں گرفتار ہوا تو کوئی بات نہیں میں نے ایک اور کتاب لکھنی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اور قومی سلامتی کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے داؤ پر لگا دیئے ہیں جبکہ عمران خان سے لوگوں کی ایسی محبت ہے کہ دنیا کل دیکھ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتیں عمران خان کے خلاف نکلیں اور عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا دام 171 روپے بڑھ کر ایک لاکھ22 ہزار 256 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1747 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں